ہفتۂ اردو لائبریری

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم اراکین اردو محفل
لائیبریری میرا ہمیشہ سے پسندیدہ مقام رہی ہے ۔
میرا ناقص علم ان لایبریریز سے حاصل کردہ کتب کے مطالعہ سے اخذکردہ ہے ۔
کہتے ہیں کہ محب کو محبوب کے بارے سب کچھ جان لینے کی خواہش ہوتی ہے ۔
مجھے بھی دعوی محبت ہے لائیبریری سے ۔
لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ اتنی محبت و چاہت اور اس کی صحبت و سنگت سے
اپنے دل و دماغ کی بہت سی تاریکی دور کرنے کے باوجود اس کے بارے کچھ نہ جان پایا ہوں ۔
کچھ سوال ہیں جن کے جواب سے ناآشنا ہوں ۔ اور سوچا کہ
ہفتہ لائیبریری کی مناسبت سے انہیں یہاں لکھ دوں ۔
ہر سوال کا جواب کہیں نہ کہیں موجود ضرور ہوتا ہے ۔ لیکن ہماری نظر سے اوجھل رہتا ہے ۔
اور یہ بھی حقیقت ہے کہ کچھ ہستیوں کو بلا تخصیص مرد و زن اللہ نے ایسی نگاہ سے نوازا ہوتا ہے ۔
جو کہ اسرار و تجسس میں لپٹے سوالوں کے جواب بھی تلاش کر لیتی ہیں ۔ " چشم بینا"
(1) لفظ لائیبریری کس زبان کا لفظ ہے ۔ اس کے لغوی معنی کیا ہیں ؟
(2 ) لائیبریری کا وجود میں لانا کس قوم کا شرف رہا ہے ۔ ؟
(3) لائیبریری کی معاشرے میں کیا اہمیت ہے ۔؟
(4) بحیثیت مسلمان ہم لائیبریری کے وجوب پر کیا دلائل رکھتے ہیں۔ ؟
(5) کیا لائیبریری اچھی اور بری بھی ہوتی ہے ۔ ؟
(6) لائیبریری کا متبادل لفظ اردو زبان میں کیا ہے ۔ ؟
مجھے یقین ہے کہ انشااللہ یہ سوالات تشنہ جواب نہ رہیں گے ۔
سدا آباد رہے یہ محفل اردو کا چمن ۔ " آمین"
نایاب
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

دلچسپ نایاب بھائی ، یہ تو لائبریری کوئز تشکیل ہو گیا ! دیکھیں کون سے اراکین یہاں لکھتے ہیں :cool2:
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو بھائی جی دو ہی باتوں کا علم ہے

لائبریری - کُتب خانہ
لائبریرین - محافظ کُتب خانہ
 
Top