موبائل اور وی۔ وائرلیس (پی ٹی سی ایل) فون بند ہیں۔ عام پی ٹی سی ایل لینڈ لائن کھلی ہیں۔ (شاید عبد الرحمٰن ملک صاحب کی ”نظر“اس طرف نہیں گئی ہے
) ہنگامی فون نمبرز سارے کے سارے پی ٹی سی ایل لینڈ لائن والے ہی ہیں۔ لہٰذا ان ہنگامی فون پر آپ اپنے لینڈ لائن فون سے بآسانی رابطہ کرسکتے ہیں۔ ہاں جن لوگوں نے موبائل خرید کر لینڈ لائن کنکشنز ہی ختم کرادئے ہیں، وہ ظاہر ہے کہ ایسا نہین کرسکتے۔ ویسے موبائل فون کے استعمال کا ”صحیح مصرف“ تب ہوتا ہے، جب آپ خود ”موبائل“ ہوں یعنی نہ گھر پر ہوں اور نہ دفتر میں بلکہ کہیں ”راستے“ میں ہوں۔ یہ دو تین دن چونکہ سارے ”راستے“ ہی بند ہوں گے، لہٰذا آپ اپنے اپنے گھروں کے لینڈ لائن استعمال کریں۔ اور اگر یہ سہولت آپ کے گھر میں نہیں (رہی) ہے تو ماضی کی طرح پڑوسیوں سے رابطہ کریں