ہندوستانی محفلین سے کچھ سوال

مومن فرحین

لائبریرین
بالی ووڈ کا تو کیا ہی کہنا، بالی ووڈ کے تمام مسلمان اداکار ہندوؤں کی نمائندگی کرتے وقت دنیا کے سب اچھے انسان ہوتے ہیں اور جس فلم میں کوئی مسلمان اداکار بھولے سے مسلمان بن جائے اس فلم میں مسلمانوں کے منفی پہلو کو اجاگر کرنا فلم بنانے والوں پر فرض ہو جاتا ہے
پر بھائی یہ اتنا برا نہیں ہے ہماری نسلوں یا ہمارے معاشرے کے لیے کہ جو حقیقت میں اچھا ہے اسے برا بنا کر پیش کیا جائے ۔ کیوں کہ اچھائی کو کتنا بھی برا کہیں وہ اچھی ہوتی ہے ۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
بہنا یہ نتیجہ جو آپ نے نکالا ہے یہ سب میڈیا کی کارستانی ہے
میں جھوٹ نہیں کہوں گی بھائی ۔ بالکل یہی وجہ ہے جو آپ نے کہی ۔ پاکستان کے سیریل ۔
یقین جانئے میں نے بس ایک دیکھا تھا وہ بھی کسی خاص کے کہنے پر :heehee:
ورنہ بہت غصہ آتا ہے ان سیریل پر ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پر بھائی یہ اتنا برا نہیں ہے ہماری نسلوں یا ہمارے معاشرے کے لیے کہ جو حقیقت میں اچھا ہے اسے برا بنا کر پیش کیا جائے ۔ کیوں کہ اچھائی کو کتنا بھی برا کہیں وہ اچھی ہوتی ہے ۔
ماشاءاللہ آپ نظریاتی طور پر بہت مضبوط ہیں مگر ہر شخص ایسا نہیں ہوتا، عام طور پر ایسا نہیں ہوتا کہ منفی رویوں میں سے اچھائی کے پہلو تلاش کر لیے جائیں
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں جھوٹ نہیں کہوں گی بھائی ۔ بالکل یہی وجہ ہے جو آپ نے کہی ۔ پاکستان کے سیریل ۔
یقین جانئے میں نے بس ایک دیکھا تھا وہ بھی کسی خاص کے کہنے پر :heehee:
ورنہ بہت غصہ آتا ہے ان سیریل پر ۔
"میرے پاس تم ہو" تو نہیں دیکھ لیا؟ :)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں جھوٹ نہیں کہوں گی بھائی ۔ بالکل یہی وجہ ہے جو آپ نے کہی ۔ پاکستان کے سیریل ۔
یقین جانئے میں نے بس ایک دیکھا تھا وہ بھی کسی خاص کے کہنے پر :heehee:
ورنہ بہت غصہ آتا ہے ان سیریل پر ۔
میں نے خود بھی ایک مدت سے ڈرامے دیکھنا چھوڑ دیا ہے، ہاں کبھی دیکھنے کا شوق ہو تو پرانے ڈرامے یوٹیوب سے دیکھ لیتا ہوں:)
 
مومن فرحین

لائبریرین
میں جھوٹ نہیں کہوں گی بھائی ۔ بالکل یہی وجہ ہے جو آپ نے کہی ۔ پاکستان کے سیریل ۔
یقین جانئے میں نے بس ایک دیکھا تھا وہ بھی کسی خاص کے کہنے پر :heehee:
ورنہ بہت غصہ آتا ہے ان سیریل پر ۔
اس بات پر اعتراض بھی اٹھ سکتا ہے کہ کیا ہندوستان میں کم سیریل بنتے ہیں ۔
مگر یہاں بننے والے سیریل میں ہندو معاشرہ دکھایا جاتا ہے جب ہم اسے دیکھتے ہیں تو ایک کہانی یا بس تفریح کے طور پر لیتے ہیں ۔ اور زیادہ سے زیادہ اس کے زیورات کو اپناتے ہیں ۔ پر جب ہم مسلمانوں کو سیریل میں دیکھتے ہیں تو کہیں نہ کہیں ذھن میں یہ بات ہوتی ہے کہ یہ ہم سے الگ نہیں ہیں اور ہم وہ سب کر سکتے ہیں جو یہ کرتے ہیں اور اس سے برائی اور تیزی سے پھیلتی ہے ۔
 
