ہدیہ نعت از بخشی ٹونکی

تصور میں بھی ان سے دردِ دل کا ماجرا کہنا
بہت مشکل تھا لیکن چشمِ پرنم ! واہ کیا کہنا

ملائک نے تو جلوہ دیکھ کر بھیجا درود ان پر
یہاں تو نام پر ہی فرض ہے صلی علیٰ کہنا

یہ اندازِ وحی ہے یا نوائے والہانہ ہے
کبھی شمس الضحیٰ کہنا کبھی بدر الدجیٰ کہنا


وہ رحمت ہیں وہ شفقت ہیں وہ ندرت ہیں وہ الفت ہیں
وہ لطفِ خاص ہیں الله اکبر ان کا کیا کہنا

حریمِ ناز میں بخشی کو بلوا لینا کافی ہے
نہیں کچھ چاہتا بس اور وہ اس کے سوا کہنا
 
آخری تدوین:

bilal260

محفلین
ماشاء اللہ اچھی شیئرنگ
۔صلو علی الحبیب
۔صلی اللہ علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔
 
Top