ہری اور شملہ مرچ کاتیکھا ذائقہ اور مزیدار کھانے !

460923_4697883_magazine.jpg
شملہ مرچ ایک خوبصورت سبزی ہے جو زیادہ تر ہرے رنگ میں پائی جاتی ہے جب کہ یہ سرخ اور پیلے رنگ میں بھی دستیاب ہے ۔ ماہرین کے مطابق شملہ مرچ کے کئی فوائد ہیں،یہ مختلف بیماریوں جن میں کینسر ، معدے کی تکالیف ،سردرد اور جلدی بیماریاں شامل ہیں،میں آرام مہیا کرتی ہیں،جب کہ یہ وزن میں کمی کا باعث بھی بنتی ہیں۔ انہیں مختلف پکوان میں استعمال کرکے ان کا ذائقہ بڑھایا جاتا ہے ۔
دوسری جانب سبز مرچیں کھانوں میں مصالحہ جات کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں ۔بعض اوقات ہلکی پھلکی ہری مرچ کے بغیر کھانوں کی لذت ادھوری ہوتی ہے۔جب کہ ان میں کیلوریز موجود نہیں ہوتے ہیں۔ یہ انسانی جسم کے میٹابولزم کی رفتار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ماہرین کے مطابق ان کو کھانے سے جسم کینسر کی بیماری سے محفوظ رہتا ہے ۔
شملہ اور سبز مرچ سے بنائے جانے والےمختلف پکوان کی تراکیب قارئین کی نذر ہیں۔

460923_3219902_magazine.jpg

پنیر اور شملہ مرچ سینڈ وچ
اجزاء۔
پنیر ۔ 225 گرام
پیاز ۔ ایک عدد
شملہ مرچ۔ ایک عدد ثابت
ٹماٹو کیچپ ۔ آدھا کپ
چلی ساس۔ دو چائے کے چمچ
سرخ مرچ ۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی )
ڈبل روٹی ۔14پیس
مکھن ۔ دو کھانے کے چمچ
گھی۔ دو کھانے کےچمچ
پنیر ۔ چار کھانے کے چمچ (کش کیا ہوا)
نمک ۔ حسب ذائقہ

ترکیب ۔
پنیر ، پیاز اور شملہ مرچ باریک کاٹ لیں ۔کٹر کی مدد سے سلائسز کے کنارے کاٹ لیں ۔دوسری جانب کےسلائسزکے ہر حصے کے درمیان میں تقریباً ڈیڑھ انچ گہرا سوراخ کریں ۔چکنائی لگے بیکنگ ٹرے میں پہلے بغیر سوراخ کے ٹوسٹ کے حصے رکھیں اور پھر وہ ٹوسٹ رکھیں جن کے اوپر سوراخ کئے گئے تھے ۔پگھلے ہوئے مکھن کے ساتھ ان سلائسز پر برش پھیریں اور خستہ ہونے تک اوون میں 400فارن ہائیٹ پر دس منٹ تک بیک کریں ۔کڑاہی یا پین میں گھی گرم کریں اور پیازکو ایک منٹ کے لئے فرائی کریں ۔سرخ مرچ ملا کر کر دوبارہ ایک منٹ کے لئے تل لیں۔آنچ بند کردیں اور اس میں پنیر ، ٹماٹو کیچپ ، چلی ساس، سرخ مرچ پاؤڈر اور نمک شامل کریں۔ہر ثابت حصے پر اس فلنگ کی تھوڑی مقدار بکھیریں اور اس کے اوپر سوراخ والا حصہ رکھ دیں ۔اب ان سلائسز کے اوپر پنیر چھڑکیں اور گرم اوون میں 400فارن ہائیٹ پر دس منٹ کیلئے بیک کریں ۔گرماگرم پیش کریں۔

