ہے بقا عشق کی راہوں میں فنا ہو جانا

دوبارہ تعمیر کے لئے توڑنا پڑتا ہے۔۔۔ ٹوٹنے والا اس عمل سے بھاگتا چاہتا ہے۔۔۔ وہ پیٹرن جو اُس نے اپنا رکھے ہوتے ہیں ۔۔۔نفس انہی میں تحفظ کی کیفیت پاتا ہے۔۔۔زمان و مکان کی قید اُسے رسی چھوڑنے نہیں دیتی۔۔۔ جبکہ بچانے والے کا فیصلہ ہے کہ رسی چھوڑے گا تو ہی بچے گا۔۔۔ اسی کشمکش میں زندگی گزر جاتی ہے۔۔ اور امتحان کا وقت ختم ہو جاتا ہے۔۔
 
Top