ہفتہ ٔ شعر و ادب - خط کی کہانی مخطوطات کی زبانی از ڈاکٹر سید عبداللہ (ایک نادر مقالہ)

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم،

ہفتۂ شعر و ادب کے سلسلے میں خطاطی پر ایک اور خوبصورت مضمون کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔

ڈاکٹر سید عبداللہ کا نامِ نامی کسی تعارف کا محتاج نہیں، آپ نامور نقاد، مؤرخ اور استاد تھے، اورینٹل کالج لاہور کے پرنسپل بھی رہے، مولوی عبدالحق کے بعد شاید اردو کی ترویج اور ترقی کیلیے آپکی خدمات سب سے زیادہ ہیں اور اسی لیے ان کو 'بابائے اردو ثانی' بھی کہا جاتا ہے۔ آپ کئی خوبصورت کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں 'سر سید احمد خان اور انکے نامور رفقاء'، 'اشارتِ تنقید' اور 'تحریک نفاذِ اردو' وغیرہ شامل ہیں۔

انکا مذکورہ مضمون 'خط کی کہانی مخطوطات کی زبانی' دراصل ایک طرح سے خطاطی کی تاریخ اور اسکے ارتقاء کے متعلق ہے، اور آپ نے اس سلسلے میں مختلف ادوار میں رائج خطوں کے نایاب اور نادر نمونے اس مضمون میں شامل کیے ہیں۔

یہ مضمون 'نذرِ رحمٰن' نامی کتاب میں چھپا تھا، جو کہ 'مجلسِ نذرِ رحمٰن' لاہور نے 1966ء میں شائع کیا۔ یہ مجلس بھی ایک 'شاہکار' تھی جو کہ ڈاکٹر جسٹس شیخ عبدالرحمٰن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلیے بنائی گئی تھی۔ مذکورہ کتاب 'نذرِ رحمٰن' میں مختلف علمی، ادبی اور تحقیقی موضوعات پر کئی نادر مضامین شامل ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے۔ اس کتاب یا مذکورہ مضمون کو صرف 'نادر' ہی کہونگا 'نایاب' نہیں کہ سال بھر پہلے جب یہ کتاب مجھے انارکلی کے فٹ پاتھ پر ملی تو اسکی کئی اور جلدیں بھی وہاں پڑی ہوئی تھیں :)

ایک معذرت یہ کہ اس مضمون کو برقیا نہیں سکا سو اسے تصویری عکس (اسکین) کی صورت میں ہی پیش کر رہا ہوں۔

چونکہ ڈاکٹر صاحب نے اپنے مضمون میں تقریباً ہر صفحے پر خطاطی کے نمونوں کے ریفرنس دیئے ہیں جو کہ مضمون کے آخر میں ہیں (اور یہاں بھی سب سے آخر میں ہی پوسٹ ہونگے) سو میں یہاں ہر صفحے پر جتنے بھی ریفرنس آئیں گے ان نمونوں کا ربط ساتھ ہی دے دونگا تا کہ مضمون کا تسلسل برقرار رہ سکے۔

امید ہے کہ خطاطی اور فنونِ لطیفہ کے شائقین کو یہ مضمون پسند آئے گا :)
 

محمد وارث

لائبریرین
KP1.jpg
 
Top