یونہی وابستگی نہیں ہوتی

ظفری

لائبریرین

یونہی وابستگی نہیں ہوتی
دور سے دوستی نہیں ہوتی

جب دلوں میں غبار ہوتا ہے
ڈھنگ سے بات بھی نہیں ہوتی

چاند کا حسن بھی زمین سے ہے
چاند پر چاندنی نہیں ہوتی

جو نہ گزرے ، پَری وشوں میں کبھی
کام کی زندگی نہیں ہوتی

دن کے بھولے کو رات ڈستی ہے
شام کو واپسی نہیں ہوتی

(ق)
آدمی کیوں ہے وحشتوں کا شکار
کیوں جنوں میں کمی نہیں ہوتی

اک مرض کے ہزار ہیں نباض
پھر بھی تشخیص ہی نہیں ہوتی

( اسرار ناروی )
 

محمد امین

لائبریرین
واہ واہ ابنِ صفی کی کیا بات ۔۔۔۔ بہت شکریہ پوسٹ کرنے کا۔۔۔ دل خوش ہوا اپنے پسندیدہ مصنف کی غزل پڑھ کر۔۔۔
 
Top