ہمارا یہ ارماں سُنو جاتے جاتے

ابن رضا

لائبریرین
از راہَ کرم اصلاح سے فیض یاب کریں
الف عینیعقوب آسیفاتحمحمدوارث و دیگر اہلَ سخن

ہمارا یہ ارماں سُنو جاتے جاتے
کبھی یوں بھی ہوتا کہ تم پاس آتے

سُنو تم ہو دل کےحسیں خواب کوئی
بھلا تم کو ہم کیوں نہ اپنا بناتے

نگاہوں کو اپنی تیرے راستوں پر
جو ہم نہ بچھاتے تو جی کیسے پاتے

یہ جینا ہمارا تھا کس کام کا پھر
جو تم ہی نہ ہوتے کہاں دل لگاتے

یقیں ہےمحبت ہے تم کو بھی ہم سے
نہ تم جو بتاتے تو کیسے چھپاتے

یہ تقدیر ہم پہ مہرباں جو ہوتی
تو تم یوں نہ ہم سے نگاہیں چراتے

ہے کانٹوں کی راہیں محبت چلاتی
پتا یہ ہوتا تو نہ ہی دل لگاتے

جدائی نے تیری ہمیں مار ڈالا
نہ تم یوں بچھڑتے نہ آنسورلاتے

گزارش تھی تم سے ہمیں بھول جاتے
نہ ہی تم بھی جلتے نہ ہم کو جلاتے

(بحر متقارب مثمن سالم ۔۔۔۔۔ فعولن فعولن فعولن فعولن)
 
حضور ایک کوشش یہ بھی کیا کیجیے کہ صنائع و بدائع لفظی و معنوی کا خیال بھی رکھا کیجیے کہ شاعری کی روح یہی ہیں۔ تشبیہ و تلمیح، ستعارہ و کنایہ، اور ضربالامثال کا استعمال بہت ضروری ہے اچھی شاعری کے لیے۔
 
جی یہ تو ظاہری بات ہے محترم۔ دراصل میں نے ذکر کیا تھا کہ یہ دو وہ پہلی غزلیں تھیں جن میں با بحر ہونے کی مشق کی تھی اس لیے میرا نقطہ نگاہ زیادہ تر وزن اور روانی تھی ۔
 
جی یہ تو ظاہری بات ہے محترم۔ دراصل میں نے ذکر کیا تھا کہ یہ دو وہ پہلی غزلیں تھیں جن میں با بحر ہونے کی مشق کی تھی اس لیے میرا نقطہ نگاہ زیادہ تر وزن اور روانی تھی ۔
جناب پھر کوئی شاہکار بھی پیش کیجیے۔ کب تک سراب دکھلائیے گا؟!
 
ابن رضا

لائبریرین

ابن رضا

لائبریرین
دقیقاً اس امر کے لیے کتنا وقت درکار ہے آپ کو؟ :)
صرف اتنا سا وقت چاہیے جناب کہ آپ جیسے دوستوں کی صحبت کا کچھ رنک پکڑ سکیں۔میں نے کسرَ نفسی سے کام نہیں لیا ، ابھی حقیقتآ طفلِ مکتب ہی ہوں بس اب ذرا محنت زیادہ شروع کر دی ہے، جلد ہی ریاضت اپنا رنگ دکھائے گی امید تو یہی ہے انشا اللہ
 
حضور پھر ہم اس رنگینی کے منتظر ہیں! :)
 
صرف چشم ِ براہ مت رہیے بلکہ معاونت بھی کیجیے اور اپنے نقطہ نظر سے بھی آگہی دیں کیوں کہ آپ اس محفل میں پرانے ہیں and you know old is gold
حضور گو اتنے پرانے بھی نہیں لیکن کس معاملے میں معاونت کے خواہاں ہیں؟؟
 
الف عین

لائبریرین
اوزان تو ٹھیک ہیں۔ لیکن پہلے شعر۔۔ مطلع میں ہی سوال اٹھا کہ کیا ارماں ’سنانے کے لئے ہوتے ہیں؟
اصلاح نہیں کر رہاہوں کہ شاعر کا ہی خیال ہے کہ یہ بحر و اوزان کی مشق کے لئے ہے
 
Top