ہیلو کٹی ٹرین میں سفر کرنے کے شوقین افراد تیار ہوجائیں

جاپانی کمپنی سان ریو کا متعارف کردہ کارٹون کردار 'ہیلو کٹی تو پوری دنیا میں مقبول ہے ہی لیکن اب ہیلو کٹی ٹرین بھی متعارف ہونے جارہی ہے۔

512410_933541_updates.jpg

جی ہاں جاپان کی شنکاسن بلٹ ٹرین بنانے والی ویسٹ جاپان ریلوے کمپنی 30 جون کو نئی شنکاسن بلٹ ٹرین متعارف کروائے گی جس کی تھیم ’ہیلو کٹی‘ ہوگی۔

512410_6114592_updates.jpg

اس ٹرین کو مکمل طور پر ہیلو کٹی کی کوٹنگ سے مزین کیا گیا ہے جس کی برتھوں سے لے کر نشستیں اور اندرونی و بیرونی حصہ بھی ہیلو کٹی کی طرح گلابی اور سفید رنگوں پر مشتمل ہے۔

512410_1419001_updates.jpg

یہ ٹرین مکمل طور پر ایک ہیلو کٹی ورلڈ ہوگی جس میں دوستوں کے ساتھ بھی سفر کیا جاسکتا ہے۔اس میں فوٹو بوٹھ بھی بنایا گیا ہے جہاں مسافر تصاویر وغیرہ لے سکیں گے۔ہیلو کٹی ٹرین کے ایک حصے کو مقامی اشیاء کی نمائش کے لیے مختص کیا جائے گا۔یہاں مختلف طرح کے سونیئرز اور دیگر اشیاء بھی دستیاب ہوں گی جنہیں مسافر دوسروں کو بطور تحفہ دینے کے لیے خرید سکیں گے۔

512410_4127497_updates.jpg

اس ٹرین کا ٹکٹ ایڈوانس میں بھی بْک کیا جاسکتا ہے یا پھر جس دن جانا ہو اْسی وقت ٹکٹ کٹائیں اور سفر کے مزے اڑائیں۔
 
Top