ہماری موجودہ معاشی حالت

محمد الیاس

محفلین
ہمارا ملک ایک بحران سے گزر رہا ہے اور قومی اثاثوں‌کی فکر چھوڑ کر پورا ملک ایک سیاسی اکھاڑہ بن چکا ہے جسکی وجہ سے تجارت پر اسوقت سب سے برا اثر پڑ رہا ہے۔ کاروبار مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ امن و امان کی بگڑی صورت سے شخصی اور ملکی تجارت خسارے میں پڑے ہیں ۔ اس وجہ سے ہمارا پیسہ اتنی تیزی سے گر رہا ہے کہ اگر اس کے گرنے کا یہ بہاؤ رہا تو حالات خراب ہو جائیں گے ۔ اب تو عام دوکانداروں‌ نے بھی بعض چیزوں‌کی باقاعدہ قیمت مقرّر کرنا چھوڑ دی ہے اور وقت کی لے کے ساتھ اتار چڑھاؤ رکھتے ہیں کیونکہ اُن کو بھی کچھ کھانا تو ہے ہی۔ لوگوں پر عرصئہ حیات تنگ ہوتا جا رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
الیاس صاحب یہ بحران پیدا کرنے میں کسی حد تک قصوروار ہم بھی ہیں کہ الٹ پلٹ کر ووٹ پھر انہی کو دیتے ہیں۔
 

محمد الیاس

محفلین
واقعی جناب، عام آدمی اپنا اچھّا برا کبھی نہیں سمجھتا اسی وجہ سے اسلام میں صرف اعتبار والے نیک شخص کو رائے دینے کا حق ہے جو معلوم ہو نہ کہ وہ جو پیسہ لگاتا اور کہتا پھر رہا ہو کہ میں‌ سب میں بہتر ہوں‌ ۔ اس شخص کو جو رائے دے سکتا ہے صاحب الرائے کا نام دیا گیا ہے۔ یہ شخص سب میں زیادہ انصاف والا اور سچّا ہونا چاہئے۔
یہاں مغربی جمہوریّت ہے جس میں صحیح وہ مانا جاتا ہے جسکے حامی تعداد میں زیادہ ہوں۔ یعنی 100 غلط آدمی اسلئے صحیح‌ ہوتے ہیں‌ کہ وہ 10 صحیح‌ آدمیوں‌ سے تعداد میں‌ زیادہ ہوتے ہیں۔ عام طور پر اچّھے اور درست لوگ معاشرے میں‌ کم بلکہ بہت کم ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ جمہورّت ناکام ہوتی ہے ‌۔
 

شمشاد

لائبریرین
جمہوریت اسلام میں بھی ہے، کس نے کہا کہ اسلام میں جمہوریت نہیں ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ ہم اسلام اقدار سے بہت زیادہ دور ہو گئے ہیں۔
 

محمد الیاس

محفلین
نہیں‌ جناب اسلام میں جمہوریّت نہیں‌ہے۔ اسلام میں خلوص کی حکمرانی ہے دکھاوے کا نہیں ۔ اس میں‌ صرف وہی حکمران اور امراء ہوتے ہیں‌ جو دوسروں‌کی حفاظت اور خدمت کریں نہ کہ اپنے لوگوں‌کے خون کا سودا کریں۔ یہ جس کو آپ جمہوریّت کہہ رہے ہیں یہ امیروں‌کی غریبوں پر حکومت ہے۔ اس کو غالبا" مرکزّیت (کاپٹلزم) کہتے ہیں۔ آپ دیکھتے نہیں‌کہ حکمرانی کس طرح ایک سے دوسرے حرامخور گروہ اور انہی کی نسل کو آگے منتقل ہوتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو اس میں قصور کس کا ہے؟ ہمارا ہی ہے ناں کہ ہم الٹ پلٹ کر پھر انہی کو ووٹ دے رہے ہیں۔ اور خیر سے جو اسلام کا نعرہ لگانے والی جماعتیں ہیں ان کا کردار کون سا کوئی مثالی کردار رہا ہے، یہ تو آپس میں ہی دست و گریبان رہتے ہیں۔ اسلام کو غیر مسلموں نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا ان خود ساختہ ملاؤں نے پہنچایا ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
تو اس میں قصور کس کا ہے؟ ہمارا ہی ہے ناں کہ ہم الٹ پلٹ کر پھر انہی کو ووٹ دے رہے ہیں۔ اور خیر سے جو اسلام کا نعرہ لگانے والی جماعتیں ہیں ان کا کردار کون سا کوئی مثالی کردار رہا ہے، یہ تو آپس میں ہی دست و گریبان رہتے ہیں۔ اسلام کو غیر مسلموں نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا ان خود ساختہ ملاؤں نے پہنچایا ہے۔

یہاں پر عارف والی بات کہ جمہوریت اصل بیماری ہے صحیح نظر آتی ہے
 
الیاس صاحب یہ بحران پیدا کرنے میں کسی حد تک قصوروار ہم بھی ہیں کہ الٹ پلٹ کر ووٹ پھر انہی کو دیتے ہیں۔

ایک اور بات بھی، جسے بھی ووٹ دیتے ہیں وہ بعد میں بدل جاتا ہے، الیکشن سے پہلے اور بعد کا فرق ہم جان نہیں پا رہے
 

arifkarim

معطل
ایک اور بات بھی، جسے بھی ووٹ دیتے ہیں وہ بعد میں بدل جاتا ہے، الیکشن سے پہلے اور بعد کا فرق ہم جان نہیں پا رہے

بدلنے کیلئے ہی تو وہ سیاست میں جاتے ہیں۔ عوام کو بیوقوف بنا کر انکی اتھارٹی ووٹ کی شکل میں اپنے پاس رکھوا لیتے ہیں اور جیتنے کے بعد لوٹ مار کا بازار گرم کرتے ہیں اورجب تک حکومت میں ہوں، کوئی پوچھنے والا نہیں! :)
 

طالوت

محفلین
میرا نہیں خیال کہ جمہوریت اور اسلام کا کوئی دور کا بھی واسطہ ہے ۔ اسلام قابل افراد کی شوریٰ کی بات کرتا ہےاور جمہوریت اقلیت کو رگڑ دینے کا نام ہے ۔
رہی معاشی حالت کی بات تو جب زکوۃ سے بچنے کے لئے عہد نامے قبول کیئے جاتے ہوں ، صدقہ پیشہ وروں کے ہاتھ جاتا ہو کرپشن میں رکارڈ توڑے جا تے ہوں تو معاشی نظام ایسا ہی ہو تا ہے۔
وسلام
 
Top