انٹرویو یاز بھائی کا انٹرویو

بقول ہاشمی بھائی میں میں اسکا ذمہ دار ہوں جسکا میں نے کہا نہ اسکا جو آپ نے سمجھا۔ وغیرہ وغیرہ

اس سے پہلے کہ آپ ہمیں عمران ہاشمی سے اوبسیسڈ کر دیں ادارہ وضاحت کرنا چاھوت ہے کہ ہاشمی بھائی نامی ایک آئی ڈی ہوا کرتی تھی ون اردو پر۔۔
 
ایک وقت تھا کہ میں ہمیشہ اس نکتے پہ سوچتی تھی اور جہاں موقع ملے پوچھتئ تھی۔ پھر اپنی سپروائزر سے تقریبا دو سال قبل پوچھا تو انہوں نے ذرا حوصلہ شکنی کی اور دوبارہ یہ سوال زبان پر نہ لائی۔ اب محفل بند ہو رہی ہے اور میرے اندر کا نارمل انسان لمبی تان کر جا سویا ہے تو کیوں نہ سوال دہرا لیا جائے: وہ پوچھنا یہ تھا کہ جس طرح کائنات کی اینٹراپی بڑھتی رہتی ہے، کیا ایسے ہی انسانی زندگی میں بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید ڈس-آرڈر بڑھتا رہتا ہے؟ مجھے تو یوں لگتا ہے کہ شاید پہلے مسئلے حل نہیں ہوئے ہوتے اور مزید مسئلے آتے رہتے ہیں اور زندگی عمر کے ساتھ ساتھ پیچیدہ تر ہی ہوتی ہے۔ آپ کیا کہتے ہیں کہ ہیومن لائف میں اینٹراپی بائی ڈائریکشنل ہو سکتی ہے یا ہوتی ہے؟
 
یاز

محفلین

اینٹراپی نیچرل ڈس آرڈر کی بات کرتی ہے۔ انسانی کاوشیں تو ہیں ہی اس پہ بند باندھنے یا اس کو ریورس کرنے کی۔ سولائزیشن کا ارتقاء کیا ہے؟ غیرمنظم کو منظم کرنے کی سعیٔ مسلسل۔
اسی طرح آرٹ، ادب، سائنس، انجینئرنگ بلکہ تمام علوم و فنون کسی نہ کسی شکل میں یہی کرتے رہے ہیں، اور اب بھی کئے جا رہے ہیں۔
اسی کی applicability انسانی زندگی اور انسانی رویوں پہ بھی ہے۔ انسان چاہے تو اپنی حد تک اینٹراپی (پتہ نہیں یہ اس موقعے کی مناسبت سے درست اصطلاح ہے بھی یا نہیں) پہ قابو پا سکتا ہے۔ انسانی عزم و ہمت اور قوتِ فکروعمل کی کوئی حد نہیں ہے۔
چاہے تو بدل ڈالے ہیئت چَمنِستاں کی
یہ ہستیِ دانا ہے، بِینا ہے، توانا ہے

اور بقول حافظ
تو خود حجابِ خودی حافظ از میاں برخیز
Oh Hafiz! You are your own obstacle. Rise above yourself
 
الف نظامی

لائبریرین
جس طرح کائنات کی اینٹراپی بڑھتی رہتی ہے، کیا ایسے ہی انسانی زندگی میں بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید ڈس-آرڈر بڑھتا رہتا ہے؟ مجھے تو یوں لگتا ہے کہ شاید پہلے مسئلے حل نہیں ہوئے ہوتے اور مزید مسئلے آتے رہتے ہیں اور زندگی عمر کے ساتھ ساتھ پیچیدہ تر ہی ہوتی ہے۔ آپ کیا کہتے ہیں کہ ہیومن لائف میں اینٹراپی بائی ڈائریکشنل ہو سکتی ہے یا ہوتی ہے؟
اگر انسان وقت کے ساتھ اللہ کریم ،جو کہ مرتب الاحوال اور محول الاحوال ہیں یعنی انسان کے احوال کو مرتب اور تبدیل کرنے والے ہیں، کی عطا کردہ توفیق سے اپنے احوال کو منظم و مرتب کر سکے تو مسائل کم ہو جاتے ہیں۔

سبجیکٹ ٹو دی کنڈیشن ڈیٹ:
وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ [76:30]
اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ نہ چاہے
وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ [11:88]
اور یہ جو کچھ میں کرنا چاہتا ہوں اس کا سارا انحصار اللہ کی توفیق پر ہے
 
آخری تدوین:
Top