ہمسفر کی پیراڈی

عدیل منا

محفلین
وہ ٹیچر تھا مگر اس کی سمجھ آئی نہ تھی​
کہ "ٹائم پاس" کا عالم رہا، پڑھائی نہ تھی​
تھیوریاں تھیں، کنسپٹ تھے، لاز بھی تھے مگر​
پڑھنے والے میں سب کچھ تھا، بس پڑھائی نہ تھی​
دورانِ لیکچر اس کے ہاتھ میں تھی ایک قلم​
قلم بھی وہ جو بورڈ پر کبھی چلائی نہ تھی​
کیسے لتاڑ رہا تھا ، وہ ڈانٹتا ہوا پل​
یہ ڈانٹ سب نے سنی، شرم مگر آئی نہ تھی​
کبھی یہ حال کہ سوتے ہوئے گزرا لیکچر​
کہ نیند اتنی گہری اس سے پہلے آئی نہ تھی​
 
Top