یقینِ کامل اور پنجہء ظلم سے نجات پانے کے لیے


بسم اللہ الرحمن الرحیم

یقینِ کامل اور پنجہء ظلم سے نجات پانے کے لیے

رسول الله صلى اللہ عليہ وسلم يقين كامل كے ليے اور ظلم سے نجات پانے كے ليے مجلس سے اٹھتے وقت ان مبارك لفظوں ميں مولائے كريم كو ياد فرماتے تھے۔

اللَّهُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْيَتِكَ مَا يَحُولُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ مَعَاصِيكَ ، وَمِنْ طَاعَتِكَ مَا تُبَلِّغُنَا بِهِ جَنَّتَكَ، وَمِنَ اليَقِينِ مَا تُهَوِّنُ بِهِ عَلَيْنَا مُصِيبَاتِ الدُّنْيَا، وَمَتِّعْنَا بِأَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَقُوَّتِنَا مَا أَحْيَيْتَنَا،وَاجْعَلْهُ الوَارِثَ مِنَّا، وَاجْعَلْ ثَأْرَنَا عَلَى مَنْ ظَلَمَنَا، وَانْصُرْنَا عَلَى مَنْ عَادَانَا، وَلَا تَجْعَلْ مُصِيبَتَنَا فِي دِينِنَا، وَلَا تَجْعَلِ الدُّنْيَا أَكْبَرَ هَمِّنَا وَلَا مَبْلَغَ عِلْمِنَا، وَلَا تُسَلِّطْ عَلَيْنَا مَنْ لَا يَرْحَمُنَا

ترجمہ: اے اللہ کریم تو ہميں اپنا ايسا خوف عطا فرما جو كہ ہمارے اور تيرى نافرمانى كے درميان حائل ہو جائے ۔اور ايسى اطاعت عنایت فرما جو ہميں تیری جنت میں پہنچا دے ،اور ايسا يقين مرحمت فرما جس سے تو ہمارى دنيا كى مصيبتوں كو آسان كر دے،اور جب تك تو ہمیں زندہ رکھے تو ہمارے كانوں آنکھوں اور قوتوں سے ہم كو فائدہ پہنچا اور ان ميں سے ہر ايك وصف كو ہمارا وارث بنا ، اور ہمارا انتقام ان سے ضرور لے جنہوں نے ہم پر ظلم كيا ۔اور دشمنوں كے مقابلے ميں ہمارى مدد فرما ،اور ہمارے دين ميں مصيبت مت ڈال ، اور دنيا كو ہمارے بڑے غم كى چيز مت بنا اور نہ اس كو ہمارے ہمارے علوم كا محور بنا ،اور نہ ايسے شخص كو ہم پر مسلط فرما جو ہم پر رحم نہ كرے ۔

جامع الترمذي : كتاب الدعوات ، باب 70 دعاء اللهم اقسم لنا من خشيتك ، ح :3502 و قال هذا حديث حسن غريب . ترجمہ و عنوان از مولانا محمد داؤد رازؔ دھلوی
 
Top