ہزار بار منع کیا ۔ ۔ ۔

اظہرالحق

محفلین
ففٹی ففٹی پاکستان ٹی وی کا ایسا پروگرام تھا جو گلیاں سنسان کر دیتا تھا ۔ ۔ انہیں دنوں کی یاد کا ایک گیت ۔ ۔ ۔ شاید آپ کو ماجد جہانگیر اور اسمائیل تارا ۔ ۔ کا وہ روپ بھی یاد آ جائے ۔۔ جو ہر چھوٹے بڑے کے ہونٹوں پر مسکراہٹ دیتا تھا ۔ ۔ اور معاشرے کے تلخ حقائق بھی سامنے آ جاتے ۔ ۔ ۔ “راشن کا آٹا“ شاید بہت سارے دوستوں کی سمجھ میں نہ آئے ، کہ پاکستان میں ایک زمانے میں آٹے ، چینی اور گھی کی راشننگ ہوتی تھی ۔ ۔ ۔ یہ زمانہ وہ ہی ہے ۔ ۔
--------------------------------
ہزار بار منع کیا
راشن کا آٹا نہیں لانا
ہزار بار منع کیا ۔ ۔ ۔

آٹا تھوڑا ہے اور بورا زیادہ
چھان کہ دیکھو بھرا ہے برادہ
برا ۔ ۔دا ۔۔۔ دا ۔۔۔ دا ۔۔ برادہ
روٹی بنے گی کیسے
روٹی بنے گی کیسے
مشکل ہے پیڑا بنانا ۔ ۔
ہزار بار منع کیا ۔ ۔ ۔
راشن کا آٹا نہیں لانا



گیند بنا کہ اس سے باؤلنگ کرا لیں
سیمنٹ کے بدلے اس سے سیمنٹ بنا لیں
ہائے رے ۔۔ ہائے ۔ ۔ ہائے ۔ ۔ ہائے رے ہائے
روٹی پکے گی کیسے
روٹی پکے گی کیسے
مشکل ہے اسکو پکانا ۔ ۔
ہزار بار منع کیا ۔ ۔ ۔ ۔
---------------------------------------------------------
یہ گیت ایک مشہور گیت کی پیروڈی تھا

ہزار بار منع کیا ، میری گلی نہیں آنا ۔ ۔ ۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بہت اچھے اظہربھائی، آپ نے تو بچپن کی یاددلادی ۔ واقعی ایک وہ وقت تھاجب ہمارا پی وی ٹی کا ڈرامہ پوری دنیامیں مشہورتھالیکن آج توبس اللہ ہی حافظ ہے ایسے ڈرامے ہیں کہ خداکی پناہ جن کی نہ کہانی سمجھ آتی ہے نہ ہی انکاکوئی مقصدمعلوم ہوتاہے۔ بس اللہ تعالی ٹی وی والوں کوہدایت دے(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 
Top