ہو سکتا ہے میں مسلمان بن جاؤں۔لئیم نیسن

آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ہالی وڈ کے مشہور اداکار لئیم نیسن کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے وہ اسلام قبول کر لیں
LiamNeeson1.jpg

یہ بات انہوں نے ایک برطانوی اخبار دی سن کو ایک حالی انٹروئیو میں کہی۔دراصل وہ ان دنوں استنبول ترکی میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ "روزانہ دن میں پانچ مرتبہ اذان ہوتی ہے اور پہلے ہفتے یہ آپکو دیوانہ سا احساس دلاتی ہے۔اور پھر آہستہ آہستہ یہ آپکو روحانی طور پر مضبوط کرتی ہے اور یہ بہت بہت خوبصورت چیز ہے"
ان کا مزید کہنا تھا کہ "شہر(استنبول) میں 4000 کے قریب مساجد ہیں اور ان میں سے کچھ تو بہت ہی پرکشش ہیں ۔اور انہوں نے واقعی مجھے ایک مسلمان بننے کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا" ربط

اتفاق سے یہ میرے پسندیدہ اداکاروں میں سے ایک ہیں اور ابھی چند دن پہلے میں نے انکیں فلمیں unknown اور Kinsey
دیکھی ہیں
اب دیکھتے ہیں کیا وہ واقعی اسلام قبول کرتے ہیں
 
شہزاد وحید

محفلین
اس کی سب سے شاندار فلمیں Schindler's List اور Taken ہے۔ ویسے یہ مسلم ہو بھی گیا میرے خیال سے اس پر مزید کام کے دروازے بند نہیں ہونگے کیوں کہ اُس معاشرے کے لوگ دین شین کی اتنی پرواہ نہیں کرتے جتنی ہم کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں کسی مسلم کا مذہب بدلنا اپنی موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ ویسے اگر سارہ چوہدری کی طرح خود ہی تائب ہو جائے تو اور بات ہے۔ :raisedeyebrow:
 
عثمان

یار شہزاد ۔۔۔ تو ان مذہبی جنونیوں سے مار کھائے گا۔ :punga:
 
اس کی سب سے شاندار فلمیں Schindler's List اور Taken ہے۔ :raisedeyebrow:
ٹیکن تو میں نے بھی دیکھ رکھی ہے دوسری والی کا اگر ھندی میں ترجمہ مل جائے تو پھر دیکھوں گا۔کیونکہ وار اور سائنس فکشن فلموں کی مجھے انگلش میں زیادہ سمجھ نہیں لگتی
۔ ویسے یہ مسلم ہو بھی گیا میرے خیال سے اس پر مزید کام کے دروازے بند نہیں ہونگے کیوں کہ اُس معاشرے کے لوگ دین شین کی اتنی پرواہ نہیں کرتے جتنی ہم کرتے ہیں۔ :raisedeyebrow:
ہاں بالکل اس پر کام کے دروازے بند نہیں ہونگے
ہمارے ہاں کسی مسلم کا مذہب بدلنا اپنی موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ ویسے اگر سارہ چوہدری کی طرح خود ہی تائب ہو جائے تو اور بات ہے۔ :raisedeyebrow:

ابے ہم کیوں بدلیں مذہب ہمارا اسلام سب سے بہترین ہے
 
شہزاد وحید

محفلین
ٹیکن تو میں نے بھی دیکھ رکھی ہے دوسری والی کا اگر ھندی میں ترجمہ مل جائے تو پھر دیکھوں گا۔کیونکہ وار اور سائنس فکشن فلموں کی مجھے انگلش میں زیادہ سمجھ نہیں لگتی

ہندی ترجمہ تو نہ کہیں، اردو ترجمہ کہیں۔ ہندی کے الفاظ تو آٹے میں نمک کے برابر ہوتے ہیں۔ انڈین فلموں میں تو پہلے سے ہی اردو کا راج تھا لیکن اب ٹی وی شوز اور ڈراموں میں بھی "ہرگز"، "قطعی" اور "بے شک" جیسے الفاظ سننے کو ملتے ہیں۔ ویسے شنڈلرز لسٹ کا اردو ترجمہ موجود ہے، آپ تلاش کریں گے تو مل جائے گا۔ چونکہ اردو ترجمہ کا کام بھی نہایت عمدگی سے کیا گیا ہے اس لیئے میں یہ نہیں کہوں گا کہ انگریزی میں ہی دیکھنی چاہیے یا اوریجنل اوریجنل ہی ہوتا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں اردو میں بھی۔ ویسے آہستہ آہستہ کوشش کریں ہر فلم انگریزی میں ہی دیکھنے کی، ایک تو انگریزی سنائی بہتر ہو گی دوسرا بندہ کسی بھی انگریزی فلم کو ترجمے کی عدم دستیابی کی صورت میں دیکھنے سے قاصر نہیں رہ سکتا۔ شروع میں مشکل پیش آئے تو سب ٹائٹلز کا سہارا لے سکتے ہیں۔ میں طویل عرصے سے اردو مترجم فلمیں دیکھنا چھوڑ چکا ہوں۔

ابے ہم کیوں بدلیں مذہب ہمارا اسلام سب سے بہترین ہے

یہ "ابے" کیا ہوتا ہے؟ ویسے سب کا اپنے مذہب کے متعلق یہی خیال ہوتا ہے کہ وہ سب سے بہترین ہے۔
 
