یا رب یہ زندگی ہے مری کس عذاب میں

ابن رضا

لائبریرین
ایک نکتہ پہلے مذکور نہیں ہوا۔ میرے دوست تھے ڈاکٹر رؤف امیر، کہا کرتے تھے: ’’اپنے لکھے کو پالش کرتے رہا کرو‘‘۔

یعنی ایک شعر، قطعہ، غزل، نظم، مضمون، انشائیہ، خاکہ، کہانی، یا جو کچھ بھی وہ ہے؛ ’’فائنل کر دیا تو کر دیا‘‘ والا رویہ درست نہیں۔ اپنے لکھے کو مکرر دیکھتے رہا کریں، جوں جوں وقت گزرے گا، آپ تنقیدی اور نظری طور پر پختہ تر ہوتے چلے جائیں گے۔ اپنے پہلے لکھے ہوئے کی اصلاح خود کرتے رہئے، اس میں کوئی قباحت نہیں۔ ڈاکٹر صاحب مرحوم نے اپنے پہلے شعری مجموعے کا دوسرا ایڈیشن چھاپا تو دوستوں نے دیکھا اس میں سے کچھ غزلیں نکال دی گئی تھیں اور کتنے ہی شعر ترمیم شدہ تھے۔ میرے پاس ان کی کتاب پر لکھا پرانا مضمون تھا۔ میں نے اپنے پرچے کا ’’رؤف امیر نمبر‘‘ جاری کیا تو اس میں وہ مضمون شامل اس اضافی جملے کے ساتھ شامل کیا: یہ مضمون ’’درِ نیم وا‘‘ کے پہلے ایڈیشن پر مبنی ہے۔

میں نے خود اپنے متعدد شعر، بیس پچیس سال گزر جانے کے بعد بھی’’ٹھیک‘‘ کئے ہیں۔ میرے ایک دوست عارف خیام راؤ نےسولہ سترہ برس پہلے کہے ہوئے اپنے ایک قطعے میں پچھلے ہفتے تبدیلی کی۔
السّلامُ علیکم اُستادِ محترم۔ اُمید ہے آپ خیریت سے ہونگے۔بہت عمدہ تبصرہ فرمایا آپ نے۔ جزاکم اللہ خیرا۔
 

الف عین

لائبریرین
ماشاء اللہ آسی بھائی کے بع میرے کہنے کو تو کچھ نہیں بچا، کیا کیا نکات بیان کئے ہیں!!!
البتہ کاشف کی غزل رہ گئی۔ اس پر غور کریں ان نکات کی روشنی میں۔
بحر ہے
مفعول فاعلات مفاعیل فاعلات
اس پر درج ذیل مصارع پورے نہیں اترتے

چھیڑے مجھے ہے اکثر، آ کر وہ خواب میں

صنف ِ سخن کو بدلا تب بات کچھ بنی
مہکا جواب آ یا عطر ِ گلاب میں

ساحل بھی دور چھوٹا ، اب تیز ہے ہوا
لو ! بادباں بھی الجھا، اپنی طناب میں

سینے سے میں لگاؤں، سمجھاؤں ہر طرح
کاشف وہ پھر بھی تڑپے، اک اضطراب میں
اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
 
استاد محترم جناب الف عین صاحب
میں نے بحر
مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن۔
لی ہے ۔ جس میں کہیں کہیں حشوین یعنی دوسرے اور تیسرے رکن کے درمیان تسکین اوسط کی اجازت سے کام لیا ہے:
مفعول فاعلاتن مفعول فاعلن
 
یہ اجازت اگرچہ ہے ، مگر اسے ملحوظ بالکل نہیں رکھا جاتا ، شاید کسی نے ایک آدھ بار ایسا کیا ہو ، جبکہ یہ بحر کثیر الاستعمال ہے ، اس لیے اس تسکین سے بچنا چاہیے ، ورنہ شعراء و قارئین جو کہ مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن ہی سے مانوس ہیں ان کی تسکین نہیں ہوسکے گی۔ :)
 
Top