مبارکباد ہم بھی آخر یک ہزاری ہو گئے ۔۔۔۔!

ن

نامعلوم اول

مہمان
مبارک ہو۔ مبارک ہو۔​
مگر خدا کے بندے۔ ایسی بھی کیا بے صبری۔ کچھ دیر تو انتظار کرتے۔ مجھے تو لگتا ہے، تم چاہتے یہی تھے کہ کوئی دوسرا ایسا نہ کر سکے۔ میری طرف سے، ظاہر ہے، شعر تو ہوں گے:​
آپ ہی خود کو مبارک دے کر​
توڑ ڈالیں سبھی ریتیں، رسمیں​
یوں نظر آتا ہے متلاشی نے​
کھائی تھیں دل میں کچھ ایسی قسمیں​
کیا سبب اس کا وگرنہ کامل
یوں جو متلاشی بنا ہے عاجل؟
خیر عاجل بھی ہوا تو کیا غم​
محفلینوں کو رہے گا پیارا​
اپنی متلاشی نگاہوں کے سبب​
سب کی آنکھوں کا رہے کا تارا​
اور سو سال جیے متلاشی
دس ہزاری بھی بنے متلاشی
 

لالہ رخ

محفلین
:congrats: ہو بھائی
یہ بتائیے کہ آپ کی "تلاش" کہاں تک پہنچی ہے:rolleyes:
ویسے میں نے صبح دیکھا تھا کہ آپ کے ہزار مراسلے مکمل ہو گئے ہیں پر دھاگہ کھولنے کا وقت نہیں تھا سو سوچا کہ بعد میں کھول لوں گا:cool: ادھر آپ خود ہی اپنے منہ میاں مٹھو بن گئے:ROFLMAO:
میری معلومات کے مطابق حوا کی بیٹی کا نام "اقلیما" ہے۔
ہیںںں؟؟؟ میرا نام؟؟ نہیں یہ نہیں ہے :D
 

متلاشی

محفلین
:congrats: ہو بھائی
یہ بتائیے کہ آپ کی "تلاش" کہاں تک پہنچی ہے:rolleyes:
بہت شکریہ محسن بھائی ۔۔۔!
ہم تو ہرروز ہی اک نئی منزل کی تلاش میں ہوتے ہیں۔۔۔۔ جب کسی منزل پر پہنچ چکتے ہیں ۔۔۔ تو پھر اقبال کا شعر سامنے آ جاتا ہے ۔۔۔!
ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں۔۔۔ !​
سو ہم دوبارہ سے کسی نئی منزل اور کسی نئے آسمان کی تلاش میں نکل کھڑے ہوتے ہیں ۔۔۔!
ویسے میں نے صبح دیکھا تھا کہ آپ کے ہزار مراسلے مکمل ہو گئے ہیں پر دھاگہ کھولنے کا وقت نہیں تھا سو سوچا کہ بعد میں کھول لوں گا:cool: ادھر آپ خود ہی اپنے منہ میاں مٹھو بن گئے
بہت دیر کی ہے مہرباں آتے آتے ۔۔۔!​
:ROFLMAO:
میری معلومات کے مطابق حوا کی بیٹی کا نام "اقلیما" ہے۔
اتنا مشکل نام ۔۔۔۔ مطلب کیا ہوتا ہے اس کا ۔۔۔؟ کہیں اقلیم کی سسٹر تو نہیں ہیں یہ ؟
 

