یاز بھائی کا انٹرویو

زیک

مسافر
کافی کم دورانیہ ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ کوئی منفی اثرات صحت پر نہیں ہیں۔ میری نیند بھی پانچ چھ گھنٹے سے زیادہ نہیں۔

جی الحمدللہ۔ بہت طویل عرصے سے یہی معمول سا ہے۔
اور میرے جیسے آرام طلب سات سے نو گھنٹے سوتے ہیں۔
 
یاز

محفلین
کھانے پکانے میں دلچسپی ہے۔ ؟ اگر دلچسپی نہیں تو کیا کیا پکا لیتے ہیں؟
اس بابت (بھی) تہی دامن ہیں ہنوز۔
کوویڈ کے دنوں میں چند ہفتوں کے لئے کچھ ذہن میں سودا سمایا تھا تو چکن کڑاہی، آلو بھجیا وغیرہ بنانے کے کامیاب تجربات کئے۔
 
عرفان سعید

محفلین
اس بابت (بھی) تہی دامن ہیں ہنوز۔
کوویڈ کے دنوں میں چند ہفتوں کے لئے کچھ ذہن میں سودا سمایا تھا تو چکن کڑاہی، آلو بھجیا وغیرہ بنانے کے کامیاب تجربات کئے۔
میرا خیال تھا کہ سفر کے رسیا ہیں اور مہم جُو بھی تو ہو سکتا ہے ایسے سفر بھی کیے ہوں کہ طعام کا بندوبست بدستِ خود کیا ہو۔
لیکن یہاں بھی فارسی جیسا معاملہ نکلا!
 
یاز

محفلین
میرا خیال تھا کہ سفر کے رسیا ہیں اور مہم جُو بھی تو ہو سکتا ہے ایسے سفر بھی کیے ہوں کہ طعام کا بندوبست بدستِ خود کیا ہو۔
لیکن یہاں بھی فارسی جیسا معاملہ نکلا!
بقول برادران زیک و عبداللہ محمد ، پاکستان میں ہر جگہ روٹی ٹکر مل ہی جاتا ہے، چاہے کنکورڈیا ہی چلے جائیں۔ تو بس کبھی بھی خود سے پکانے کی ضرورت نہیں پڑی۔
 
Top