مبارکباد یوم پاکستان

زیک

مسافر
معذرت کہ غلطی سے یہ دو تھریڈ اکٹھے کر دیئے۔ میں نے دونوں میں نئی پوسٹس دیکھیں تو سمجھا دونوں ابھی کھلے ہیں۔
 
یوم پاکستان اس قررداد کی یاد میں منایا جاتا ہےجو 23مارچ 1940 کو لاہور کے منٹو پارک میں جنوبی ایشا کےمسلمانوں کےلیے علیحدہ وطن کےلیے منظور کی گئی یہ دن مفکر پاکستان علامہ اقبال کے تصور پاکستان کی جانب انتہائی اہم قدم تھا ہندوؤں کے تشدد اور انگریز کےمتعصبانہ رویہ مسلمانوں کو علیحدہ وطن کے مجبور کر دیا تھا قرارداد لاہور میں جو بعد میں قرارداد پاکستان کہلائی۔
برصغیر کےمسلمانوں میں جوش وجذبہ کی نئی شمع جلادی قائداعظم کی ولولہ انگیز تقریروں نےجدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی اور یوں 23 مارچ 1940 کے بعد ہر آنے والا دن قیام پاکستان کےجانب ایک نئی امید لے کر آیا یہ قراردادپ اکستان ہی تھی جس نےقیام پاکستان کےلیے نئی راہیں بچھادیں قرارداد پاکستان نے برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کو مسلم لیگ کے جھنڈے تلےجمع کر دیا اور سات سال کی قلیل مدت میں 14 اگست 1947 کو پاکستان کےقیام کو انجام تک پہنچایا ۔ 23 مارچ کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہمیں پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کےلیے متحد ہو کر جدوجہد کرناہو گی اور پاکستان کے دفاع کےلیے ہر وقت تیار رہنا ہوگا۔
 

ساجد

محفلین
ابھی ابھی مینار پاکستان سے واپسی ہوئی ، نصف بہتر اور صاحبزادہ بھی ساتھ تھے۔ حفیظ جالندھری کی تربت پر حاضری دی اور علامہ اقبال کے مزار پر فاتحہ پڑھی۔ اب وہ وقت عنقا ہوئے جب پاکستان میں 23 مارچ یوم عید کی طرح منایا جاتا تھا۔
 

حماد

محفلین
جی ساجد بھائ ۔ اب تو پریڈ بھی نہیں ہوتی۔ پہلے ہم ناشتا کر کے سویرے ٹی وی پر فوجی پریڈ دیکھنے بیٹھ جاتے تھے۔ بھلا ہو، طالبان بھائیوں کا۔۔۔ کیا کریں؟
 
Top