تاسف ہمارے محفل کے رُکن کا انتقال پُرملال

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
یہ لڑی صرف ہمارے اردو محفلین کے اراکین کے لئے خاص ہے اللہ پاک ہمارے تمام اردو محفل کے اراکین کی عمروں میں برکت عطا فرمائے اور صحت والی لمبی عمر عطافرمائے آمین آج میں ایک لڑی میں سرچ کررہا تھا کہ دیکھا کہ اردو محفل کے رُکن علی صہیب قرنی کا انتقال ہوگیا ہے لیکن مجھے پتا بھی نہیں لگا۔
کیونکہ انتقال کی خبریں اور دیگر احباب کی آتی رہتی ہیں ۔اِسی لئے سوچا کہ ایک لڑی ایسی کھولی جائے جو کہ صرف خاص ہمارے اردو محفل کے اراکین کے لئے ہے ۔اگر کوئی بھی اردو محفل کا رُکن انتقال کرتا ہے اور کسی تک اٗس کی خبر آتی ہے تو وہ صاحب یہاں ضرور پوسٹ کریں تاکہ ہمیں پتا لگ سکے ۔
نوٹ اردو محفل کے رُکن کے علاوہ کسی کا بھی انتقال ہوتا ہے مثال کے طور پر دیگر عزیز رشتے داروں کا تو اُس کے لئے دوسری لڑی کا استعمال کیا جائے

 

جاسمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
اللہ پاک مغفرت فرمائے ۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو ٹھنڈا، ہوادار، کشادہ اور روشن کرے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ ان کی قبر کو جنت کا باغ بنا دے۔ وحشتوں میں ساتھی عطا کرے۔ پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شفاعت سے بہرہ مند فرمائے۔ نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دے۔ بغیر حساب کے جنت میں لے جائے۔ ہل صراط سے آسانی سے گزارے۔ حوض کوثر پر پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے پانی پلوانے کی سعادت نصیب کرے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ انھیں مرحوم کے لیے صدقہء جاریہ بنا دے۔ آمین!
ثم آمین!
سورت فاتحہ
سورت اخلاص
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اللہ ان کی مغفرت فرمائے
لیکن یہ کون رکن ہیں؟ مجھے تو تلاش میں بھی نہیں مل سکے!
علی صہیب
استاد صاحب، ان کا انتقال گذشتہ برس مئی میں ہوا تھا۔ بہت کم مراسلے ہیں مرحوم کے۔ یہ تابش بھائی کے کوئی جاننے والے تھے۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن علی صہیب لکھنے پر بھی تلاش ناکام رہی تھی! لیکن ٹیگ درست ہو جاتا ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
میری انتظامیہ کے ارکان سے درخواست ہے کہ اس تھریڈ کو مقفل کر دیا جائے کیونکہ

اول۔ جو رکن وفات پا گئے تھے ان کی تعزیت کا تھریڈ پہلے کھلا تھا اور کم و بیش ڈیڑھ سال پرانا ہے، اس نئے تھریڈ سے بہت سے لوگوں کو مغالطہ ہوگا۔

دوم۔ ٹھیک ہے کہ سب نے اس جہانِ فانی سے کوچ کر جانا ہے لیکن کیا ضروری ہےکہ ایڈوانس ہی میں تعزیت کے تھریڈ کھول دیئے جائیں، یہ ایسے ہی ہے جیسے فوتگی سے پہلے ہی سڑک پر دریاں بچھا دی جائیں کہ فوتگی تو ہونی ہی ہے سو ایڈوانس میں ہی جگہ مختص کر لی جائے۔

والسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top