ہیڈنگ میں مدد درکار ہے۔۔۔۔

a2usmani

محفلین
اسلام و علیکم دوستوں،

ویسے تو میں یہاں نیا ہوں مگر جب بھی کبھی مجھے جملہ کی کوئی مدد چاہیے ہوتی ہے تو میں ادھر کا ہی رخ کرتا ہوں۔ میں جملہ 2 سال سے استعمال کررہا ہوں۔ اور اس کو استعمال کرتے ہوئے میں نے انگریزی میں بھی سائٹس بنائی ہیں۔ اب اردو میں ایک سائٹ آئی ہے تو آپ لوگوں کی مدد درکار ہے۔

میں نے کافی عرصے بعد یردو جملہ کو استعمال کیا ہے۔ تو کچھ مسئلے آرہے ہیں۔

پہلا مسئلہ یہ آرہا ہے کہ Welcome to the Frontpage اس کی جگہ ٹائیٹل آتا ہے۔ وہ میں نے اردو میں لکھا ہوا ہے مگر وہ ٹوٹے ہوئے الٍفاظ کی شکل میں آرہا ہے۔ وہ کیسے صحیح ہوگا۔

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے ایک Template انسٹال کی تو سارا کا سارا text الٹے ہاتھ کی طرف چلا گیا۔

برائے مہربانی اس میں میری مدد کریں۔

جزاک الللہ
عدنان احمد عثمانی
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ اگر سکرین شاٹس پوسٹ کریں تو شاید پرابلم کا بہتر پتا چل سکتا ہے۔ آپ اگر جملہ ٹیمپلیٹ کو اردو متن کے لیے استعمال کر رہے ہیں تو اس کی اردو کسٹمائزیشن کی جانی ضروری ہے۔ بصورت دیگر اردو متن اس ٹیمپلیٹ کے طے کردہ انگریزی فونٹس میں ہی ڈسپلے ہوگا جس کی وجہ سے یہ ٹوٹا ہوا بھی نظر آ سکتا ہے۔ اور یہی وجہ ہو سکتی ہے کہ اردو متن بائیں جانب الائن ہو رہا ہے۔
 

ابو مصعب

محفلین
جوملہ کے کسی ٹیمپلیٹ کو دائیں سے بائیں کرنے کے لئے آسان حل یہ ہے کہ آپ مندرجہ ذیل لنک پر جائیں

ویب سائٹ لنک

یہاں موجود choos file کے بٹن سے جوملہ ٹیمپلیٹ کی زپ کو سلیکٹ کر کے "ارسال الملف" پر کلک کریں۔
جوملہ ٹیمپلیٹ کا عکس بن جائے گا۔
 
Top