انٹرویو انٹرویو وِد ظفری

ظفری

لائبریرین
چند سوالات:
1) اب تک کتنے ممالک دیکھ چکے ہیں اور کس طرح کی جگہیں مسحور کر دیتی ہیں؟
میکسکو ، کینیڈا ، انڈیا ، سعوردی عرب ، عرب امارات، ترکی ، انگلینڈ ، اٹلی ( نارتھ) ، سوئیزلینڈ ، ساؤتھ افریقہ ، زمبوابے، کینیا ، نمبییا ۔ وینزویلا ، برازیل ۔
زیادہ تر قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات دیکھنے کا شوق ہے ۔ یہی مجھے مسحور ہونے پر مجبور کردیتیں ہیں ۔
2) کیا آپ کا حلقہ احباب کافی بڑا ہے یا گنتی کے چند گہرے دوست ہیں؟
میرا حلقہ ِ احباب بہت محدود ہے ۔ اور چند گنتی کے دوست ہیں ۔ جن میں سے ایک بہترین دوست کو پچھلے سال کھو دیا ۔
3) کچھ اپنے تعلیمی و تحقیقی شعبے کے متعلق بھی ہمیں آگاہی دیں۔ آج کل کیا کام کر رہے ہیں ؟
بی ایس Astronautical Engineering، پھر ماسٹر MS in Telecommunication Engineering اور پھر پی ایچ ڈی ٹیلی کمیونیکیشن انجیئرنگ emphasis کیساتھ RF پر کی ۔ بطور Wireless Communication Systems Engineer ایک کمپنی کیساتھ منسلک ہوں ۔
4) پاکستان کی کوئی بات جو امریکہ میں مس کرتے ہوں اور امریکہ کی کوئی شے جو پاکستان آ کر چین نہ لینے دیتی ہو؟
پاکستان کی بات ہے تو ظاہر ہے ، میل ملاپ ، دوستی یاری ، اور ہلے گلے جو امریکہ میں مس کرتا ہوں۔ اور رہی امریکہ کی بات تو وہ وہاں کا ڈسپلن ، صفائی و ستھرائی، ٹریفک کے اصول کی پابندی ، اخلاقی قدریں ۔ جو یہاں اب پاکستان میں اب ناپید ہیں ۔
5) کتابوں کے کون سے genres پسند ہیں؟ اور سکرین کے دور میں مطالعہ کتب پر کتنا اثر پڑا ہے؟
ادبی نوعیت میں مجھے ناول اور شاعری پسند ہے ۔ ڈرامہ بھی پڑھ لیتا ہوں ۔ موضوعاتی بنیاد پر مجھے فلسفہ ، سائنس ، مذہب ، تاریخ اور نفسیات پسند ہیں ۔
کم از کم مجھ پر تو بہت فرق پڑتا ہے۔ اسکرین پر پڑھنے میں یکسوئی نہیں رہتی ۔ اور یاد بھی نہیں رہتا ۔اس کی کئی سائنسی اور نفسیاتی وجوہات ہیں ۔ جبکہ کتابیں پڑھنے میں یکسوئی بھی حاصل ہوتی ہے اور یاد بھی رہتا ہے اس کی بھی کئی نفسیاتی اور سائنسی وجوہات ہیں ۔
6) وہ کون سے چند محفلین ہیں جن کے ساتھ بہت اچھی یادیں وابستہ ہیں؟
بہت سے ہیں الحمداللہ ۔۔۔ محمد وارث بھائی ، شمشاد بھائی ، فہیم ، سید عاطف علی ، سیما علی آپا ، محب علوی ، @ محمد رضوان، سید عمران ، امجد میانداد ، استادِ محترم الف عین ، @قیصرانی،@جیہ ایک طویل لسٹ ہے ۔ اتنے اچھے اچھے ممبران کو چند محفلین کی قطار میں کھڑا نہیں کیا جاسکتا ۔
 

