یومِ نوجوان

شعیب

محفلین
فادرس ڈے
مادرس ڈے
چلڈرنس ڈے
وومنس ڈے
بوائز ڈے یا پھر یومِ نوجوانان، ایسا بھی ہونا چاہئے ۔ میرے جنم دن پارٹی کے موقع پر ہم دوستوں میں بحث ہوئی تھی کہ یہ ڈے وہ ڈے سب ڈے منایا جاتا ہے مگر ہم بوائز ڈے کیوں نہیں مناتے؟ سب ساتھیوں نے ہاں میں ہاں ملائی مگر ایک شادی شدہ دوست نے کہا اگر نوجوانوں کا ڈے منانے کی روایت بھی ہوتی تو یقینا ہر سال اِس دن پوری دنیا میں اودھم مچ جاتی ۔ ہم سب اپنے اِس شادی شدہ دوست کی بات پر خفا ہوگئے، بھلا ہم کیوں اودھم مچاتے؟ ہم بھی اِس دن جلسے جلوس کا اہتمام کرتے، پارٹی شارٹی کرتے، گلی محلّے میں ہلکے پھلکے پٹاخے جلاتے، گھر میں والدہ سے کہہ کر مزیدار ڈشیں بنواتے وغیرہ وغیرہ ۔ مغربی کلچر نے ہم ایشیائی نوجوانوں کو ویلنٹائنس ڈے، ایڈز ڈے وغیرہ سے تعارف کروا دیا جبکہ امریکہ اور یوروپی ممالک میں کئی جگہوں پر بوائز ڈے بھی منعقد کیا جاتا ہے مگر ابھی تک یہ معزز دن ہمارے جنوب ایشیائی نوجوانوں میں مقبول نہیں ہوا جبکہ امریکہ سے ہر نئی فضول چیز کو ہم اپنانے میں نہیں جھجکتے، اتنے سارے واہیات کو ہم نے اپنا ہی لیا تو مجھے امید ہے بہت جلد جنوب ایشیا میں بھی نوجوانوں کا ڈے کی روایت چل نکلے گی، تب تو شیطان کی پناہ ۔ پورا پورا دن ہنگاموں کی نظر، جگہ جگہ کرفیو، شہر میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے حکومتیں شراب خانوں کو بند رکھیں گی ساتھ ہی لڑکیوں کے اسکول کالجوں میں چھٹی بھی ہوگی تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو وغیرہ وغیرہ وغیرہ ۔ جب شراب کی دکانیں اور لڑکیوں کے کالج وغیرہ بند ہوں تو بوائز ڈے منانے کا کیا فائدہ؟ لیکن میرا خیال ہے دنیا بھر میں لڑکوں کو بھی نوجوان ڈے منانا چاہئے اور اِس دن جلسے جلوس کا بھی اہتمام کرکے اِن باتوں پر زور دینا چاہئے

ایڈز ایک خطرناک بیماری ہے
ایڈز کا مریض بہت ہی بری موت مرتا ہے
ایڈز کا علاج مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے

ایڈز چند منٹوں کی خوشی مگر پوری زندگی عذاب ہے ۔ آؤ ہم سب ملکر اِس خطرناک بیماری سے بچنے کا عہد کریں اور دوسروں کو بھی اِس خوفناک بیماری سے آگاہ کریں ۔

شعیب، دبئی سے ایک ہندوستانی
 
نوجوان ڈے

تجویز اچھی ہے آپ شعیب مگر جو باتیں آپ نے آخیر میں لکھی ہیں نوجوانوں کی اکثریت انکو یقیناُ نہیں پڑھے گی کچھ جلدی کی وجہ سے اور باقی جان بوجھ کر، کہ ان میں کوئی “چارم“ انہیں نظر نہیں آئے گا-

البتہ اولیں الذکر پر اکثریت عمل پیرا ہونے کی کوشش کرے گی۔ میرے خیال میں یہ ایک بھیانک “ آئیڈیا“ ثابت ہوگا۔
 
Top