ہم نے جو غم سہے ہیں جا کر کسے بتائیں

الف عین
الف عین
صابرہ امین
@محمٰٰد احسن سمیع؛راحل؛
سید عاطف علی
یاسر شاہ
----------------------------
ہم نے جو غم سہے ہیں جا کر کسے بتائیں
ایسا نہ ہو کہ غم کی لہروں میں ڈوب جائیں
----------
اپنوں نے کر دیا جب دل کا سکون غارت
غیروں کو دوست اپنا کیسے بھلا بنائیں
----------
غیروں کے ساتھ مل کر کرتے رہے جو سازش
وہ چاہتے ہیں ہم سے سر پر انہیں بٹھائیں
---------
اپنی حیات ساری غم سے بھری ہوئی ہے
ہو غمگسار کوئی تو داستاں سنائیں
-----یا
کس کو بٹھا کے اپنی ہم داستاں سنائیں
-----------
تیرے بغیر اپنی ہے زندگی ادھوری
کیسے بھلا ہے ممکن ہم تجھ کو بھول جائیں
---------
وہ خوب جانتے ہیں ، ان سے خطا ہوئی ہے
ممکن نہیں وہ آ کر ہم سے نظر ملائیں
----------
آؤ گلے سے مل کر سب دوریاں مٹا دیں
اپنے وطن کو مل کر ہم خوب تر بنائیں
--------------
جاتی عمر میں ہم کو محبوب مل گیا ہے
جی چاہتا ہے اپنا خوشیوں کے گیت گائیں
---------
یہ زندگی ہماری سوچو تو مختصر ہے
پہلے کہ موت آئے ، ہم نیکیاں کمائیں
----------
مانا جدا ہوئے ہو ، دل میں مرے ہو پھر بھی
-----یا
مانا کہ دور ہو تم ، دل میں مرے ہو پھر بھی
بچپن کی دوستی کیا ،دو دن میں بھول جائیں ؟
-------------
بے چین ہو رہا ہوں ان کے بغیر ارشد
کوشش بہت ہے اپنی شائد وہ مان جائیں
------------
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
الف عین
الف عین
صابرہ امین
@محمٰٰد احسن سمیع؛راحل؛
سید عاطف علی
یاسر شاہ
----------------------------
ہم نے جو غم سہے ہیں جا کر کسے بتائیں
ایسا نہ ہو کہ غم کی لہروں میں ڈوب جائیں
----------
غم بتانا؟ زخم دکھائے جا سکتے ہیں، داستانِ غم سنائی جا سکتی ہے، بتانا فعل غلط ہے،
اپنوں نے کر دیا جب دل کا سکون غارت
غیروں کو دوست اپنا کیسے بھلا بنائیں
----------
درست
غیروں کے ساتھ مل کر کرتے رہے جو سازش
وہ چاہتے ہیں ہم سے سر پر انہیں بٹھائیں
---------
واضح نہیں ہوا، سازش کیا کی جا رہی ہے؟
اپنی حیات ساری غم سے بھری ہوئی ہے
ہو غمگسار کوئی تو داستاں سنائیں
-----یا
کس کو بٹھا کے اپنی ہم داستاں سنائیں
-----------
دو لختی لگتی ہے
تیرے بغیر اپنی ہے زندگی ادھوری
کیسے بھلا ہے ممکن ہم تجھ کو بھول جائیں
---------
درست
وہ خوب جانتے ہیں ، ان سے خطا ہوئی ہے
ممکن نہیں وہ آ کر ہم سے نظر ملائیں
----------
ٹھیک، لیکن کیا خطا تھی، اس کچھ اتا پتا؟
آؤ گلے سے مل کر سب دوریاں مٹا دیں
اپنے وطن کو مل کر ہم خوب تر بنائیں
وطن کو مل کر... عجیب انداز بیان ہے

--------------
جاتی عمر میں ہم کو محبوب مل گیا ہے
جی چاہتا ہے اپنا خوشیوں کے گیت گائیں
---------
عمر کا تلفظ غلط ہے،
یہ زندگی ہماری سوچو تو مختصر ہے
پہلے کہ موت آئے ، ہم نیکیاں کمائیں
----------
"اس سے پہلے" کہنا ضروری ہے، صرف 'پہلے' عجز بیان ہے
مانا جدا ہوئے ہو ، دل میں مرے ہو پھر بھی
-----یا
مانا کہ دور ہو تم ، دل میں مرے ہو پھر بھی
بچپن کی دوستی کیا ،دو دن میں بھول جائیں ؟
-------------
دونوں متبادل درست ہیں، شعر بھی درست
بے چین ہو رہا ہوں ان کے بغیر ارشد
کوشش بہت ہے اپنی شائد وہ مان جائیں
------------
وہ روٹھ گئے ہیں، اس کو بیان ہی نہیں کیا؟
 

