میر ہم اور تیری گلی سے سفر دروغ دروغ ۔ میر تقی میرؔ

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 26, 2019

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,661
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    ہم اور تیری گلی سے سفر دروغ دروغ
    کہاں دماغ ہمیں اس قدر دروغ دروغ

    تم اور ہم سے محبت تمھیں خلاف خلاف
    ہم اور الفتِ خوب دگر دروغ دروغ

    غلط غلط کہ رہیں تم سے ہم تنک غافل
    تم اور پوچھو ہماری خبر دروغ دروغ

    فروغ کچھ نہیں دعوے کو صبحِ صادق کے
    شبِ فراق کو کب ہے سحر دروغ دروغ

    کسو کے کہنے سے مت بدگماں ہو میرؔ سے تو
    وہ اور اس کو کسو پر نظر دروغ دروغ

    (میر تقی میرؔ)

     

اس صفحے کی تشہیر