یوسف رضا گیلانی: پاکستان کا مستقبل؟

arifkarim

معطل
تازہ اطلاعت کے مطابق یوسف رضا جیلانی کو پاکستان کا اگلا وزیر اعظم بننے کیلئے صرف اعتماد کا ووٹ درکار ہے۔ اب دیکھنا یہ کہ آپ وزیر اعظم بنتے ہیں یا باقی وزیروں کی طرح شریر اعظم :)
 
تازہ اطلاعت کے مطابق یوسف رضا جیلانی کو پاکستان کا اگلا وزیر اعظم بننے کیلئے صرف اعتماد کا ووٹ درکار ہے۔ اب دیکھنا یہ کہ آپ وزیر اعظم بنتے ہیں یا باقی وزیروں کی طرح شریر اعظم :)[/QUOTE
پاکستان کی بہتری اکیلے یوسف کے بس کی بات نہیں۔ مجھے یہ وقتی ارینجمنٹ لگتی ہے۔ جب تک آصف زرداری جیسے جی دار لیڈر سامنے نہیں‌اہیں‌گے ۔ میرا مطلب ہے کہ وزیر اعظم نہ بنیں‌گے صورت حال میں‌بہتری نہیں اتی لگتی۔
 
بلکل صحیح فرمایا آپ نے ۔۔۔ جیسی قوم ، ویسے حکمران ۔ ;)
شکر ہے کسی بات پر تو متفق ہوئے۔
میری قوم بہت شاندار ہے۔
وہ تو بکے ہوئے جنرلز نے درگت بنائی ہوئی ہے۔
ورنہ اس قوم کا کوئی مقابلہ نہیں۔ دنیا کی واحد نظریاتی قوم
 
arifkarim

معطل
یوسف رضا گیلانی کو اعتماد کا ووٹ حاصل ہو گیا ہے۔ سب پاکستانیوں کو ہمارا نیا وزیر اعظم مبارک ہو۔ ۔ ۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ آپ ملک کو انصاف سے چلائیں گے!
 
arifkarim

معطل
تازہ اطلاعت کے مطابق یوسف رضا جیلانی کو پاکستان کا اگلا وزیر اعظم بننے کیلئے صرف اعتماد کا ووٹ درکار ہے۔ اب دیکھنا یہ کہ آپ وزیر اعظم بنتے ہیں یا باقی وزیروں کی طرح شریر اعظم :)[/QUOTE
پاکستان کی بہتری اکیلے یوسف کے بس کی بات نہیں۔ مجھے یہ وقتی ارینجمنٹ لگتی ہے۔ جب تک آصف زرداری جیسے جی دار لیڈر سامنے نہیں‌اہیں‌گے ۔ میرا مطلب ہے کہ وزیر اعظم نہ بنیں‌گے صورت حال میں‌بہتری نہیں اتی لگتی۔

آصف زرداری کی لیڈر شپ کس کو چاہیئے؟ انکے اصطبل میں اب کیا گھوڑوں کے بعد مزید نایاب جانور ڈلوانے ہیں؟
 
زینب

محفلین
تازہ اطلاعت کے مطابق یوسف رضا جیلانی کو پاکستان کا اگلا وزیر اعظم بننے کیلئے صرف اعتماد کا ووٹ درکار ہے۔ اب دیکھنا یہ کہ آپ وزیر اعظم بنتے ہیں یا باقی وزیروں کی طرح شریر اعظم :)[/QUOTE
پاکستان کی بہتری اکیلے یوسف کے بس کی بات نہیں۔ مجھے یہ وقتی ارینجمنٹ لگتی ہے۔ جب تک آصف زرداری جیسے جی دار لیڈر سامنے نہیں‌اہیں‌گے ۔ میرا مطلب ہے کہ وزیر اعظم نہ بنیں‌گے صورت حال میں‌بہتری نہیں اتی لگتی۔

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا
 
arifkarim

معطل
گیلانی صاحب کی سب سے پہلی تقریر تو بہت اچھی تھی۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ ان تقریروں کے علاوہ بھی کچھ کریں گے۔ ;)
 
شمشاد

لائبریرین
تقریریں سب ہی بہت اچھی کرتے ہیں کیونکہ ان کو ملتی ہی بہت اچھی لکھی ہوئی ہوتی ہیں۔
آپ کو ایک بات بتا دوں کہ وزیر اعظم ہاؤس میں باقاعدہ ایک شعبہ ہوتا ہے جو یہ تقریریں تیار کرتا ہے اور لکھ کر دیتا ہے۔
 