میرے خیال میں تو فلموں کا بنیادی مقصد پیسہ بنانا ہوتا ہے۔ اس کے لیے مارکیٹ کے ٹارگٹ سیکٹر کے حساب سے انوسٹمنٹ ہوتی ہے۔ اس میں نظریات کا دخل ثانوی بلکہ شاید ٹرشری حیثیت رکھتا ہے ۔ دنیا کا اصول ہے کہ جس بازار میں جو سکہ چلتا ہے وہی کام آتا ہے ۔ محض اس فلمی تاثر سے معاشرے کے رجحانات کا اندازہ لگانا ایک درست رویہ نہیں ۔ یہ صرف میری رائے ہے ۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
پتا ہے انکل ۔۔ میں دسویں جماعت تک ناول بہت پڑھتی تھی اور عموما پاکستانی رائیٹر اس پر رہی سہی کسر احمد فراز اور فیض نے پوری کر دی ۔ میں خوابوں میں پاکستان گھوما کرتی تھی ۔
پر جب سے یہ سیریل آنے لگے ایک قسم کا اختلاف سا ہو گیا ہے ۔
 
بالکل درست مگر یہ معاشروں کے رجحانات کو بدلنے کے لیے انتہائی کارآمد ذریعہ ہے جس میں مثبت تبدیلی تو شاید ہی دیکھنے میں آتی ہو مگر منفی کا اظہار تو ہر گلی محلے میں ہونے لگتا ہے
 
مومن فرحین

لائبریرین
ہمارے مالیگاؤں کے بارے میں بتاتی ہوں کہ اسے " چھوٹا پاکستان " کہتے ہیں ۔ مسجد میناروں کا شہر ۔ پر مجھے ہمیشہ اس بات پر اعتراض رہا کہ اسے چھوٹا پاکستان کیوں کہا جاتا ہے جب کہ دونوں جگہ کے ماحول میں زمین آسمان کا فرق ہے یہاں کے ماحول میں دین کا اثر بہت زیادہ ہے ۔
اور ہمارے محلے کا نام بھی اسلام آباد ہے ۔ :battingeyelashes:
 
محمداحمد

لائبریرین
ہمارے مالیگاؤں کے بارے میں بتاتی ہوں کہ اسے " چھوٹا پاکستان " کہتے ہیں ۔ مسجد میناروں کا شہر ۔ پر مجھے ہمیشہ اس بات پر اعتراض رہا کہ اسے چھوٹا پاکستان کیوں کہا جاتا ہے جب کہ دونوں جگہ کے ماحول میں زمین آسمان کا فرق ہے یہاں کے ماحول میں دین کا اثر بہت زیادہ ہے ۔

آپ کا مالیگاؤں تصورِ پاکستان سے قریب تر ہو گا شاید اسی لئے اسے چھوٹا پاکستان کہا جاتا ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
پتا ہے انکل ۔۔ میں دسویں جماعت تک ناول بہت پڑھتی تھی اور عموما پاکستانی رائیٹر اس پر رہی سہی کسر احمد فراز اور فیض نے پوری کر دی ۔ میں خوابوں میں پاکستان گھوما کرتی تھی ۔
پر جب سے یہ سیریل آنے لگے ایک قسم کا اختلاف سا ہو گیا ہے ۔

ڈرامہ سیریل میں عام لوگوں کی کہانی کم ہی ہوتی ہے۔ اکثر وہی کہانی ہوتی ہیں جو کہانی بن جاتی ہیں۔ یا پھر کچھ مخصوص رجحانات کو فروغ دینے کے لئے ڈراموں میں کچھ چیزیں شامل کی جاتی ہیں۔

تاہم اب عام لوگوں کے رجحانات بھی پہلے سے کافی بدل گئے ہیں۔
 
Top