سودا ہندو ہیں بُت پرست، مسلماں خدا پرست ۔ سودا

فرخ منظور

لائبریرین
ہندو ہیں بُت پرست، مسلماں خدا پرست
پوجوں میں اُس کسی کو جو ہو آشنا پرست

اس دور میں گئی ہے مروّت کی آنکھ پھُوٹ
معدوم ہے جہان سے چشمِ حیا پرست

دیکھا ہے جب سے رنگِ گفک تیرے پاؤں میں
آتش کو چھوڑ گبر ہوئے ہیں حنا پرست

چاہے کہ عکسِ دوست رہے تجھ میں جلوہ گر
آئینہ وار دل کو رکھ اپنے صفا پرست

آوارگی سے خوش ہوں میں اتنا کہ بعدِ مرگ
ہر ذرّہ میری خاک کا ہووے ہوا پرست

خاکِ فنا کو تاکہ پرستش تُو کر سکے
جوں خضر مت کہائیو آبِ بقا پرست

سودا سے شخص کے تئیں آزردہ کیجیے
اے خود پرست حیف، نہیں تُو وفا پرست

(مرزا رفیع سودا)
 
محمداحمد

لائبریرین
اس دور میں گئی ہے مروّت کی آنکھ پھُوٹ
معدوم ہے جہان سے چشمِ حیا پرست

سودا سے شخص کے تئیں آزردہ کیجیے
اے خود پرست حیف، نہیں تُو وفا پرست

بہت خوب فرخ بھائی!

عمدہ انتخاب ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
لاجواب انتخاب۔
ہم تو اللہ پرست ہیں جناب نہ کے خدا پرست۔۔:rolleyes:

بہت شکریہ جناب۔ بر سبیلِ تذکرہ ایک بات یاد آ گئی کہ تمام الہامی کتب میں فرشتوں اور پیغمبروں کے نام ایک ہی ہیں لیکن صرف خدا کا نام ہی مختلف ہے۔ کسی بھی الہامی کتاب میں اللہ کا ذکر نہیں ملتا البتہ تمام فرشتوں اور پیغمبروں کے نام وہی ہیں جو قرآنِ مجید میں ہیں۔
 
یہ لنک دیکھیے شاید آپ کے کسی کام کا ہو۔

واللہ عالم بالصواب
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اس دور میں گئی ہے مروّت کی آنکھ پھُوٹ
معدوم ہے جہان سے چشمِ حیا پرست

چاہے کہ عکسِ دوست رہے تجھ میں جلوہ گر
آئینہ وار دل کو رکھ اپنے صفا پرست

بہت خوب۔ عمدہ انتخاب۔ بہت شکریہ سخنور! :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
اس دور میں گئی ہے مروّت کی آنکھ پھُوٹ
معدوم ہے جہان سے چشمِ حیا پرست

چاہے کہ عکسِ دوست رہے تجھ میں جلوہ گر
آئینہ وار دل کو رکھ اپنے صفا پرست

بہت خوب۔ عمدہ انتخاب۔ بہت شکریہ سخنور! :)

بہت نوازش فرحت!
 
mohsin ali razvi

محفلین
1480486_611471848912743_742785323_n.jpg
 
Top