چکن اور شملہ مرچ میکرونیز
اجزاء۔
میکرونی۔دو پیالی
بون لیس چکن ۔ آدھا کلو
لہسن، ادرک۔ ایک چائے کا چمچ
گاجر۔دو عدد
شملہ مرچ۔ ایک عدد
بند گوبھی۔ ایک چھوٹی( باریک کٹی ہوئی)
مٹر۔ ایک پیالی
نمک۔ حسب ذائقہ
چائنیز سالٹ۔ دوچائے کے چمچ
کالی مرچ(پسی ہوئی )۔آدھاچا ئے کا چمچ
سویا ساس۔تین کھانے کے چمچ
سرکہ۔دوسے تین کھانے کے چمچ
چلی ساس۔ ایک سے دوکھانے کے چمچ
تیل۔تلنے کے لئے

ترکیب ۔
سب سے پہلے چکن کو نمک اور لہسن ادرک ڈال کر ابال لیں۔(ابالتے وقت پانی کاکم سے کم استعمال کریں تاکہ یخنی ضائع نہ ہو)۔چکن ابالنے کے بعداسے شریڈ کرلیں۔اب تمام سبزیوں کو باریک کاٹ لیں اور ایک فرائنگ پین میں تھورا سا تیل ڈال کر ہلکا سا فرائی کر لیں۔پھر اس میں شریڈ کیا ہوا چکن بھی شامل کر لیں اور تمام مصالحہ جات شامل کر لیں۔میکرونیز کو الگ سے ابال لیں اور اس کے بعد ان کو ٹھنڈے پانی سے گزار لیں، تاکہ وہ علیحدہ رہیں۔ اس کے بعد اس آمیزے کو میکرونیز میں ملا لیں اور ہلکی آنچ پر10سے 15منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں، گرم گرم پیش کریں۔

چکن میکرونی شملہ مرچ سلاد
اجزاء۔
میکرونی ۔180 گرام
اولیو آئل۔ ایک چائے کا چمچ
پائن ایپل کیوب۔ ایک کپ
نمک۔ حسب ذائقہ
چینی۔ ایک کھانے کا چمچ
سرکہ۔ دو کھانے کے چمچ
چکن بریسٹ۔ دو عدد (اُبلی ہوئی، باریک کَٹی ہوئی)
بادام۔ آدھا کپ (ابلے ہوئے)
سفید مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
لیموں۔ دو عدد
شملہ مرچ۔ ایک عدد (کٹی ہوئی)
کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ( پسی ہوئی)
چکن کیوب۔ ایک عدد
ترکیب۔
ایک پیالے میں میکرونی اوراولیو آئل ڈال کر مکس کریں۔پھر اس میں پائن ایپل، نمک، چینی، سرکہ، چکن، بادام، سفید مرچ، لیموں، شملہ مرچ، کالی مرچ اور چکن کیوب ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔مزیدار چکن میکرونی سلاد تیار ہے۔

ہری مرچ کا سالن
اجزاء۔
ہری مرچ ۔آدھا کلو
سفید زیرہ۔ آدھا کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا ۔آدھا کھانے کا چمچ
خشخاش ۔ایک کھانے کا چمچ
کھوپر(ا پسا ہوا)۔دو کھانے کے چمچ
سفید تل ۔دو کھانے کے چمچ
مونگ پھلی ۔ 12 عدد
پیاز۔ 2 عدد
املی کا گاڑھا رس ۔ایک پیالی
ادرک لہسن( پسا ہوا)۔ ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ۔ایک چائے کا چمچ
کلونجی ۔آدھا چائے کا چمچ
کڑی پتہ۔ 5 یا 6عدد
نمک ۔حسبِ ذائقہ
آئل ۔ایک پیالی
بگھار کے لئے اجزاء۔
لال ثابت مرچ۔ چار عدد
سفید زیرہ ۔ آدھا چائے کا چمچہ
میتھی دانہ۔ حسب ضرورت
لہسن۔چار جوئے (باریک کٹے ہوئے)
کڑی پتہ ۔ چارعدد
ترکیب۔
زیرہ ، دھنیا ، مونگ پھلی ، سفید تل اور خشخاش ہلکی آنچ پر توے پر بھون کر باریک پیس لیں ( سنہرا ہونے تک بھونیں )۔ایک دیگچی میں تیل گرم کریں ،اب اس میں مرچیں ڈال کردس منٹ فرائی کرکے نکال لیں ۔اب تیل میں بگھار والے اجزاء ڈال کر ہلکا براؤن کرکے پسی ہوئی پیاز ڈال دیں ،ساتھ ہی ہلدی ادرک لہسن ڈال کردو منٹ بھونیں۔اب بھنا ہوا مصالحہ ( تل، خشخاش وغیرہ ) مرچیں ، کھوپرا ، املی کا رس ، کڑی پتہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور توے پر دیگچی رکھ کر ہلکی آنچ پر30منٹ تک دم پر رکھ دیں ( تھوڑی دیر تک چمچ ہلا تے رہیں تاکہ جل نہ جائے ) ۔جب آئل اوپر آ جائے تو کلونجی ڈال دیں ۔گرما گرم سالن کو نان کے ہمراہ پیش کریں۔( اس سالن کو دوبارہ گرم نہ کریں اور ہمیشہ صاف اور خشک چمچ سے نکالیں ۔

