ہم سے یہ زندگی بسر نہ ہوئی (بحرِ خفیف)

نوید ناظم

محفلین
ہونی تو چاہیے تھی پر نہ ہوئی
ہم سے یہ زندگی بسر نہ ہوئی

شب عجب معجزہ ہوا یارو
غم کے ماروں پہ شب' سحر نہ ہوئی

دل کو کس بات پر خوشی ہو گی؟
اس کے آنے پہ بھی اگر نہ ہوئی

پیڑ اس شاخ سے خفا ہے اب
وہ جو بار آورِ ثمر نہ ہوئی

میرے مرنے پہ اس نے آنا تھا
شاید اس کو ابھی خبر نہ ہوئی
 

الف عین

لائبریرین
اچھی غزل ہے۔ بس پنجابی محاورے سے اجتناب کو میں تو بہتر سمجھتا ہوں، اسی طرح جیسے دکن کے محاوروں سے دور بھاگتا ہوں۔
اس نے آنا تھا، پنجابی اردو
اس کو آنا تھا۔ اہل زبان کی اردو
 

نوید ناظم

محفلین
اچھی غزل ہے۔ بس پنجابی محاورے سے اجتناب کو میں تو بہتر سمجھتا ہوں، اسی طرح جیسے دکن کے محاوروں سے دور بھاگتا ہوں۔
اس نے آنا تھا، پنجابی اردو
اس کو آنا تھا۔ اہل زبان کی اردو
بہت شکریہ سر۔۔۔۔
آئندہ اس محارے کا خیال رہے گا انشاءاللہ۔
 
Top