ہم کیا لکھیں سیاہی ہے درکار فاطمہ ---رض

نور وجدان

لائبریرین
ہم کیا لکھیں سیاہی ہے درکار فاطمہ رض
سائے میں آپ کے ہو یہ اظہار فاطمہ رض

تڑپائے یاد ان کی، کسی پل نہ چین ہے
درکار بس مجھے تو ہے دیدارِ فاطمہ رض

پردے تمام ہٹنے لگے، خامہ چل پَڑا
بیٹھے ادب سے ہیں کہ ہے دربارِ فاطمہ

اٹھتی نَہیں نگاہ اٹھاؤں بھی میں اگر
میں ہوں زمین، مطلعِ انوار فاطمہ رض

انکی نگاہ میں جو بھی کوئی رہا کبھی
دم دم نے تب صدا دی، ہیں سردار فاطمہ رض

عفّت رسول کی ہیں، علی کی وہ زوجہ ہیں
حسنین نے بھی پایا ہے کردارِ فاطمہ رض

قربان کربَلا میں ہوئی آلِ فاطمہ
دیکھا زمانے نے یہ ہے کردارِ فاطمہ رض
 

الف عین

لائبریرین
ہم کیا لکھیں سیاہی ہے درکار فاطمہ رض
سائے میں آپ کے ہو یہ اظہار فاطمہ رض
.. درست ، لیکن آپ کے سائے سے مراد؟

تڑپائے یاد ان کی، کسی پل نہ چین ہے
درکار بس مجھے تو ہے دیدارِ فاطمہ رض
... نہ چین ہے.. رواں نہیں ، 'نہیں ہے چین' بہتر ہو گا یا تڑپائے کی مناسبت سے 'نہ چین آئے' بھی کیا جا سکتا ہے

پردے تمام ہٹنے لگے، خامہ چل پَڑا
بیٹھے ادب سے ہیں کہ ہے دربارِ فاطمہ
.. ٹھیک، لیکن واضح نہیں
.
اٹھتی نَہیں نگاہ اٹھاؤں بھی میں اگر
میں ہوں زمین، مطلعِ انوار فاطمہ رض
.. درست

انکی نگاہ میں جو بھی کوئی رہا کبھی
دم دم نے تب صدا دی، ہیں سردار فاطمہ رض
... پہلا مصرع روانی چاہتا ہے
دم دم؟

عفّت رسول کی ہیں، علی کی وہ زوجہ ہیں
حسنین نے بھی پایا ہے کردارِ فاطمہ رض
... عفت؟ یہ تو ام المومنین کے لئے کہا جاتا تو بہتر تھا، سیدھا سادہ 'بیٹی' کہو، زوجہ کی ہ کا اسقاط اچھا نہیں، 'زوجہ علی کی ہیں' یا محض 'زوج'. استعمال کرو

قربان کربَلا میں ہوئی آلِ فاطمہ
دیکھا زمانے نے یہ ہے کردارِ فاطمہ رض
... زمانے نے... میں تنافر بھی ہے اور زمانے کی ے کا اسقاط بھی ۔ الفاظ بدلو
 
Top