شملہ مرچ چپاتی کوسیڈیلا
اجزاء۔
تیل ۔ ایک چائے کاچمچ
زیرہ۔آدھا چائے کاچمچ
پیاز۔ دو چائے کے چمچ
آلو۔ ایک عدد
شملہ مرچ۔ایک عدد
لال مرچ۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
نمک۔ آدھا چائے کاچمچ
چپاتی۔ ایک عدد
چیز۔دو چائے کے چمچ
ترکیب۔
پین میں ایک چمچ تیل ڈالیں۔اس میں آدھا چمچ زیرہ ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔اب اس میں پیاز ڈالیں ، جب یہ نرم ہوجائے تو اس میں ایک آلو اورشملہ مرچ کاٹ کر ڈالیں۔لال مرچ اور نمک شامل کریں،اگر ضرورت ہو تو تھوڑا سا پانی بھی شامل کرلیں۔آلو نرم ہو جائیں تو چولہے سے اتار دیں۔فرائنگ پین کو صاف کریں اور ایک چپاتی کو پین میں رکھیں۔اب دوچمچ چیز ایک طرف ڈالیں ۔جب چیز پگھل جائے تو دوسری طرف آلو کا مکسچر ڈالیں۔کوسیڈیلا کو فولڈ کریں اور چولہے سے اتار لیں۔ٹکڑے کاٹ کر پیش کریں۔

اولیو فرائیڈ رائس ود روسٹڈ شملہ مرچ
اجزاء۔
چاول۔ تین سو گرام ابلے ہوئے
لہسن۔ ایک کھانے کا چمچ(باریک کٹا ہوا)
پیاز۔ ایک عدد(باریک کٹا ہوا)
ٹماٹر۔ دو عدد
کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ( کٹی ہوئی)
پاپریکا پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
زیتون۔ ایک کپ
گاجر۔ ایک عدد
شملہ مرچ۔ دو عدد
لیموں کا رس ۔ایک کھانے کا چمچ
زیتون کاتیل۔ دو چائے کے چمچ
نمک ۔حسب ضرورت
ترکیب۔
شملہ مرچ کو زیتون کے تیل کے ساتھ گریس کرکے اوون یا چولہے پر روسٹ کرلیں۔پھر اسے رنگز میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ایک کوکنگ پین میں زیتون کا تیل شامل کرکے اس میں لہسن اور پیاز کو ڈال لیں۔اب اس میں ٹماٹر شامل کرکے فرائی کرلیں اور پھر گاجر، زیتون، کالی مرچ، پاپریکا پاؤڈر اور نمک شامل کرکے فرائی کرلیں۔اس میں ابلے ہوئے چاول شامل کرکے اس میں پکنے دیں یہاں تک کہ ساری چیزیں مکس ہوجائیں۔آخر میں لیموں کا رس اور روسٹڈ شملہ مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔پھر پلیٹ میں نکال کر سرو کریں۔

