ہے کوئی جو ساہو کار بنے

زمانہ طالبعلمی میں کچھ کتب نظر سے گزری تھیں۔ ایک بار پڑھا ہے بار بار پڑھنے کی تمنا ہے۔

سید علی عباس جلالپوری (ان کی کتب کے نام یاد نہیں)
لا = انسان( ن م راشد) خصوصاّ حسن کوزہ گر
میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا‌۔
ہمہ یاراں دوزخ
جنت کی تلاش۔
راجہ گدھ۔
پیار کا پہلا شہر
راجہ انور کے خطوط کا ایک مجموعہ
 

رضوان

محفلین
رانا صاحب “پیار کا پہلا شہر“ جلد ہی آپ ان صفحات پر دیکھ لیں گے اس کے علاوہ “راجہ گدھ“ پی ڈی ایف فارمیٹ میں اقبال سائبر لائبریری میں موجود ہے۔
آپ کس کتاب پر کام شروع کر رہے ہیں؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا بھی ملت آن لائن پر پڑھی جا سکتی ہے۔ کسر صرف اس بات کی ہے کہ اسے تحریری شکل میں یہاں پوسٹ کیا جائے۔
 
میں ضرور ٹائیپنگ میں مدد کرتا اگر میرے پاس وقت ہوتا۔ کاش۔ مگر میں اردو ویب کے ساتھیوں کی دوسری طرح مدد کر سکتا ہوں۔ جیسا کہ سائیٹ مرر کی فراہمی۔ ویب ، ایف ٹی پی جگہ اور بینڈ وڈتھ کی فراہمی وغیرہ۔ اس کے علاوہ ہفتہ میں کچھ وقت کے لئے ایڈمنسٹریٹو ٹاسک مثلا بیک اپ ، ڈیٹا بیس ٹیون اپ وغیرہ کا وقت نکال سکتا ہوں۔
 

رضوان

محفلین
بہت عمدہ رانا صاحب
آپکی خدمات سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لیے ایک فہرست مرتب کی ہے نبیل صاحب نے۔جلد ہی آپ وصول فرمائیں گے۔ (اگوں تیرے بھاگ لچھیے۔) یعنی آگے آپ کے نصیب
 

مہوش علی

لائبریرین
رانا صاحب،

آپ ویب ڈیزائننگ اور ڈیٹا بیس وغیرہ میں کیسے ہیں؟

لائیبریری پروجیکٹ کے باقاعدہ آغاز کے لیے ہمیں فرنٹ اینڈ اور بیک اینڈ سوفٹ ویئر کی ضرورت ہے۔ تفصیلات آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں:

http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=1988

ذرا اوپر والا تھریڈ پڑھ کر بتائیے کہ کیا آپ سلسلے میں کوئی مدد کر سکتے ہیں۔ یہ ایک اہم پروجیکٹ ہو گا جس پر آپ کام کر سکتے ہیں۔ باقی ٹیکنیکل چیزیں آپ آصف، نبیل اور زکریا سے ڈسکس کر سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک اور بہت بڑی مدد آپ کی طرف سے یہ ہو گی کہ اپنے جاننے والوں کو اردو ویب پر کھینچ کر لائیے اور لائیبریری پروجیکٹ کی مدد کیجیئے۔

فی الحال گن کر 10 تا 12 بندے ہی جم کر ٹائپنگ کر رہے ہیں (اور اپنی استطاعت سے بڑھ کر کارکردگی دکھا رہے ہیں)۔ مگر ایسے پریکٹیکل بندوں کا جتنا بھی اضافہ ہو، اتنا ہی اچھا ہے۔


اور آپکے دوستوں میں اگر کوئی اینیمیشن اور آرٹ کے صلاحیتیں رکھتے ہوں تو انہیں بچوں والے پروجیکٹ کے لیے تیار کریں۔ (جہاں ہمیں ایمنیمیش میں اردو قاعدہ وغیرہ چاہیئے ہے۔

فی الحال میری طرف سے آپ کے لیے اتنا ہی کام ہے۔ :) (آگے آگے دیکھئیے ہوتا ہے کیا۔ میری نظر اب نبیل بھائی کی کاموں کی لسٹ پر ہے جو وہ آپ کے حوالے کرنے والے ہیں)۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہا ہا ہا۔ اب پھنس گیا ہے منصور تعاون کا کہہ کے۔ :twisted:

منصور، بھائی صاحب تمہاری فیلڈ آف انٹرسٹ‌ سے متعلقہ ہمارے پاس بہت سے کام ہیں کرنے کو۔ تم تیار رہو اب۔۔ :lol:
 

دوست

محفلین
ماشاء اللہ۔
ایک اور ساتھی کا اضافہ۔
بھائی جی خوش آمدید تو پہلے ہی کہہ دیا تھا اب ایک بار پھر ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب علوی نے کہا:
جنت کی تلاش کے مصنف ہیں رحیم گل

اس سے یاد آیا کہ رحیم گل صاحب ہمارے ہمسائے ہوا کرتے تھے اور ہمارے اچھے جاننے والے تھے۔ یہ میرے بچپن کی بات ہے۔ بعد میں وہ نقل مکانی کر گئے تھے۔ میں نے ان کی صرف ایک کتاب داستان چھوڑ آئے پڑھی ہوئی ہے جو اگرچہ ان کا بہترین کام نہیں شمار ہوتا لیکن پھر بھی اس نے مجھے بہت فیسینٹ کیا تھا۔ :wink:
 

رضوان

محفلین
نبیل نے کہا:
ہا ہا ہا۔ اب پھنس گیا ہے منصور تعاون کا کہہ کے۔ :twisted:

منصور، بھائی صاحب تمہاری فیلڈ آف انٹرسٹ‌ سے متعلقہ ہمارے پاس بہت سے کام ہیں کرنے کو۔ تم تیار رہو اب۔۔ :lol:
بھائ اب پوز بدل لو اپنی تصویر میں اس طرح بیٹھنا نصیب نہ ہوگا :lol:
 

عبدالقدوس

محفلین
میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا‌۔

میرے خیال میں میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا بھی ملت آن لائن پر پڑھی جا سکتی ہے۔ کسر صرف اس بات کی ہے کہ اسے تحریری شکل میں یہاں پوسٹ کیا جائے۔

میں‌ اس کتاب کو یونی کوڈ میں ڈھالنے کی کوشش کر رہا ہوں انشاءاللہ جلد ہی مکمل ہو جائے گی
 
Top