"ہی کے " اور "کے ہی" میں فرق

الف نظامی

لائبریرین
کون سا جملہ درست ہے یا کیا دونوں جملے درست ہیں؟
  1. صرف کینسر ہی کے لاکھوں مریض ہیں۔
  2. صرف کینسر کے ہی لاکھوں مریض ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
کون سا جملہ درست ہے یا کیا دونوں جملے درست ہیں؟
  1. صرف کینسر ہی کے لاکھوں مریض ہیں۔
  2. صرف کینسر کے ہی لاکھوں مریض ہیں۔
نظامی صاحب! پہلا جملہ اس لیے درست لگ رہا ہے کہ لفظ 'صرف' کی مزید وضاحت 'لفظ 'ہی' سے ہو رہی ہے اور اسے اصولی طور پر لفظ 'صرف' کے قریب رہنا چاہیے جب کہ لفظ 'کے' کو لاکھوں مریض کے ساتھ جوڑا جائے تو مناسب ہے نہ کہ لفظ 'ہی' کو۔
 
بہت خوب!
 
فاخر رضا

محفلین
کون سا جملہ درست ہے یا کیا دونوں جملے درست ہیں؟
  1. صرف کینسر ہی کے لاکھوں مریض ہیں۔
  2. صرف کینسر کے ہی لاکھوں مریض ہیں۔
لکھنے والے عام طور پر اس طرح کے جملوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں
بولنے میں دوسرا جملہ ٹھیک ہے، جبکہ گرامر کے لحاظ سے فرقان بھائی کی بات درست لگ رہی ہے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کون سا جملہ درست ہے یا کیا دونوں جملے درست ہیں؟
در اصل دونوں ہی جملےدرست ہیں ۔
پہلے جملے میں کینسر کےمرض پرفوکس ہے اور دوسرے جملے میں لاکھوں کی تعداد پر -
جملے کے پس منظر پر منحصر ہے کہ کون سا کہاں بہتر ہے ۔
 
Top