یاز بھائی کا انٹرویو

یاز

محفلین
ہمارا اگلا سوال یہ ہے کہ آپ انسانوں میں کون سی خصوصیات دیکھ کر یہ سمجھتے ہیں کہ اس کو دوست بنانا ہے یا اس سے بچ کے رہنا ہے؟
اس کا جواب تو خاصا آسان اور اظہر من الشمس ہے
کہ
کیا دوست کبھی intentionally یعنی پلان یا ارادہ کر کے بھی بنائے جاتے ہیں؟ ہمیں تو نہیں لگتا۔ اس کو فریکوئنسی میچ کرنا کہہ لیں یا کچھ اور۔۔۔۔ لیکن بس کچھ ایسا ہوتا ہے کہ مجمعے میں سے ایک یا چند ایک سے دوستی ہو جاتی ہے۔
ویسی ہمارا تو یہ بھی تجربہ ہے کہ دو مختلف یا متضاد مزاج کے افراد کی بھی بہت اچھی دوستی ہو جاتی ہے۔
 

یاز

محفلین
اس سے اگلا سوال یہ ہے کہ سائنس دل کڈھ کے لے جاتی ہے یا آرٹ؟
جس چیز میں بھی تخلیق یا تخیل کا عمل دخل زیادہ ہو، دل تو وہی پہلے کڈھے گی۔
اس ناتے سے آرٹ کو یقیناً فوقیت حاصل ہے۔ تاہم سائنس (خصوصاً انجینئرنگ) بھی زیادہ پیچھے نہیں ہے۔
 

یاز

محفلین
اس سے اگلا سوال یہ ہے کہ آپ بحث و مباحثہ کی گرما گرمی سے گریز وقت کے ساتھ ساتھ کرنے لگے یا یہinnate -habit تھی؟
میرا خیال ہے کہ اس کے جراثیم ابتدا سے ہی تھے، تاہم وقت کے ساتھ اس عادت میں مزید پختگی آتی گئی۔ کوشش یہی رہتی ہے کہ ترکی بہ ترکی جواب دے کر مباحثہ جیتنے کی کوشش نہ کی جائے، بلکہ اپنا موقف دوسرے یا دوسروں کو فقط بطورِ فوڈ فار تھاٹ دے دیا جائے، کہ اس معاملے میں میرا خیال تو کچھ یوں ہے، لیکن مجھے اس پہ اصرار یا سروکار نہیں ہے کہ آپ میرے خیالات سے اتفاق بھی ضرور کریں۔
 

یاز

محفلین
آخری تدوین:

یاز

محفلین
کوئی سی دس کتب اور دس فلموں وغیرہ کی نشاندہی کیجیے۔
کتب کی ریکمنڈیشن کچھ مشکل ہے کہ ہمیں فکشن پڑھنا زیادہ پسند ہے۔ بہر حال کوشش کرتے ہیں
1۔ سب سے پہلے تو جارج آرویل کی 1984 اور Animal Farm کہ دماغوں سے زنگ اتارنے کو ان سےبہتر کیامل سکتا ہے۔
2۔ دی الکیمسٹ۔
3 ۔ میکیاولی کی دی پرنس
4۔ دی انارکی از ولیم ڈیلریمپل
5۔ مقدمہ از ابنِ خلدون ، ساتھ میں تاریخ بھی پڑھ لیں تو مزید بہتر ہے۔
6۔ After the Prophet by Lesley Hazleton
7۔ دو اسلام از غلام جیلانی برق۔۔ اس کا ذکر تو یہاں کئی مراسلوں میں ہو چکا ہے، بلکہ ایک لڑی بھی اس پہ بنائی تھی۔
8۔ Sapiens by Noval Hariri
اور دو تین فکشن سے بھی
Cathedral by Nelson DeMille
Silence of the Lambs by Thomas Harris
Origin by Dan Brown
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
کتب کی ریکمنڈیشن کچھ مشکل ہے کہ ہمیں فکشن پڑھنا زیادہ پسند ہے۔ بہر حال کوشش کرتے ہیں
1۔ سب سے پہلے تو جارج آرویل کی 1984 اور Animal Farm کہ دماغوں سے زنگ اتارنے کو ان سےبہتر کیامل سکتا ہے۔
2۔ دی الکیمسٹ۔
3 ۔ میکیاولی کی دی پرنس
4۔ دی انارکی از ولیم ڈیلریمپل
5۔ مقدمہ از ابنِ خلدون ، ساتھ میں تاریخ بھی پڑھ لیں تو مزید بہتر ہے۔
6۔ After the Prophet by Lesley Hazleton
7۔ دو اسلام از غلام جیلانی برق۔۔ اس کا ذکر تو یہاں کئی مراسلوں میں ہو چکا ہے، بلکہ ایک لڑی بھی اس پہ بنائی تھی۔
اور دو تین فکشن سے بھی
Cathedral by Nelson DeMille
Silence of the Lambs by Thomas Harris
Origin by Dan Brown
فکشن کا ٹیز دے کر شدید قسم کی زبردست نان فکشن کی فہرست!
 

یاز

محفلین
کوئی سی دس فلموں وغیرہ کی نشاندہی کیجیے۔
یہ فہرست بہت طویل بھی ہو سکتی ہے۔
The Lord of the Rings Trilogy
The Dark Knight
Chocolat جولیا بنوشے والی
Silence of the Lambs
Cold Mountain
The Pianist
The Shawshank Redemption
The Curious Case of Benjamin Button
Inception
Hachi: A Dog's Tale
Shutter Island
Fargo
No country for old men
Joker
La La Land
Vertigo بلکہ ہچکاک کی بہت سی موویز
اوربھی بہت سی۔
 

عرفان سعید

محفلین
چکن بریانی اور نہاری
آپ چین اور امریکہ بھی گئے، وہاں کھانے کے تجربات کیسے رہے۔؟ نیز پاکستان کے مختلف علاقوں میں کھانے کے حوالے سے، اگر ہو سکے تو، کچھ تجربات اور مشاہدات شیئر کریں۔
 
آخری تدوین:
Top