یومِ مئی 2013۔۔۔۔دنیا میں کیا ہوا

ساجد

محفلین
یکم مئی کو دنیابھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ اس روز جلسے جلوس تو نکالے ہی جاتے ہیں لیکن دنیا بھرکی بگڑتی اقتصادی صورتحال کی وجہ سے اب یہ دن جھڑپوں اور تشدد کے لئے پہچانا جانے لگا ہے۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ امسال یکم مئی کو دنیا کے مختلف ملکوںمیں کہاں کہاں اور کیسے مظاہرے ہوئے۔
 

ساجد

محفلین
0000d2c6_big.jpeg
اسپین - بارسلونا
وڈیو گیم "پیک مین"کا سا لباس اور اسپینی وزیراعظم ماریانو راجوئے (درمیان) اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل (بائیں) کا ماسک پہنے مظاہرین یومِ مزدور پر،بارسلونا کے وسط ،میں اسپینی حکومت کی مزدوروں کے بارے سخت پالیسیوں کے خلاف یکم مئی 2013 کو مار چ کر رہے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
0000d2c7_big.jpeg
برطانیہ - لندن
مویشیوں کو ٹی بی سے بچانے کے ایک منصوبے کے تحت 5000 مویشیوں کو ذبح کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف خوراک اور دیہی امور کے دفتر کے سامنے یہ مظاہرہ یکم مئی 2013 کو وسطی لندن میں ہوا۔
 

ساجد

محفلین
0000d2c8_big.jpeg
چلی - سانتیاگو
یومِ مئی کے سالانہ مارچ کے موقع پر پولیس کی طرف پانی کی توپوں کا مظاہرین پر استعمال کیا گیا ، لوگ ان کی دھار سے بچنے کے لئے بھاگ رہے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
0000d2ca_big.jpeg
تائیوان - تائی پے
حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں مزدوروں کی پنشن اور مراعات میں کمی کی گئی تا کہ تائیوان کی اقتصادی مشکلات پر قابو پایا جا سکے۔ 10000 کے قریب مظاہرین اس کے خلاف یومِ مئی پر تائے پی کی سڑکوں پر نکل آئے اور راستوں پر لگائی گئی رکاوٹوں کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
0000d2cb_big.jpeg
جرمنی - برلن
بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے کارکن یومِ مئی کے ایک مظاہرے کے دوران برلن کے ایک بنک پر حملہ کرتے ہوئے۔
 

ساجد

محفلین
0000d2cc_big.jpeg
جرمنی - ہیمبرگ
بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کا پولیس سے تصادم۔ جرمنی میں یومِ مئی پر عام تعطیل ہوتی ہے اور ملک کے طول وعرض میں اس روز مظاہرے بھی ہوتے ہیں جن کا اختتام عام طور پرتشدد پر ہوتا ہے جس میں زیادہ تر بائیں بازو کے مظاہرین زیادہ جوش کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ یہ مظاہرہ یکم مئی 2013 کو ہیمبرگ میں ہوا
 

ساجد

محفلین
0000d2cd_big.jpeg
ڈنمارک - آرہس
ڈنمارک کے وزیراعظم ہیلے تھارننگ شمٹ کو یومِ مئی کی سالانہ تقریر پرآرہس میں ایک بھر پور مظا ہرے کا سامنا کرنا پڑا۔
 

ساجد

محفلین
0000d2ce_big.jpeg
امریکا - شکاگو
اوبامہ کا ایک پوسٹرشکاگو کے فیڈرل بلڈنگ پلازا پر لٹکایا گیا ہے۔ سینکڑوں مظاہرین نے حکومت کے امیگریشن اصلاحات پر ناراضگی کا اظہار کرنے کے لئے اس مظاہرے میں شرکت کی۔
 

ساجد

محفلین
0000d2cf_big.jpeg
روس - سینٹ پیٹرز برگ
روسی قوم پرست دیوہیکل شاہی پرچم اٹھائے ہوئے سینٹ پیٹرز برگ کی شاہراہ پر ہیں۔
 

ساجد

محفلین
0000d2d1_big.jpeg
اسپین - پیپملونا
یومِ مئی پر چی گویرا کی تصویر والا جھنڈا لہرایا جا رہا ہے جس پر لکھا ہے "دائمی جیت"۔
 

ساجد

محفلین
0000d2d2_big.jpeg
انڈونیشیا - جاکارتہ
سرخ لباس پہنے انڈونیشی مزدو جاکارتہ کی سڑکوں پر یکم مئی 2013 کو مظاہرہ کرتے ہوئے۔
 

ساجد

محفلین
0000d2d3_big.jpeg
ترکی -استنبول
استنبول شہر کے مرکزی چوک میں پولیس کی مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور پانی کی توپوں کے استعمال کی وجہ سے ایک صحافی زخمی ہو گیا۔ استنبول ترکی کا سب سے بڑا شہر ہے اور اکثر پولیس کے ساتھ مظاہرین کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے
 

ساجد

محفلین
0000d2d4_big.jpeg
ترکی - استنبول
مظاہرین پولیس پر پتھراؤ کر رہے ہیں تا کہ پولیس کی طرف سے کھڑی کردہ رکاوٹوں کو عبور کر کے شہر کے مرکزی چوک تک پہنچ سکیں۔
 

ساجد

محفلین
0000d2d6_big.jpeg
اسپین - ملاگا
مظاہرین پست درجے کے معیارِ زندگی اور بے روزگاری کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اسپین کی معیشت مسلسل ساتویں سہ ماہی میں بھی زوال کی طرف گامزن رہی اور اسپین میں بیروزگاری کا تناسب 27 فیصد سے بڑھ چکا ہے۔
 

ساجد

محفلین
0000d2d7_big.jpeg
انڈونیشیا - جاکارتا
اندونیشیا کے مزدور اپنے چہروں اور جسموں کو سفید پینٹ کئے ہوئے اور سُرخ رنگ سے جو لفظ انہوں نے اپنے جسموں پر لکھ رکھا ہےاس کا مطلب ہے "مزدور"۔
 

ساجد

محفلین
0000d2d9_big.jpeg
چلی - سانتیا گو
چلی کی پولیس سانتیاگو میں اپنی کارروائی میں ایک لڑکی کارکن کو گرفتار کرتے ہوئے۔ یکم مئی 2013۔
 
Top