تعارف ہم تیرے شہر میں آئے ہیں۔۔۔۔

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
جناب @محمد زبیر صاحب کو اردو محفل پر خوش آمدید​
ان کا تعلق عمر ماروی کے دیس سے ہے​
کتابی چہرہ (بقول محمد بلال اعظم ) پر ان سے ملاقات ہوئی تو عقدہ کھلا کہ جناب اردو محفل کے خاموش قاری ہیں​
اور محفل سے ہی میری فیس بک پروفائل دیکھی تو مجھے جمع کر لیا​
جب ان سے بات چیت ہوئی تو میں سمجھا شاید سید زبیر صاحب ہیں​
پھر خیال آیا کہ اپنے بے حال مرزا صاحب نہ ہوں​
مگر انہوں نے بتایا کہ وہ تو محفل کے ممبر ہی نہیں​
بس پھر کیا تھا​
میں تو ان کے پیچھے بغیر ہاتھ منہ دھوئے پڑ گیا اور محفل پر گھیر لایا​
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ماروی کا دیس عموماً عمرکوٹ کو کہا جاتا ہے، پورے صوبہ سندھ کو نہیں مگر آپ جنگل کے بادشاہ ہیں، بچے دیں یا انڈے، کس میں جرات ہے کہ روک سکے۔ :)
جزاک اللہ درستگی کیلئے
لیکن ہمارے ہاں یہی مشہور تھا
اس لیے یہی کہہ دیا

جیسے کہ جگنی سارے سارائیکی وسیب میں تو نہیں رہتی تھی
مگر کہی تو ایسے ہی جاتی ہے

کچھ غلط فہمی یہ بھی تھی
کہ دیس تو شہر کو نہیں کہا جاتا

مگر اردو محفل کے بادشاہ نے پکڑ ہی لیا:grin:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
جزاک اللہ درستگی کیلئے
لیکن ہمارے ہاں یہی مشہور تھا
اس لیے یہی کہہ دیا

جیسے کہ جگنی سارے سارائیکی وسیب میں تو نہیں رہتی تھی
مگر کہی تو ایسے ہی جاتی ہے

کچھ غلط فہمی یہ بھی تھی
کہ دیس تو شہر کو نہیں کہا جاتا

مگر اردو محفل کے بادشاہ نے پکڑ ہی لیا:grin:


لیکن یہ ماروی تھی کون؟
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
سنا ہے عمر کی چہیتی محبوبہ تھی
اللہ بہتر جانتا ہے
ویسے ان عشقیہ داستانوں میں 75 فیصد تو مبالغہ آرائی ہوتی ہے

عشق اور مبالغہ
یہ کہانی بہت پرانی
انٹرنیٹ پہ کہیں دستیاب ہو تو لنک عنایت فرمائیں۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین

سارہ خان

محفلین

محمدزبیر

محفلین
سب سے پہلے بندہ محفل کے معزز صاحبان کا سپاس گذار ہے کہ وہ اتنی محبت کی عنایت فرما رہے ہیں۔ اور اس کے ساتھ جناب چھوٹاغالب صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہے کہ وہ بندے کو اس لائق سمجھے کہ یہاں گھیر کر لائے ہیں۔
بندے کو لکھنا نہیں آتا اس لیے معافی کے خواستگار ہیں۔
 
Top