ہدیہء نعت بحضورِ سرور کائنات (صلی اللہ علیہ وسلم) از محمد احمد

محمداحمد

لائبریرین
ہدیہء نعت بحضورِ سرور کائنات (صلی اللہ علیہ وسلم)

نہ رخشِ عقل، نہ کسب و ہنر کی حاجت ہے
بنی کی نعت ریاضت نہیں، سعادت ہے

یہ کافروں کا بھی ایماں تھا اُن کے بارے میں
جو اُنؐ کے پاس امانت ہے، باحفاظت ہے

ہے امر اُنؐ کا ہمارے لیے خدا کا امر
کہ جو ہے اُن کی اطاعت، خدا کی طاعت ہے

ہے اُن کا ذکرِ گرامی عروجِ نطق و بیاں
یہ اُنؐ کی نعت مِرے شعر و فن کی عظمت ہے

مجھ ایسا عاصی و تقصیر وار کیسے کہے
رُسولِ پاکؐ مجھے آپ سے محبت ہے

کہاں ہے لائقِ شانِ نبی مرا لکھا
مگر یہ حرفِ شکستہ بھی رشکِ قسمت ہے

محمد احمدؔ
 

محمداحمد

لائبریرین
سبحان اللہ احمد صاحب، بہت اچھی نعت ہے، سبھی اشعار بہت اچھے ہیں!

جزاک اللہ خیراً

بہت شکریہ وارث بھائی،

یہ اللہ رب العزت کا بے حد احسان ہے کہ اُس نے مجھے نعت کہنے کی توفیق عطا فرمائی ورنہ میں ہرگز اس منصب کے لائق نہیں‌ ہوں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت ہی خوبصورت نعت ہے محمد احمد صاحب - آپ نے تو کمال کردیا :)

فرخ بھائی اللہ کی دین ہے ورنہ من آنم کہ من دانم۔

بہت نوازش ہے مالک کی اُس نے مجھے بڑی آرز کے بعد یہ توفیق عطا فرمائی ہے۔

آپ کی نظرِ عنایت کا شکریہ!
 

جاسمن

لائبریرین
مجھ ایسا عاصی و تقصیر وار کیسے کہے
رُسولِ پاکؐ مجھے آپ سے محبت ہے
رُسولِ پاکؐ مجھے آپ سے محبت ہے
رُسولِ پاکؐ مجھے آپ سے محبت ہے
رُسولِ پاکؐ مجھے آپ سے محبت ہے

نہ رخشِ عقل، نہ کسب و ہنر کی حاجت ہے
بنی کی نعت ریاضت نہیں، سعادت ہے
کاش! ہمیں بھی سعادت مل سکے۔
مبارک ہو آپ کو۔
سبحان اللہ!
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
 

جاسمن

لائبریرین
محمد کی اردو کی کتاب میں جو نعت ہو، اُس کی تشریح میں شامل کرنے کے لیے نعتیہ اشعار لیے ہیں آپ کی اِس نعت سے۔
 
Top