ظفری

لائبریرین
ہمارا انٹر ویو ختم ۔۔۔ :thinking:
ہم تو بڑی تیاری کیساتھ آئے تھے ۔ یہاں تو تازیئے ہی ٹھنڈے پڑگئے ۔ :idontknow:
اب تو یہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ظفری بھائی کہیں گے کہ یہ دھاگہ ابھی دیکھا ۔۔۔ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 
ہمارا انٹر ویو ختم ۔۔۔ :thinking:
ہم تو بڑی تیاری کیساتھ آئے تھے ۔ یہاں تو تازیئے ہی ٹھنڈے پڑگئے ۔ :idontknow:
اب تو یہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ظفری بھائی کہیں گے کہ یہ دھاگہ ابھی دیکھا ۔۔۔ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
یہ تو ٹریلر تھا، پکچر ابھی باقی ہے استاد جی!
 

یاز

محفلین
چند مزید سوال:
آپ نے ذکر کیا تھا کہ تمام پچاس سٹیٹیس دیکھ چکے ہیں۔ ویسے تقابل اتنا آسان تو نہیں ہوتا، لیکن اگر بتا سکیں کہ کونسی سٹیٹس سب سے زیادہ پسند آئیں ۔
اسی طرح کونسے شہروں کا سفر یا سیر سب سے یادگار تھے؟
دوسرے ممالک میں سے کس کو بہترین گریڈ کریں گے؟
 

ظفری

لائبریرین
چند مزید سوال:
آپ نے ذکر کیا تھا کہ تمام پچاس سٹیٹیس دیکھ چکے ہیں۔ ویسے تقابل اتنا آسان تو نہیں ہوتا، لیکن اگر بتا سکیں کہ کونسی سٹیٹس سب سے زیادہ پسند آئیں ۔
میں صف اول کیلی فورنیا کو رکھوں گا ۔ خاص کر ایل اے کا نارتھ ویسٹ ایریا جہاں Thousand- Oaks اورWestlake -Village ہے ۔ میں وہاں رہ بھی چکا ہوں ۔ پھر الونائے جس میں شکاگو جیسا شہر ہے اور پھر ٹیکسیس کا ڈیلس ۔
اسی طرح کونسے شہروں کا سفر یا سیر سب سے یادگار تھے؟
اگر سفر کے حوالے سے دیکھا جائے تو Seattle ، Portland پھر اس کے گرو نواح کے شہر ۔ پھر مجھے ایروزونا کا شہر فنیکس بھی بہت اچھا لگتا ہے ۔ ایک دم ہریالی سے صحرا میں آجانا ۔ اس شہر میں الر جی کافی کم ہے ۔ ڈینور ،کلوراڈو اور اس کے گرد کے شہر بھی بہت پسند ہیں ۔ اور ان مقامات کا سفر بھی کئی حوالوں سے بہت یاد گار رہا ۔
دوسرے ممالک میں سے کس کو بہترین گریڈ کریں گے؟
یہ منحصر ہے کہ کن بنیادوں پر ممالک گریڈ دوں ۔یہ وضاحت ہوجائے تو آسانی ہو۔
 

ظفری

لائبریرین
اپنی سیر کے لحاظ سے، یعنی آپ کو کونسے ملک کی سیر سب سے زیادہ پسند آئی۔
مجھے اٹلی سے سوئیزلینڈ کا سفر پسند آیا ۔ اب یہ نہ پوچھئے گا کہ کس پر سفر کیا تو، میں نہیں بتاؤں گا کہ موٹر بائیک پر ۔ :notworthy:
برازیل بھی اچھا لگا ۔ ساؤتھ افریقہ میں کیپ ٹاؤن اور پورٹ الزبیتھ اور ڈربن بھی اچھا لگا ۔
 

