تاسف ہر دلعزیز فنکار ببو برال انتقال کر گئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

کینسر کے مرض میں مبتلا طویل علالت کے بعد ہر دلعزیز فنکار ببو برال کل مورخہ 15 اپریل 2011 کو لاہور میں انتقال کر گئے۔ انہیں آج لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔
 

دوست

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
لاہور کا تھیٹر یتیم ہوگیا۔ یہ ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے پنجابی سٹیج ڈراموں کو بام عروج پر پہنچا دیا۔ اب تو گالی گلوچ ہی رہ گیا ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شرطیہ مٹھے ڈرامہ ایک سبق آموز اور طنزو مزاح کا بہترین ڈرامہ تھا جس میں امان اللہ اور ببو برال نے بہت اچھی اداکاری کی تھی یہ میرا پنجابی کا پہلا ڈرامہ تھا اس کے بعد میں نے ببو برال کے بہت ڈرامے دیکھے کمال اداکاری کرتے تھے۔ دوست بھائی نے درست فرمایا آج کل تو بس گالی گلوچ ہی ہے ببو برال کو پنجابی ڈراموں کا بادشاہ کہا جائے تو کم نا ہوگا۔ گانو کی پیروڈی کرنا ان کا بہترین فن تھا
اللہ تعالیٰ ببوبرال کے تمام گناہ بخش کر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین
 

mfdarvesh

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

بس پاکستان میں فنکار کا انجام افسوس ناک ہوتا ہے،
مستانہ کے پاس بھی علاج کے لیے پیسے نہیں تھے یہی حال ببوبرال کا تھا
اللہ ہمارے حالوں پہ رحم کرے
 

طالوت

محفلین
رب العزت مرحومین کے معاملات آسان فرمائے۔ پنجابی اسٹیج کی نیا سمجھیں پوری طرح سے غرق ہونے کو ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top