زینب

محفلین
یوسف رضا گیلانی زرداری کے شوکت عزیز ہیں۔۔۔۔بہت صفائی سے ہاتھ صاف کرنے والے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
arifkarim

معطل
تقریریں سب ہی بہت اچھی کرتے ہیں کیونکہ ان کو ملتی ہی بہت اچھی لکھی ہوئی ہوتی ہیں۔
آپ کو ایک بات بتا دوں کہ وزیر اعظم ہاؤس میں باقاعدہ ایک شعبہ ہوتا ہے جو یہ تقریریں تیار کرتا ہے اور لکھ کر دیتا ہے۔

اگر آپ غور سے انکی پہلی تقریر دیکھیں‌ تو آپ پتہ چلے گا کہ وہ تقریر نیچے سے دیکھ کر پڑھ رہے تھے۔ یعنی تقریر ﴿سیاسی بیان﴾ گھر سے لکھ کر لائے تھے۔ اور انکو یقیناً پہلے سے پتہ تھا کہ وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
یہ ہے ہماری پاکستانی سیاست: سب کچھ پہلے سے فکس ہوتا ہے!:grin:
صرف عوام الناس بیوقوف ہوتی ہے۔
 
زیک

مسافر
عارف ابھی دو دن پہلے تو یوسف رضا گیلانی اکثریت سے منتخب ہوا تھا تو ظاہر ہے اسے معلوم ہی ہونا تھا کہ اعتماد کا ووٹ بھی کم از کم اسی اکثریت سے مل ہی جائے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
تقریر تو لکھی ہوئی ہونی ہی تھی کیونکہ پتہ تھا کہ جیتنا ہی جیتنا ہے۔ بالفرض محال اگر ہار جاتے تو پھر تقریر کرنے کی ضرورت ہی نہ رہتی۔
بھلے ہی لکھی ہوئی تقریر جیب میں پڑی رہتی۔
 
ہم کو شخصیت پرستی ، ہیرو پرستی اور فرد واحد کی حکومت پر ایمان رکھنا کچھ اس طرح گھول کر پلایا ہوا ہے کہ ہم ہمیشہ کسی " شیر کے بچے " کے انتظار میں رہتے ہیں۔ پاکستان کی جمہوری حکومت میں کسی ایک فرد واحد کی حکومت نہیں۔ عوام کے منتخب نمائندے یعنی پارلیمان پاکستان کا مستقبل ہے ، جو وزیر اعظم یا صدر کے ہونے کا تعین کرتا ہے۔ گیلانی یا مشرف کو ایک ذمہ داری اس پارلیمان نے سونپی ہے جو کسی وقت بھی واپس لی جاسکتی ہے۔ کسی کو بھی اس ذمہ داری سے سبکدوش کیا جاسکتا ہے۔ جس کےو درسر یا غلت قرار دینے کاحق اعالی عدالتوں کو حاصل ہے۔ پاکستان کا مستقبل اگر ہے تو ہمارا منتخب کردہ پارلیمان ہے یا اس پر نظر رکھنے والی عدالت عالیہ، کوئی گیلانی یا مشرف نہیں۔ یہ اس دور کے لئے ذمہ داری اٹھانے والے پارلیمان کی طرف سے ذمہ دار بنائے گئے افراد ہیں۔ یہ امر ہم کو سیکھنا ضروری ہے اور اپنے منتخب کردہ پارلیمان کو بھی سکھانا ضروری ہے کہ تم کو منتخب کرکے ہم نے ایک ذمہ داری سونپی ہے۔ یہ ذمہ داری پوری کیجئے یا اس ذمہ داری کو پورا نہ کرنے پر چودھری برادران کی قسمت نظر میں رکھئے۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہی تو سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ پاکستان میں یہی تو نہیں ہوتا، یہاں فرد واحد ہی سب کچھ بن جاتا ہے۔ سیاسی پارٹیوں میں کبھی الیکشن نہیں ہوتے۔ جس نے جو پاڑٹی بنائی ہے وہی سب سے زیادہ عقلمند ہے۔ وہی تاحیات اس کا صدر ہے۔ آ جا کے ایک جماعت اسلامی ہے جس میں الیکشن ہوتے ہیں لیکن اسمبلی کے الیکشن میں اس کا جو حشر ہوتا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
 
Top