سیما علی

لائبریرین
بی ایس Astronautical Engineering، پھر ماسٹر MS in Telecommunication Engineering اور پھر پی ایچ ڈی ٹیلی کمیونیکیشن انجیئرنگ emphasis کیساتھ RF پر کی ۔ بطور Wireless Communication Systems Engineer ایک کمپنی کیساتھ منسلک ہوں
ماشاء اللہ ماشاء اللہ ظفری آپ سے ملکر بھی اندازہ ہے آپ کتنے لائق ہیں یہ تو ہماری سوچ سے بھی زیادہ ۔۔۔مگر آفرین ہے اتنی ساری ملاقاتوں میں کبھی ایک پرسنٹ بھی رعب اپنی آپا پر نہیں نہیں ڈالا جیتے رہیے یہی ایک لائق فائق انسان کی بڑائی اور پہچان ہے جیتے رہیے ہم محفل میں روزِ اوّل سے جب سے آپکی تحاریر پڑھتے مرعوب تھے اب تو آپ جو تھوڑا بھی آپ سے بولتی وہ رعب کے مارے نہ بول سکیں گے ۔آپ کے لئے ہماری دعائیں بالکل جیسے ہم رضا کے لیے مانگتے ہیں آپکے لئے بھی کہ ہم رہیں نہ رہیں پروردگار قدم قدم پر ہماری دعائیں آپکے ساتھ رہیں ۔اور آپکو اپنی حفظ و امان میں رکھیں ۔آمین
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
پاکستان کی بات ہے تو ظاہر ہے ، میل ملاپ ، دوستی یاری ، اور ہلے گلے جو امریکہ میں مس کرتا ہوں۔ اور رہی امریکہ کی بات تو وہ وہاں کا ڈسپلن ، صفائی و ستھرائی، ٹریفک کے اصول کی پابندی ، اخلاقی قدریں ۔ جو یہاں اب پاکستان میں اب ناپید ہیں
سچ بہت افسوس ہوتا ہے جب یہ لکھنا ہوتا کہ اب یہ سب پاکستان میں ناپید ہے ۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہم تو بڑی تیاری کیساتھ آئے تھے ۔ یہاں تو تازیئے ہی ٹھنڈے پڑگئے ۔ :idontknow:
واہ واہ کیا مزیدار جملہ ایک عرصہ ہوا تھا یہ سنے ہو ئے
یہاں تو تاز ئیے ٹھنڈے پڑ گئے اب تو کہیں تو زیادہ تر کے سر پہ سے گذر جاتا ہے 🤓🤓🤓🤓🤓🤓
 
استاد جی کے لقب سے مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ابھی کوئی یہ بھی کہے گا کہ استاد جی ! دو نمبر کا پانا چاہیئے یا 3 نمبر کا ۔ ;)
مجھے ویسے پانے کا مطلب تو نہیں پتہ (امید ہے کچھ تجربہ کار حضرات اس پہ روشنی ڈالیں گے) پر آپ کی مندی ہوئی آنکھ سےلگ رہا ہے کہ آپ نے "سواری لبھے نہ لبھے، سپیڈ ایک سو نبے" والا استاد سمجھ لیا ہے!!!
خودشناسی ایک اچھی چیز ہے سر مگر اپنے شاگردوں کے سامنے ایسا عجز؟ ہم نے تو آپ سے ابھی مختصر سے انٹریکشن میں بھی بہت کچھ سیکھ لیا ہے اور اب سوالات کے پینڈورہ باکس سے آپ کی جان تبھی چھوٹے گی جب آپ زچ ہو جائیں گے۔ وگرنہ ہم نے حساب لگا لیا ہے کہ ہمیں سوالوں کی لت ہے اور آپ کو جوابوں کا چسکا! :)
 

یاز

محفلین
مجھے اٹلی سے سوئیزلینڈ کا سفر پسند آیا ۔ اب یہ نہ پوچھئے گا کہ کس پر سفر کیا تو، میں نہیں بتاؤں گا کہ موٹر بائیک پر ۔ :notworthy:
برازیل بھی اچھا لگا ۔ ساؤتھ افریقہ میں کیپ ٹاؤن اور پورٹ الزبیتھ اور ڈربن بھی اچھا لگا ۔
زبردست جناب۔ اٹلی سے سوئٹزرلینڈ تو یقیناً بہترین سفر ہونا چاہیئے ۔ اگر مجھے درست یاد پڑتا ہے تو The Italian Job نامی مووی میں بھی اسی راستے پہ کافی طویل ایکشن سین فلمایا گیا ہے۔
برازیل کی بابت کچھ تفصیل بتائیے، کہ کہاں کہاں گئے اور کیا کیا محسوسات تھے۔
 
Top