ہم کسی سے کم نہیں ( موتیوں سے بنی تصویر نمبر 1)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم
بہت عرصہ بیتا کہ اپنا کوئی کارنامہ پیش نہیں کیا کہ تعریف یا تنقید کے مطابق اس میں کچھ بہتری لا سکیں۔
تو آج ٹھان لی کہ کل ، کل کرتے بہت دن، بلکہ ہفتے اور مہینے گزار لیے۔ لیکن آج کا کام اب کل پر نہیں چھوڑنا۔ ایک چھوٹی سی کاوش پیش خدمت ہے موتیوں سے بنی۔
امید ہے کہ پسند آئے گی۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ہاں جی۔ ایک ڈیل کی ثمرین سے کہ وہ ہمیں موتیوں سے ایک تصویر بنا دیں اور ہم ان کی چائے بنانے کی ذمہ داری اٹھا لیتے ہیں۔
اور دیکھو ثمرین نے تو اپنا کام کتنی خوش اسلوبی سے نبھایا ۔ اب چائے بھی پیش کرو ٹیگ شدہ محفلین کو ۔
 
السلام علیکم
بہت عرصہ بیتا کہ اپنا کوئی کارنامہ پیش نہیں کیا کہ تعریف یا تنقید کے مطابق اس میں کچھ بہتری لا سکیں۔
تو آج ٹھان لی کہ کل ، کل کرتے بہت دن، بلکہ ہفتے اور مہینے گزار لیے۔ لیکن آج کا کام اب کل پر نہیں چھوڑنا۔ ایک چھوٹی سی کاوش پیش خدمت ہے موتیوں سے بنی۔
امید ہے کہ پسند آئے گی۔
۔۔۔شہکار
گلِ یاسمیں۔ دیکھا ۔تیرا۔ ہنر
میں حیران ہوں بس اِسے دیکھ کر
یہ موتی جنھیں پھول ۔تو ۔نے کیا
مہکنے ۔لگے۔ ان سے۔ قلب و نظر
اِنھیں۔ ڈر خزاؤں۔ کا بالکل۔ نہیں
نہ مرجھائیں۔ گے ۔یہ کبھی عمر بھر
خدا ۔کا۔ کرم۔ تجھ پہ ۔دائم رہے
بڑھے۔ اور ۔بھی۔ تیرا ۔علم و ہنر
رہیں ۔جاوداں۔ تیرے شہکار ۔یہ
رہے۔ ان ۔کی ۔مانند۔ تو ۔بھی اَمَر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گلِ یاسمیں۔ دیکھا ۔تیرا۔ ہنر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گلِ یاسمیں۔ دیکھا ۔تیرا۔ ہنر
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماشاء اللہ ، بہت خوب!
کیا عربی کیلیگرافی بھی موتیوں سے ممکن ہے؟ مثلا اسم الرحمن کو موتیوں سے لکھنا۔
جی بالکل ۔ ناممکن تو کچھ بھی نہیں ۔ محنت کی جا سکتی ہے اسم الرحمن پر۔
خوبصورت لکھا جائے گا۔
پسند کرنے کے لیے شکریہ ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
۔۔۔شہکار
گلِ یاسمیں۔ دیکھا ۔تیرا۔ ہنر
میں حیران ہوں بس اِسے دیکھ کر
یہ موتی جنھیں پھول ۔تو ۔نے کیا
مہکنے ۔لگے۔ ان سے۔ قلب و نظر
اِنھیں۔ ڈر خزاؤں۔ کا بالکل۔ نہیں
نہ مرجھائیں۔ گے ۔یہ کبھی عمر بھر
خدا ۔کا۔ کرم۔ تجھ پہ ۔دائم رہے
بڑھے۔ اور ۔بھی۔ تیرا ۔علم و ہنر
رہیں ۔جاوداں۔ تیرے شہکار ۔یہ
رہے۔ ان ۔کی ۔مانند۔ تو ۔بھی اَمَر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گلِ یاسمیں۔ دیکھا ۔تیرا۔ ہنر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گلِ یاسمیں۔ دیکھا ۔تیرا۔ ہنر
بہہہہہت زبردست ۔۔
ساری محنت وصول ہو گئی۔
یعنی کہ اب ہمیں رکنا نہیں ہے۔ شہکار بناتے جانا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب ماشاء اللہ!

اللہ تعالیٰ آپ کے ہنر کو مزید بہتر بنائے اور آپ کے وقت میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بیحد نفیس و حسین بہت کمال
سلامت رہیے
ایک سے ایک بڑھ کر شاہکار ہے ماشاء اللہ
🌟🌟⭐️🌟🌟🌟🌟💥⭐️⭐️⭐️⭐️⭐️
بہت شکریہ سیما آپا حوصلہ افزائی کے لیے۔
مگر ایک غلطی ہم نے کر دی ویڈیو میں میوزک ڈال کر۔
بس اسے ہٹانا ہے۔ باقی پھول تو یونہی نکھرے کھلے اور مہکتے رہیں گے ان شاء اللہ۔
 
Top