یاز بھائی کا انٹرویو

یاز

محفلین
جیسا کہ چینی سنچوان اور سربیین کھانے آپ کومصالہاتی قرابت داری کی وجہ سے بھائے ، تو جاپانی ریستوران میں کھانا ایسا ہی ہے جیسے کسی کافر کو جبرا کلمہ پڑھوانا۔
یا پھر کسی موسیقی کے شوقین کو چاہت فتح علی سنوانا اور وہ بھی جبراََ
 

یاز

محفلین
آپ سے اگلا سوال ہے کہ وقت میں غیر معمولی برکت ہے یا اکثر اس کی قلت کا ادراک رہتا ہے؟
اللہ کا شکر ہے کہ کم سونے کی وجہ سے وقت میں کافی برکت میسر ہے۔ اس کا فائدہ سیر و تفریح کے دوران بھی ہو جاتا ہے کہ کافی دفعہ بہت کم وقت میں اچھا خاصا ٹور پیکج لگانے میں کامیاب رہے۔
 

یاز

محفلین
سلام ہو ان بلبلوں پر جو انگلی کٹا کے شہیدوں میں نام لکھوا گئیں! 😅
جن کو نہیں پتہ، اٹس آل اباوٹ نیم آف دا ریسٹورنٹ!
بلبل کڑاہی خوب است وغیرہ
ویسے وہاں کا شاہجہان گرل اور عثمانیہ وغیرہ بھی عمدہ ہے لیکن وہ لوکل سپیشلٹی نہیں کہلا سکتے۔
 

عرفان سعید

محفلین
یہ تو طویل جواب کا متقاضی ہے۔ اللہ کا کرم ہے کہ گھومنے پھرنے کی بدولت بہت سی جگہوں کے بہترین اور مشہور کھانے وغیرہ ٹرائے کرنے کا موقع ملتا رہتا ہے۔
ابھی جو ذہن میں آ رہے ہیں، ان میں سے کچھ
لالہ موسیٰ کی مشہور میاں جی کی دال
حیدرآباد کی بمبئے بیکرز کے کیک
کراچی کی زاہد نہاری (اس سے آپ کا ایک شعر بھی یاد آتا ہے)، kaybees کی آئسکریم ، سٹوڈنٹ بریانی وغیرہ
نتھیاگلی کے تاج محل ریسٹورنٹ کا چکن پٹاخہ
ساہیوال کی بلبل کڑاہی 😂
گجرات کے شاہی گول گپے
اوکاڑہ کے دہلی بیکرز کے سموسے
گوجرانوالا سے شہباز تکہ شاپ
راولپنڈی کی مجید نہاری (کہ صبح چار بجے تک ختم ہو چکی ہوتی ہے..ذاتی تجربہ)، گراٹو جلیبی، تہذیب بیکرز کا پیزا و دیگر اشیاء
قلندرآباد مانسہرہ کے چپل کباب
لاہور کی وارث نہاری، وقاص بریانی، محمدی نہاری، بشیر دارالماہی وغیرہ
ملتان سے حافظ و ریواڑی کا سوہن حلوہ، نمکین مٹن کڑاہی وغیرہ
(فہرست تو تابخاکِ کاشغر وغیرہ ہے)۔
معلوم ہوتا ہےکھاتے ہی رہے !
کوئی سیر و سیاحت بھی کی؟
:)
 

یاز

محفلین
لوکل سپیشئلٹی کے لیے لبھا جی بھی ایڈ کریں اور اقبال سویٹس بھی
نوٹ کر لیا۔ دوبارہ کبھی ساؤتھ کو چکرائے تو زیارت ضرور کریں گے۔
اقبال سویٹس کی زیارت شاید کر چکے ہیں، اگر یہ میکڈونلڈ سے کچھ بعد آنے والے چوک معہ ٹریفک سگنل کے پاس کہیں ہے تو۔
 
نوٹ کر لیا۔ دوبارہ کبھی ساؤتھ کو چکرائے تو زیارت ضرور کریں گے۔
اقبال سویٹس کی زیارت شاید کر چکے ہیں، اگر یہ میکڈونلڈ سے کچھ بعد آنے والے چوک معہ ٹریفک سگنل کے پاس کہیں ہے تو۔
آپ یقین کریں میرا جغرافیہ اتنا ہی کمزور ہے جتنی چمگادڑ کی نظر!
 
یہ آپ کے انٹرویو والی لڑی ہے مگر پھر بھی بتاتی چلوں کہ میں اپنے گھر سے ٹیلر کی طرف جانے کے لیے نکلتی ہوں تو اپنے ہی گیٹ سے بائیں مڑ جاتی ہوں اور پیچھے سے آواز آتی ہے کہ دائیں مڑنا تھا!
مزید یہ بھی بتاتی چلوں کہ میں نے گھر والوں کو کہہ رکھا ہے کہ مجھے دنیا میں سب سے زیادہ راستے برمنگھم کے آتے ہیں کیونکہ وہاں میں نے خود جانا ہوتا تھا اور گم جانے پر بیک اپ نہ ہونے کی فکر بھی ہوتی تھی۔اور گھر والے کہتے ہیں کہ تہانوں اوتھے ای چھڈ آئیے وغیرہ؟کیونکہ مجھے اپنے ہوم ٹاون کے راستے بھی نہیں آتے جہاں عمریں گزار دیں ۔
 
Top