بھری ہوئی شملہ مرچ
اجزاء۔
شملہ مرچ ۔چار سے پانچ عدد
آلو ( اُبلے ہوئے)۔چار سے پانچ عدد
پیاز۔ ایک عدد ( باریک کاٹ لیں )
ہری مرچ ۔ایک عدد ( چھوٹے ٹکڑے کرلیں )
ثابت زیرہ۔ نصف چائے کا چمچ
پسی ہلدی۔ نصف چائے کا چمچ
پسی ہوئی سرخ مرچ۔نصف چائے کا چمچ
امچور۔نصف چائے کا چمچ
گرم مصالحہ۔نصف چائے کا چمچ
ہرا دھنیا ( کُترا ہوا)۔دو چائے کے چمچ
کھانے کا تیل۔سب ضرورت
نمک۔حسب ذائقہ
ترکیب۔
آلو اُبال کر چھیل لیں اور کدوکش کرلیں۔ شملہ مرچ درمیان سے کاٹ کر علیحدہ کردیں اور اس میں سےبیج نکال دیں۔ اب ایک برتن میں تیز آنچ پر تیل گرم کریں۔ گرم ہوجائے تو اس میں پیاز اور زیرہ ڈال دیں۔ پیاز بھن جائے تو برتن میں سبز مرچیں ڈال کر چمچ سے ہلاتے رہیں،کچھ دیر کے بعد اس آمیزے میں ہلدی، سرخ مرچ، اور ایک چٹکی ہینگ ڈال دیں۔ اس دوران چمچ ہلاتے رہیں۔ اب اس میں آلو شامل کردیں اور اچھی طرح ملائیں۔ تقریباً دو منٹ کے بعد گرم مصالحہ ، امچور اور نمک ڈال دیں۔ آخر میں ہرے دھنیے کا اضافہ کرکے خوب یک جان کریں۔
شملہ مرچوں میں بھرنے کے لیے مصالحہ تیار ہے۔ چمچ کی مدد سے مصالحہ مرچوں میں بھردیں اور کٹے ہوئے سرے اوپر رکھ کر دھاگے سے باندھ دیں۔اس کے بعد فرائی پان میں تیل گرم کریں اور اس میں مرچیں ڈال کر ڈھک دیں اور آنچ دھیمی کردیں۔ گاہے بگاہے مرچوں کو الٹتے پلٹتے رہیں تاکہ ہر طرف سے فرائی ہوجائیں۔ مزیدار بھری ہوئی شملہ مرچیں تیار ہیں۔ روٹی، پراٹھے اور رائتے کے ہمراہ پیش کریں۔
روزنامہ جنگ
 
اس میں شملہ مرچ اور قیمہ کا ذکر نہیں۔
تحقیق مسترد کی جاتی ہے۔
:rolleyes:
چکن اور شملہ مرچ میکرونیز

چکن میکرونی شملہ مرچ سلاد


شملہ مرچ چپاتی کوسیڈیلا

اولیو فرائیڈ رائس ود روسٹڈ شملہ مرچ

بھری ہوئی شملہ مرچ
بھیا اتنا تو شملہ مرچوں کا ذکرموجود ہے اگر آپ کو نہیں لگی تو ہم بے بس ہیں ۔:sneaky:
 

لاریب مرزا

محفلین
اچھا، شملہ اور سبز مرچوں میں بھی کینسر کا علاج موجود ہے۔ سبحان اللہ جی سبحان اللہ
ویسے سبز مرچ ہمیں بے حد پسند ہے۔ خصوصاً دال چاول کے ساتھ ہم کئی سبز مرچیں مزے سے کھا جاتے ہیں۔
 

ہادیہ

محفلین
او ہو ۔۔ تسی وی سب ایویں پریشان ہورہے۔۔ :sneaky:
عدنان بھائی کی آج کل کھانا بنانے کی ڈیوٹی ہے۔۔ :ROFLMAO:سمجھا کریں۔۔:sneaky:
بھابھی نے کہا ہے اب ایک مہینہ آپ کھانا بنائیں گے۔۔:noxxx: اب بندہ تجربہ حاصل کرنے کے بعد دوسروں کےفائدے کے لیے شیئر کردیتا ہے تو کیا جاتا ہے ۔۔:laugh:
سبھی شدگان کا؟ ہیں جی دسو ذرا؟:laugh:
 
Top