متلاشی

محفلین
مبارک ہو۔ مبارک ہو۔​
مگر خدا کے بندے۔ ایسی بھی کیا بے صبری۔ کچھ دیر تو انتظار کرتے۔ مجھے تو لگتا ہے، تم چاہتے یہی تھے کہ کوئی دوسرا ایسا نہ کر سکے۔ میری طرف سے، ظاہر ہے، شعر تو ہوں گے:​
آپ ہی خود کو مبارک دے کر​
توڑ ڈالیں سبھی ریتیں، رسمیں​
یوں نظر آتا ہے متلاشی نے​
کھائی تھیں دل میں کچھ ایسی قسمیں​
کیا سبب اس کا وگرنہ کامل
یوں جو متلاشی بنا ہے عاجل؟
خیر عاجل بھی ہوا تو کیا غم​
محفلینوں کو رہے گا پیارا​
اپنی متلاشی نگاہوں کے سبب​
سب کی آنکھوں کا رہے کا تارا​
اور سو سال جیے متلاشی
دس ہزاری بھی بنے متلاشی
زبردست جناب کاشف عمران صاحب۔۔۔۔! آپ نے تو کمال فراخدلی کی مظاہری کرتے ہوئے ہماری عجلت پسند طبیعت کے اس عجلتی عمل کو معاف فرماتے ہوئے ہمیں اپنی دعاؤں سے نوازا۔۔۔۔ ! اور ہم پر پوری ایک نظم کہہ ڈالی ۔۔۔۔ مان گئے بھی آپ کی برجستگی کو۔۔۔۔! اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کی اس برجستگی کو مزید تقویت دے اور آپ جیسے بزرگوں کی شفقتوں اور عنایتوں سے بہرہ مند ہونے کا موقع دیتا رہے ۔۔۔!
(ویسے یقین مانیے ہم ہرگز ہرگز یہ نہ چاہتے تھے جو آپ سمجھے )
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت بہت مبارکباد بھیا۔۔۔۔!!​
Congratulations-30.gif
 

محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ ! بہت بہت مبارک ہو ذیشان بھائی۔۔۔!

اللہ آپ کو شاد آباد رکھے اور آپ یوں ہی محفل کی رونق بڑھاتے رہیں۔ (آمین)
 

متلاشی

محفلین
ماشاءاللہ ! بہت بہت مبارک ہو ذیشان بھائی۔۔۔ !

اللہ آپ کو شاد آباد رکھے اور آپ یوں ہی محفل کی رونق بڑھاتے رہیں۔ (آمین)
زہے نصیب ۔۔۔! محمد احمد بھائی بڑے عرصے بعد آپ کو محفل کے کسی اور دھاگے پر دیکھ رہا ہوں ۔۔۔۔! یا للعجب ۔۔۔؟ آجکل تو بس پائتھون کا بھوت سوار ہے آپ کے سر پر ۔۔۔۔! آج کل آپ کی طرف سے نہ کوئی نئی شاعری ہو رہی ہے اور نہ ہی کوئی نئی نثری تحریر۔۔۔!
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
زبردست جناب کاشف عمران صاحب۔۔۔ ۔! آپ نے تو کمال فراخدلی کی مظاہری کرتے ہوئے ہماری عجلت پسند طبیعت کے اس عجلتی عمل کو معاف فرماتے ہوئے ہمیں اپنی دعاؤں سے نوازا۔۔۔ ۔ ! اور ہم پر پوری ایک نظم کہہ ڈالی ۔۔۔ ۔ مان گئے بھی آپ کی برجستگی کو۔۔۔ ۔! اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کی اس برجستگی کو مزید تقویت دے اور آپ جیسے بزرگوں کی شفقتوں اور عنایتوں سے بہرہ مند ہونے کا موقع دیتا رہے ۔۔۔ !
(ویسے یقین مانیے ہم ہرگز ہرگز یہ نہ چاہتے تھے جو آپ سمجھے )
ہاہاہا۔ آپ جو چاہتے تھے سو چاہتے تھے۔ میں آیا، تو شعر تو کہنے ہی تھے۔ آج تک جتنے "ہزاریوں"، "دو ہزاریوں" وغیرہ وغیرہ کے مبادکبادی دھاگوں میں گیا، کچھ نہ کچھ ضرور کہا۔ بس آپ پر یہ شعر ہوئے۔ مضمون جو بندھا، سچا جھوٹا، وہ فی البدیہہ آمد کا کھیل۔ آپ کا دھاگا تو یادگار بنا دیا نا!!

اب بزرگی والی بات پر بھی شعر ہوں گے۔ ایسا تو ہوتا ہے:
بزرگ مجھ کو پکارا کیے ہیں متلاشی
تو ہے سوال یہی، "میں بزرگ کیسے بنوں؟"​
اگرچہ ساتھ ہی "بر جستگی" کی داد بھی دی​
پہ بات وہ ہی رہی، "میں بزرگ کیسے بنوں؟"​
ابھی بزرگ نہیں ہوں، کہ نوجوان ہوں میں​
یہ بات کیسے کہی؟ - "میں بزرگ کیسے بنوں؟"​
بزرگ ہوں بھی تو شاید وہ "دوسرا" والا​
وہی بلند مقاموں، وہی "دعا" والا​
 
Top