صابرہ امین

لائبریرین
استاد محترم الف عین ، ارشد چوہدری بھائی،
کچھ تجاویز استاد محترم کی رہنمائی کی روشنی میں آپ کی نذر کرنے کی جسارت کی ہے۔

ہم نے جو غم سہے ہیں جا کر کسے بتائیں
ایسا نہ ہو کہ غم کی لہروں میں ڈوب جائیں
غم بتانا؟ زخم دکھائے جا سکتے ہیں، داستانِ غم سنائی جا سکتی ہے، بتانا فعل غلط ہے،
ہم داستان غم کی جا کر کسے سنائیں
ایسا نہ ہو کہ غم کی لہروں میں ڈوب جائیں
اپنی حیات ساری غم سے بھری ہوئی ہے
ہو غمگسار کوئی تو داستاں سنائیں
-----یا
کس کو بٹھا کے اپنی ہم داستاں سنائیں
دو لختی لگتی ہے

روداد ہم سناتے اپنے غموں کی لیکن
کس کو بٹھا کے اپنی ہم داستاں سنائیں
وہ خوب جانتے ہیں ، ان سے خطا ہوئی ہے
ممکن نہیں وہ آ کر ہم سے نظر ملائیں
----------
ٹھیک، لیکن کیا خطا تھی، اس کچھ اتا پتا؟
ہرجائی دل ہے ان کا وہ خوب جانتے ہیں
ممکن نہیں وہ آ کر ہم سے نظر ملائیں

آؤ گلے سے مل کر سب دوریاں مٹا دیں
اپنے وطن کو مل کر ہم خوب تر بنائیں
وطن کو مل کر... عجیب انداز بیان ہے

آؤ گلے سے مل کر سب دوریاں مٹا ئیں
اپنے وطن کو پھر سے ہم خوب تر بنائیں
جاتی عمر میں ہم کو محبوب مل گیا ہے
جی چاہتا ہے اپنا خوشیوں کے گیت گائیں
عمر کا تلفظ غلط ہے،

عمرِ رواں میں ہم کو محبوب مل گیا ہے
جی چاہتا ہے اپنا خوشیوں کے گیت گائیں
یہ زندگی ہماری سوچو تو مختصر ہے
پہلے کہ موت آئے ، ہم نیکیاں کمائیں
----------
اس سے پہلے" کہنا ضروری ہے، صرف 'پہلے' عجز بیان ہے
یہ زندگی ہماری سوچو تو مختصر ہے
مرنے سے پہلے ہم بھی کچھ نیکیاں کمائیں

بے چین ہو رہا ہوں ان کے بغیر ارشد
کوشش بہت ہے اپنی شائد وہ مان جائیں
وہ روٹھ گئے ہیں، اس کو بیان ہی نہیں کیا؟
ان کو منا رہے ہیں ارشد کئی دنوں سے
روٹھے بہت ہیں ہم سے اے کاش مان جائیں
 
بہت بہت شکریہ صابرہ بہن ۔آپ نے مسئلہ حل کر دیا۔مجھے ابھی اصلاح کا وقت نہیں ملا تھا۔ ایک دن رہ گیا ہے پھر رمضان شروع ہو جائے گا اور مصروفیت اور بڑھ جائے گی ۔بہت بہت شکریہ
 

صابرہ امین

لائبریرین
بہت بہت شکریہ صابرہ بہن ۔آپ نے مسئلہ حل کر دیا۔مجھے ابھی اصلاح کا وقت نہیں ملا تھا۔ ایک دن رہ گیا ہے پھر رمضان شروع ہو جائے گا اور مصروفیت اور بڑھ جائے گی ۔بہت بہت شکریہ
آپ کا بھی سراہنے کا شکریہ ارشد چوہدری بھائی۔ ۔
رمضان مبارک ۔ ۔ جی ان شا اللہ رمضان کے بعد ہی آنا ہو گا۔ ۔ اللہ ہم کو رمضان شریف کی برکات سے فیض یاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔ ۔ آمین
 

الف عین

لائبریرین
عمر رواں سے وہ خیال نہیں بنتا جو ارشد بھائی کہناچاہتے ہیں۔ عمر کے آخری د نوں کی بات کر رہے ہیں ارشد
 

صابرہ امین

لائبریرین
اب دیکھیے استاد محترم الف عین

اب آخرش ہمیں بھی محبوب مل گیا ہے
جی چاہتا ہے اپنا خوشیوں کے گیت گائیں
بہت اچھا ہے بہن۔ایک دوسری سمت میں خیال آیا،اس پر بھی رائے دیجیئے گا
پایا ہے پیار ان کا اس آخری عمر میں
جی چاہتا ہے اپنا خوشیوں کے گیت گائیں
 

الف عین

لائبریرین
صابرہ اس خیال کو نظم نہیں کر سکیں، ارشد بھائی اب بھی عمر کو عمَر تقطیع کر رہے ہیں
یوں کہیں
پایا ہے پیار ان کا اس عمرِ آخریں میں
 
Top