یوسف لنکاشائر سے کھیلیں گے

یوسف لنکاشائر سے کھیلیں گے


آسٹریلیا کے کھلاڑی براڈ ہاج کے انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کی وجہ سے برطانوی کاؤنٹی لنکاشائر نے پاکستانی بیٹسمین محمد یوسف سے معاہدہ کیا ہے۔
محمد یوسف اتوار کو اولڈ ٹریفورڈ کے گراؤنڈ پر فرینڈز پراویڈنٹ ٹرافی میں لنکاشائر کی طرف سے اپنا پہلا میچ دُرہم ڈائنموز کے خلاف کھیلیں گے۔

33 سالہ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ

’میں ہمیشہ سے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا، اور لنکاشائر جیسے بڑے کلب کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملنا ایک شاندار بات ہے۔‘

’میں اس سیزن میں لنکاشائر کے لیے قابلِ ذکر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہوں۔‘

ہاج نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کے ساتھ پانچ ہفتے کا معاہدہ کیا ہے۔ اس طرح یوسف لنکاشائر کے لیے ایک کم عرصے کے معاہدے پر کھیلیں گے۔

(یاد رہے کہ یوسف کے پاس ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ہے)


 
Top