یاز بھائی کا انٹرویو

عرفان سعید

محفلین
چنگا پھڑیا جے۔
ان دونوں جوابات کو "گلاس آدھا بھرا ہے" اور "گلاس آدھا خالی ہے" سمجھ لیں۔ اور ارتقا ہی سمجھ لیں کہ ان دس سالوں میں اتنا کچھ دیکھ چکے کہ آج ہم گلاس کو آدھا خالی قرار دینا زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔
میرا خیال ہے کہ شاید آج بھی آپ کی رائے چھ سال پہلے قائم کیے گئے نتیجے سے مختلف نہ ہو۔
یہ بتائیں کہ گلاس آدھا خالی ہے تک کے سفر کی بنیادی وجہ فی نفسہ مذہب رہی یا اہلِ مذہب کے رویے؟
 

عرفان سعید

محفلین
ویسے تو پورا چہرہ ہی سچ بولتا ہے۔ یعنی چہرے کی جزئیات کو الگ الگ پرکھنا اتنا آسان نہیں ہے۔ لیکن میرے خیال سے پیشانی اور ہونٹ سب سے زیادہ راز عیاں کرتے ہیں۔

کہتے تو یہی ہیں کہ آنکھ ہی سچ بولتی ہے۔ مگر سچ یہ ہے کہ ہم آنکھوں سے کہی کہانی پڑھنے میں زیادہ مہارت سے محروم ہیں۔
پس ثابت ہوا کہ چہرہ شناسی کا معاملہ فارسی سے کوئی زیادہ مختلف نہیں!
:)
 

یاز

محفلین
میرا خیال ہے کہ شاید آج بھی آپ کی رائے چھ سال پہلے قائم کیے گئے نتیجے سے مختلف نہ ہو۔
یہ بتائیں کہ گلاس آدھا خالی ہے تک کے سفر کی بنیادی وجہ فی نفسہ مذہب رہی یا اہلِ مذہب کے رویے؟
ان سے بھی زیادہ مذہب کی غلط سلط interpretation ۔
 

یاز

محفلین
آپ چین اور امریکہ بھی گئے، وہاں کھانے کے تجربات کیسے رہے۔؟
بیرون ملک کھانے کے تجربات ٹھیک ہی رہے بشکریہ ترکی و عربی و پاکستانی و بھارتی ریستوران وغیرہ۔
تاہم وہاں لوکل یا مختلف کیوزین بھی ٹرائے ضرور کئے۔ ان میں سب سے عمدہ چینی سنچوان اور سربیین کھانے لگے (کہ شاید ہمارے کھانوں کے قریب تر مصالحہ دار تھے). اس کے علاوہ نیپولی کا پیزا۔۔ کیا کہنے (اٹلی کے ہر علاقے کا اپنا الگ ٹائپ کا پیزا ہوتا ہے)۔
باقی اطالوی، ہسپانوی، چینی، جاپانی ریستوران بھی ٹرائے کئے، اور بمشکل ہی کئے۔
اور اگر جان کی امان وغیرہ پاؤں تو سب سے مشکل صورتحال جاپانی ریستوران میں تھی۔
 

عرفان سعید

محفلین
اور اگر جان کی امان وغیرہ پاؤں تو سب سے مشکل صورتحال جاپانی ریستوران میں تھی۔
جیسا کہ چینی سنچوان اور سربیین کھانے آپ کومصالہاتی قرابت داری کی وجہ سے بھائے ، تو جاپانی ریستوران میں کھانا ایسا ہی ہے جیسے کسی کافر کو جبرا کلمہ پڑھوانا۔
 

یاز

محفلین
نیز پاکستان کے مختلف علاقوں میں کھانے کے حوالے سے، اگر ہو سکے تو، کچھ تجربات اور مشاہدات شیئر کریں۔
یہ تو طویل جواب کا متقاضی ہے۔ اللہ کا کرم ہے کہ گھومنے پھرنے کی بدولت بہت سی جگہوں کے بہترین اور مشہور کھانے وغیرہ ٹرائے کرنے کا موقع ملتا رہتا ہے۔
ابھی جو ذہن میں آ رہے ہیں، ان میں سے کچھ
لالہ موسیٰ کی مشہور میاں جی کی دال
حیدرآباد کی بمبئے بیکرز کے کیک
کراچی کی زاہد نہاری (اس سے آپ کا ایک شعر بھی یاد آتا ہے)، kaybees کی آئسکریم ، سٹوڈنٹ بریانی وغیرہ
نتھیاگلی کے تاج محل ریسٹورنٹ کا چکن پٹاخہ
ساہیوال کی بلبل کڑاہی 😂
گجرات کے شاہی گول گپے
اوکاڑہ کے دہلی بیکرز کے سموسے
گوجرانوالا سے شہباز تکہ شاپ
راولپنڈی کی مجید نہاری (کہ صبح چار بجے تک ختم ہو چکی ہوتی ہے..ذاتی تجربہ)، گراٹو جلیبی، تہذیب بیکرز کا پیزا و دیگر اشیاء
قلندرآباد مانسہرہ کے چپل کباب
لاہور کی وارث نہاری، وقاص بریانی، محمدی نہاری، بشیر دارالماہی وغیرہ
ملتان سے حافظ و ریواڑی کا سوہن حلوہ، نمکین مٹن کڑاہی وغیرہ
(فہرست تو تابخاکِ کاشغر وغیرہ ہے)۔
 
Top