یورپ کے " بر اعظمی انتخابات " 2009

ماسٹر

محفلین
یورپ میں 4 سے 7 جون تک یورپی پارلمنٹ کے ممبران کے انتخابات ہو رہے ہیں -
انتخابات ابھی ختم نہیں ہوئے ، مگر دو منفی باتیں اس وقت تک سامنے آچکی ہیں -
- ایک یہ کہ ھالینڈ نے دوسرے ممالک میں انتخابات کا انتظار کیے بغیر ہی نتائج کا اعلان کر دیا ۔
- دوسری خبر یہ ہے کہ ہالینڈ کی اسلام دشمن پارٹی pvv کے چار ممبران آئندہ سالوں میں پارلیمنٹ میں بیٹھیں گے - اور جو کچھ وہ وہاں کریں گے اس کا اندازہ ان کے بیانات سے ہی ہو رہا ہے

یورپین یونین کی ابتدا 1951 میں بیلجیم ، جرمنی ۔ فرانس ، اٹلی اورہالینڈ سے صرف کاروباری بنیاد پر ہو ئی تھی -
1957 میں بہت سے دوسرے شعبے بھی اس میں شامل کر لئے گئے - اور اس طرح آہستہ آہستہ یونین کی موجودہ شکل سامنے آنے لگی -
1992 میں ممالک کی تعداد ابھی صرف 12 تھی ، جو اب 27 تک پہنچ چکی ہے - اور ابھی بہت سے دوسرے ممالک بھی اس میں شامل ہونے کے امیدوار ہیں ۔ جن میں ترکی سب سے نمایاں ہے -
27 ملکوں کی اس پارلیمنٹ میں کل 736 ممبر ہوں گے -
 
Top