یوم وفات ۔۔۔ مرزا اسد اللہ خاں غالب

مومن فرحین

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
ہم نے تو سنی سنائی آگے بڑھا دی :)
ہماری داد بنا ثبوت کے واپس نہیں دیں گے بھائی۔
اس بنا پر آپ سے داد سلب کرنے کا حق بھی سلب کیا جاتا ہے ۔ بٹیا آپ اپنی داد اپنے پاس ہی سنبھال رکھیے :)
 

فاخر

محفلین
بہت خوب !!! چچا غالب کو ان کے یومِ وفات پر محبانِ اردو نے یاد کیا۔ بہت بہت مبارک باد
یوں تو چچا غالبؔ کے مزار پر ان کے عقیدت مند خال خال ہی حاضر ہوتے ہیں۔ ایک بار بستی نظام الدین گیا ، بلکہ بار بار جانا ہوتا ہے ؛لیکن دیکھا کہ ان( چچا غالبؔ) کے مزار پر کوئی نہ تھا ؛ان کا مزار غالبؔ اکیڈمی سے متصل پارک میں چپ چاپ ’’بے چراغ‘‘ واقع ہے۔ جب کہ اُسی راستے سے محبوبِ الٰہی حضرت نظام الدین اولیاء کے مزار پر فاتحہ خوانی کرنے کیلئے جانے والوں کی بھیڑ لگی ہوتی ہے، لیکن مزارِ غالبؔ پر کوئی نہیں جاتا، اُسی طرح جس طرح کچھ فاصلے پر سڑک کے اس پار محوِ خواب مغلیہ سلطنت کے عظیم فرماں روا ’’ھمایوں ‘‘ ہیں، یہاں پر بھی کوئی دلِ عقیدت مند کے ساتھ نہیں جاتا۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن
دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے

کافر
وسعتِ رحمتِ حق دیکھ کہ بخشا جائے
مجھ سا کافر کہ جو ممنونِ معاصی نہ ہوا

مر گیا صدمۂ یک جنبشِ لب سے غالبؔ
ناتوانی سے حریف دمِ عیسی نہ ہوا
 
Top