ہندی ترجمہ تو نہ کہیں، اردو ترجمہ کہیں۔ ہندی کے الفاظ تو آٹے میں نمک کے برابر ہوتے ہیں۔ انڈین فلموں میں تو پہلے سے ہی اردو کا راج تھا لیکن اب ٹی وی شوز اور ڈراموں میں بھی "ہرگز"، "قطعی" اور "بے شک" جیسے الفاظ سننے کو ملتے ہیں۔ ویسے شنڈلرز لسٹ کا اردو ترجمہ موجود ہے، آپ تلاش کریں گے تو مل جائے گا۔ چونکہ اردو ترجمہ کا کام بھی نہایت عمدگی سے کیا گیا ہے اس لیئے میں یہ نہیں کہوں گا کہ انگریزی میں ہی دیکھنی چاہیے یا اوریجنل اوریجنل ہی ہوتا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں اردو میں بھی۔ ویسے آہستہ آہستہ کوشش کریں ہر فلم انگریزی میں ہی دیکھنے کی، ایک تو انگریزی سنائی بہتر ہو گی دوسرا بندہ کسی بھی انگریزی فلم کو ترجمے کی عدم دستیابی کی صورت میں دیکھنے سے قاصر نہیں رہ سکتا۔ شروع میں مشکل پیش آئے تو سب ٹائٹلز کا سہارا لے سکتے ہیں۔ میں طویل عرصے سے اردو مترجم فلمیں دیکھنا چھوڑ چکا ہوں۔
مجھے مل گئی ہے ترجمے کے ساتھ۔اور دوسری بات میں ہر فلم سب ٹائٹل کے ساتھ دیکھتا ہوں چاہے وہ اردو ترجمے میں ہی کیوں نا ہو
کیونکہ کسی بھی فلم کا ترجمہ من و عن اسی طرح نہیں ہوتا بلکہ اس کے کچھ الفاظ کا اور ہی مطلب بنایا ہوتا ہے
 
كیا بات ہے واقعتا اذان میں بہت روحانی کشش ہے ایك حدیث مبارک میں ذکر ہے کہ یہ شیطانوں کےلیے repellantبھی ہے ۔

لئیم عربی رسم الخط میں لکھا دیکھ کر ذہن میں عربی لفظ لئیم آتا ہے جو برا لفظ ہے ۔
اب مجھے پورا تو پتہ نہیں کہ اسکا نام لیئم ہے لیام اسکے سپیلنگ یہ ہیں
Liam Neeson
اب آگے خود بنا لیں۔ویسے میں نے گوگل ٹرانسلیٹ میں پہلے اسکا تلفظ سنا تھا تو وہاں لئیم بتایا گیا تھا
 
ہندی ترجمہ تو نہ کہیں، اردو ترجمہ کہیں۔ ہندی کے الفاظ تو آٹے میں نمک کے برابر ہوتے ہیں۔ انڈین فلموں میں تو پہلے سے ہی اردو کا راج تھا لیکن اب ٹی وی شوز اور ڈراموں میں بھی "ہرگز"، "قطعی" اور "بے شک" جیسے الفاظ سننے کو ملتے ہیں۔ ویسے شنڈلرز لسٹ کا اردو ترجمہ موجود ہے، آپ تلاش کریں گے تو مل جائے گا۔ چونکہ اردو ترجمہ کا کام بھی نہایت عمدگی سے کیا گیا ہے اس لیئے میں یہ نہیں کہوں گا کہ انگریزی میں ہی دیکھنی چاہیے یا اوریجنل اوریجنل ہی ہوتا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں اردو میں بھی۔ ویسے آہستہ آہستہ کوشش کریں ہر فلم انگریزی میں ہی دیکھنے کی، ایک تو انگریزی سنائی بہتر ہو گی دوسرا بندہ کسی بھی انگریزی فلم کو ترجمے کی عدم دستیابی کی صورت میں دیکھنے سے قاصر نہیں رہ سکتا۔ شروع میں مشکل پیش آئے تو سب ٹائٹلز کا سہارا لے سکتے ہیں۔ میں طویل عرصے سے اردو مترجم فلمیں دیکھنا چھوڑ چکا ہوں۔
میں ہر فلم انگلش میں ہی دیکھتا ہوں بس سائنس فکشن فلموں یا وار اور ہسٹری ٹائپ میں کچھ عجیب و غریب الفاظ استعمال ہوتے ہیں جن کو بندہ سب ٹائٹل کے بغیر سمجھنے سے قاصر ہوتا ہے۔واقعی اوریجنل اوریجنل ہی ہوتا ہے
 
شہزاد وحید

محفلین
اب مجھے پورا تو پتہ نہیں کہ اسکا نام لیئم ہے لیام اسکے سپیلنگ یہ ہیں
Liam Neeson
اب آگے خود بنا لیں۔ویسے میں نے گوگل ٹرانسلیٹ میں پہلے اسکا تلفظ سنا تھا تو وہاں لئیم بتایا گیا تھا

آپ لیئم اور لئیم کو بار بار مِکس کر رہے ہیں۔ اس کا نام لیئم ہے لیکن آپ عربی والا لئیم استعمال کر رہے ہیں جس کا مطلب خراب یا برا آدمی ہے۔
 
خبر کی سرخی کچھ اور ہے متن کچھ اور۔

لندن میں مشہور اداکار لیام نیسن نےاسلام قبول کرنےکااعلان کردیا
28.01.2012, 01:50pm , ہفتہ (GMT+1)
شوبز رپورٹر
اٹھاون سالہ مشہور آئرش اداکار لیام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسلام قبول کر لیں گے اور ان کی طرف سے یہ فیصلہ محض جذبات پر مبنی نہیں ہے۔
 
Top