ہم نے اس قطرۀِ شبنم پہ بہائے آنسو

سر الف عین ، سید عاطف علی ، محمد احسن سمیع راحل اور دیگر احباب سے اصلاح کی درخواست ہے

اس کے انکار پہ آنکھوں میں بھر آئے آنسو
اپنی ناکام امنگوں کو پلائے آنسو

جاں بلب ہم تھے مگر ضبط نہ ٹوٹا پھر بھی
ایسے مژگاں کے جھروکوں میں چھپائے آنسو

ڈگمگائی جو کبھی ہجر میں امید کی لو
ہم نے اسوقت چراغوں میں جلائے آنسو


تازگی پھول کو دے کر جو زمیں بوس ہوا
ہم نے اس قطرۀِ شبنم پہ بہائے آنسو

ہم نے ہر حال جہاں بھر میں ہیں بانٹی خوشیاں
ہائے افسوس کہ بدلے میں اٹھائے آنسو
 

الف عین

لائبریرین
اس کے انکار پہ آنکھوں میں بھر آئے آنسو
اپنی ناکام امنگوں کو پلائے آنسو
... آنسو پلانا کوئی محاورہ نہیں

جاں بلب ہم تھے مگر ضبط نہ ٹوٹا پھر بھی
ایسے مژگاں کے جھروکوں میں چھپائے آنسو
.... جھروکوں میں کوئی چیز چھپائی نہیں جاتی، دکھائی جاتی ہے!

ڈگمگائی جو کبھی ہجر میں امید کی لو
ہم نے اسوقت چراغوں میں جلائے آنسو
.... لو ڈگمگاتی تو نہیں، لیکن شاید قبول کی جا سکے

تازگی پھول کو دے کر جو زمیں بوس ہوا
ہم نے اس قطرۀِ شبنم پہ بہائے آنسو
.. درست

ہم نے ہر حال جہاں بھر میں ہیں بانٹی خوشیاں
ہائے افسوس کہ بدلے میں اٹھائے آنسو
... آنسو اٹھانا بھی سمجھ میں نہیں اتا
 

سیما علی

لائبریرین
شاعری کی الف بے سے نابلد ہوں
اس کے انکار پہ آنکھوں میں بھر آئے آنسو
اپنی ناکام امنگوں کو پلائے آنسو
... آنسو پلانا کوئی محاورہ نہیں

جاں بلب ہم تھے مگر ضبط نہ ٹوٹا پھر بھی
ایسے مژگاں کے جھروکوں میں چھپائے آنسو
.... جھروکوں میں کوئی چیز چھپائی نہیں جاتی، دکھائی جاتی ہے!

ڈگمگائی جو کبھی ہجر میں امید کی لو
ہم نے اسوقت چراغوں میں جلائے آنسو
.... لو ڈگمگاتی تو نہیں، لیکن شاید قبول کی جا سکے

تازگی پھول کو دے کر جو زمیں بوس ہوا
ہم نے اس قطرۀِ شبنم پہ بہائے آنسو
.. درست

ہم نے ہر حال جہاں بھر میں ہیں بانٹی خوشیاں
ہائے افسوس کہ بدلے میں اٹھائے آنسو
... آنسو اٹھانا بھی سمجھ میں نہیں اتا
الف عین السلام علیکم
شاعری کی الف بے سے نہ بلد ہوں مگر آپکی لکھی ہر بات دل کو لگتی ہے کیونکہ دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے :redheart:
 
اس کے انکار پہ آنکھوں میں بھر آئے آنسو
اپنی ناکام امنگوں کو پلائے آنسو
... آنسو پلانا کوئی محاورہ نہیں

جاں بلب ہم تھے مگر ضبط نہ ٹوٹا پھر بھی
ایسے مژگاں کے جھروکوں میں چھپائے آنسو
.... جھروکوں میں کوئی چیز چھپائی نہیں جاتی، دکھائی جاتی ہے!

ڈگمگائی جو کبھی ہجر میں امید کی لو
ہم نے اسوقت چراغوں میں جلائے آنسو
.... لو ڈگمگاتی تو نہیں، لیکن شاید قبول کی جا سکے

تازگی پھول کو دے کر جو زمیں بوس ہوا
ہم نے اس قطرۀِ شبنم پہ بہائے آنسو
.. درست

ہم نے ہر حال جہاں بھر میں ہیں بانٹی خوشیاں
ہائے افسوس کہ بدلے میں اٹھائے آنسو
... آنسو اٹھانا بھی سمجھ میں نہیں اتا
شکریہ سر دوبارہ کوشش کرتا ہوں
 
چند تجاویز

جاں بلب ہم تھے مگر ضبط نہ ٹوٹا پھر بھی
ایسے مژگاں کے جھروکوں میں چھپائے آنسو
اس طرح پروۂ مژگاں میں چھپائے آنسو

ڈگمگائی جو کبھی ہجر میں امید کی لو
ہم نے اسوقت چراغوں میں جلائے آنسو
.... لو ڈگمگاتی تو نہیں، لیکن شاید قبول کی جا سکے
ٹمٹمائی کرلیں تو؟؟؟

ہم نے ہر حال جہاں بھر میں ہیں بانٹی خوشیاں
ہائے افسوس کہ بدلے میں اٹھائے آنسو
میں نے ہر حال میں بانٹیں تھیں جہاں میں خوشیاں
حیف، بدلے میں مرے حصے میں آئے آنسو

دعاگو،
راحلؔ
 
اس کے انکار پہ آنکھوں میں بھر آئے آنسو
اپنی ناکام امنگوں میں سجائے آنسو


جاں بلب ہم تھے مگر ضبط نہ ٹوٹا پھر بھی
اس طرح پروۀِ مژگاں میں چھپائے آنسو

ڈگمگائی جو کبھی ہجر میں امید کی لو
ہم نے اسوقت چراغوں میں جلائے آنسو


تازگی پھول کو دے کر جو زمیں بوس ہوا
ہم نے اس قطرۀِ شبنم پہ بہائے آنسو


ہم نے ہر حال میں بانٹیں تھیں جہاں میں خوشیاں
ہائے افسوس کہ بدلے میں ھیں پائے آنسو

سر دوبارہ کوشش کی ہے نظر ثانی فرما دیجیئے
 
آخری تدوین:
Top