مبارکباد یوم تکبیر: سب محفلین ، پاکستان اور پوری امت مسلمہ کو پہلی ایٹمی طاقت بننے پر مبارک ہو

arifkarim

معطل
دنیا تباہ ہونے کے بعد امن ہی امن ہو گا۔
جوہری بم، میزائل وغیرہ اپنی دہشت کے خوف سے ایٹمی طاقتوں کے مابین امن قائم رکھتے ہیں۔ سرد جنگ میں روس۔امریکہ اور پاکستان-بھارت ایٹمی دھماکے کرنے کے بعد بڑی جنگ سے محفوظ رہے ہیں۔ عرب ممالک نے بھی ۱۹۷۳ کے بعد سے اسرائیل پر چڑھائی نہیں کی جب انہیں خبر مل چکی تھی کہ اسرائیل ایٹمی اثاثوں کا مالک ہے۔
 
زیک

مسافر

پچھلے ساٹھ ستر سال میں کتنی دفعہ نیوکلیئر ہتھیار چلتے چلتے رہ گئے؟ کیا یہ خطرے کی بات نہیں؟
 
محمد وارث

لائبریرین
کیوبن میزائل کرائسس شاید ایٹمی جنگ کے نزدیک ترین پہنچ جانے والا لمحہ تھا۔
اس پر ایک اچھی فلم بھی بنی ہے، شاید آپ نے دیکھی ہو، تھرٹین ڈیز
Thirteen_days_poster.jpg
 
arifkarim

معطل
سرد جنگ کے دوران جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا کریڈٹ امریکہ اور سوویت یونین کو جاتا ہے۔ اسی طرح ۱۹۷۳ میں اسرائیل جنگ ہارتے وقت میزائل ریڈی کر چکا تھا مگر امریکہ نے امداد کر کے اسے ترک کروا دیا۔ جنوبی افریقہ اور لیبیا اپنی مرضی سے ایٹمی تنصیبات بنا کر ختم کر چکے ہیں۔ عراق کے ایٹمی اثاثے اسرائیل نے بننے نہیں دیے۔ پاکستانی اثاثوں پر حملہ بھی پلینڈ تھا لیکن انڈیا نے ساتھ نہیں دیا۔ یوں انڈیا نے پاکستانی ایٹمی تنصیبات کو اسرائیلی حملوں سے بچا لیا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پاکستان کی آفیشل پالیسی فرسٹ اسٹرائیک ہے۔ مطلب عام جنگ ہارنے کے دوران انکا استعمال یقینی تھا۔
میرے خیال میں نیوکلیر اسٹرائیک کے سلسلے میں پاکستان کی پالیسی ٹیکٹیکل اسٹرائیک کی ہے کیونکہ شاید پاکستان اسٹریٹیجک اسٹرائیک میں انڈیا کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ ریاض محمد خان نے اپنی ایک کتاب میں اس موضوع پر روشنی ڈالی ہے۔
 
Top