"یاد" کے موضوع پر اشعار!

زیرک

محفلین
آج جمیل الدین عالی جی کا یومِ وفات ہے، مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کیجئے گا۔

عالی تیری یاد رہے اک مدت تک دیوانوں میں
ایسے وحشی کم دیکھے، جو رہ نہ سکے ویرانوں میں​
 

زیرک

محفلین
آج جمیل الدین عالی جی کا یومِ وفات ہے، مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کیجئے گا۔

حضور یاد ہے دیدارِ حشر کا وعدە
کہیں وہاں بھی نہ ہم دیکھتے ہی رە جائیں​
 

زیرک

محفلین
آج جمیل الدین عالی جی کا یومِ وفات ہے، مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کیجئے گا۔
ایک دوہا
بیتے دنوں کی یاد ہے کیسی ناگن کی پھنکار
پہلا وار ہے زہر بھرا اور دُوجا امرت دھار​
 

زیرک

محفلین
یہی تھا چاند اور اس کو گواہ ٹھہرا کر
ذرا سا یاد تو کر تُو نے کیا کہا تھا مجھے​

آج خوشبو اور نازک احساسات کی ترجمان پروین شاکر کا جنم دن ہے
 

جان

محفلین
بد قسمتوں کا یاد نہ کرنے پہ ہے یہ حال
اللہ اگر وہ یاد ہی آئیں تو کیا کریں
اختر شیرانی
 

جان

محفلین
راتوں کے دل میں یاد بسائیں کسی کی ہم
اخترؔ حرم میں وہ نہ بلائیں تو کیا کریں
اختر شیرانی
 

جان

محفلین
جنہیں عمر بھر یاد آنا سکھایا
وہ دل سے تری یاد کیونکر بھلا دیں
اختر شیرانی
 

زیرک

محفلین
نشے سے کم تو نہیں یادِ یار کا عالم
کہ لے اڑا ہے کوئی دوش پر ہوا کے مجھے
احمد فراز
 

زیرک

محفلین
پھر سے تری یادیں میری چوکھٹ پہ کھڑی ہیں
وہی سردی، وہی بارش، وہی دلکش نومبر ہے
 

زیرک

محفلین
پھر اس کی یاد میں دل بے قرار ہے ناصر
بچھڑ کے جس سے ہوئی شہر شہر رسوائی
ناصر کاظمی
 

زیرک

محفلین
سرد ہو سکتی نہیں ساجدؔ کبھی سینے کی آگ
دل جلانے کو ملا ہے، یاد کا ایندھن مجھے
اقبال ساجد
 

زیرک

محفلین
دل پہ تو تِری یاد کے بادل کا ہے سایہ
سر پہ ہے کڑی دھوپ جسے جَھیل رہا ہوں
اشتیاق زین​
 

زیرک

محفلین
تھا اور کون، جہاں بھر میں آشنا اپنا
تجھے بھی یاد نہ کرتے، تو اور کیا کرتے
اشتیاق زین​
 
Top