ہندی اردو لغت

مکی

معطل
کیا کوئی آن لائن یا آف لائن ہندی اردو لغت موجود ہے..؟؟

ہندی جاننے والے حضرات نظرِ کرم فرمائیں..
 

مکی

معطل
قیصرانی صاحب یہ میری نظر سے گزر چکی ہے.. اردو کی بجائے یہ انگریزی بتاتی ہے.. ابن سعید و اعجاز صاحب بھارتی ناگرکوں سے ہی امید تھی لیکن لگتا ہے کہ یہ دراصل موجود ہی نہیں ہے..
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی صاحب یہ میری نظر سے گزر چکی ہے.. اردو کی بجائے یہ انگریزی بتاتی ہے.. ابن سعید و اعجاز صاحب بھارتی ناگرکوں سے ہی امید تھی لیکن لگتا ہے کہ یہ دراصل موجود ہی نہیں ہے..
آپ بہت خوش قسمت ہیں۔ مجھے تو اس نے ایک بھی لفظ کا ترجمہ کسی بھی زبان میں‌نہیں‌بتایا۔ ہر لفظ پر کہا یہ ساری ڈکشنری چھان ماری ہے۔ خاک ہی ملی :(
 

مکی

معطل
آپ بہت خوش قسمت ہیں۔ مجھے تو اس نے ایک بھی لفظ کا ترجمہ کسی بھی زبان میں‌نہیں‌بتایا۔ ہر لفظ پر کہا یہ ساری ڈکشنری چھان ماری ہے۔ خاک ہی ملی :(

جی ہاں یہ بہت ناقص قسم کی لغت ہے.. بہت سے عام الفاظ ہیں ہی نہیں.. ویب پر ہندی کا حال تو اردو سے بھی برا ہے..
 
نہیں مکی بھائی میں آپ کے آخری بات سے متفق نہیں ہوں کیوں کہ یہ چیز مجھے اردو کے لئے مزید محنت کرنے کا حوصلہ دیتی ہے کہ ہر وقت ویب پر ہندی اردو سے آگے آگے دکھتی ہے۔

رہا لغت کا سوال تو ہندی سے اردو یا اردو سے ہندی کی ہی لغت مجھے اب تک نہیں‌دکھی ورنہ دوسری لغات تو بہت دستیاب ہیں۔ اگر ضرورت ہی پڑ جائے تو ہندی سے انگلش پھر انگلش سے اردو کا لمبا راستہ اختیار کر کے یہ کام حل کیا جا سکتا ہے۔
 

مکی

معطل
ہندی سے انگریزی اور پھر اردو کا راستہ تو بہت لمبا ہےلیکن بہر حال کوئی چارہ بھی نہیں.. کوئی اچھی ہندی انگریزی لغت بتائیں.. ابنٹو پر ہندی کی بورڈ میں کچھ حروف مجھے نہیں ملے آپ کون سا کی بورڈ استعمال کرتے ہیں؟

جہاں تک حال کی بات ہے تو اکثر ویب سائٹس اور فورمز کا ترجمہ کرنے کا تکلف نہیں کیا گیا.. دوسرا میں کوئی ایسا خاص علمی مواد تلاش کرنے میں بھی نا کام رہا ہوں.. ہندی وکیپیڈیا بھی زبوں حالی کا شکار ہے.. اسی لیے ایسا کہا.. ممکن ہے میرا اندازہ غلط ہو..
 

عندلیب

محفلین
ہندی سے اردو لغت کی تیاری کے لئے تو اس ہندی داں کی ضرورت ہوگی جو اردو پر بھی یکساں عبور رکھے۔
اور ہمارے ہاں تو اردو ایم فل ، پی-ایچ-ڈی کرنے والوں ہی کی اردو درست نہیں ہوتی چہ جائیکہ ۔۔۔۔۔۔ :)

انجمن ترقی اردو ہند ، نئی دہلی نے 2005ء میں اردو-ہندی لغت کا چوبیسواں ایڈیشن خلیق انجم کی نگرانی میں شائع کیا تھا۔ یہ لغت اس وقت میرے پاس موجود ہے۔
اس لغت کے تعلق سے کچھ تفصیل یہاں دیکھیں :
اردو ہندی ڈکشنری ۔ انجمن ترقی اردو ہند
 

مکی

معطل
کاوش تو اچھی ہے مگر مجھے اپنی حالیہ ضرورت کے لیے آن لائن لغت درکار تھی کہ ریاض میں تو کسی ایسی لغت کا دستیاب ہونا نا ممکن امر ہے.. ویسے بھی یہ لغت اردو سے ہندی ہے جبکہ مجھے ہندی سے اردو لغت درکار ہے.. آپ نے فہرست میں ہندی اردو ، اردو ہندی لغت (مولوی امام الدین) کا تذکرہ کیا ہے، کیا یہ لغت پاکستان میں دستیاب ہے؟ معلوم ہوتا ہے کہ آن لائن ایسی کوئی لغت موجود نہیں ہے.. واپسی پر اردو بازار کا چکر لگاتا ہوں اگر کوئی ایسی لغت دستیاب ہوسکی تو اپنی طرف سے کوشش کروں گا کہ کچھ عام الفاظ کا ذخیرہ بنا سکوں..
 

عندلیب

محفلین
وہاں حیدرآباد میں تو ہمارے گھر میں ہندی-اردو لغت موجود تھی البتہ کسی آن لائن لغت کا مجھے علم نہیں ہے۔ اگر کوئی وہی کتابی شکل والی لغت اسکین کر کے کہیں اَپ لوڈ کر دے تو شائد آپ کے لئے آسانی ہو جائے گی۔ میں حیدرآباد کی اپنی کچھ دوستوں سے معلوم کر کے دیکھتی ہوں۔
 

مکی

معطل
اگر آپ کے پاس حیدرآباد میں ہندی ارود لغت موجود ہے تو اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ کراچی کے اردو بازار میں ایسی کوئی لغت ضرور مل جائے گی.. اگر کوئی ایسی لغت سکین کر سکے تو کیا ہی بات ہے تاہم اس کے امکانات کافی کم ہیں..
 

الف عین

لائبریرین
میں سعود کی بات سے متفق ہوں۔ ہندی کی ترقی کو دیکھ دیکھ کر میں تین چار سال پہلے تک میں اردو والوں سے نا امید تھا۔وہ تو اب حال ہی میں اردو ویب اور اس کے توسط سے بہت سے کارکن سامنے آئے ہیں۔ وکی پیڈیا پر اردو کی نمائندگی بھی تو یہاں کے ہی کچھ ارکان نے کی ہے ۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ ممکن ہے ہندی سے آگے نکل گئی ہو۔
 

مکی

معطل
میرے خیال سے اردو اب آگے نکل گئی ہے.. ہندی وکیپیڈیا پر مضامین کے حوالے سے کوئی اعداد وشمار تو نہیں ہیں لیکن میرے حساب سے اردو سے بہرحال کم ہی ہیں.. اردو کے اکثر مضامین ہندی میں نہیں ملتے..
 
Top