سید عاطف علی

لائبریرین
کل جب ہم نے آخری کوشش کی تو ایک منٹ باقی تھا جب محفل پر کاپی پوسٹ کے بعد واپس گیم میں آئے۔ اور ساتھ ہی ٹائم ختم ہو گیا۔ جب نیا لفظ بنانے کی کوشش کی تو نئے حروف نئی گیم کے ساتھ سامنے آ گئے۔ پتہ نہیں کہ ہم سے کیا دشمنی لگائے ہوئے ہیں ہجے۔
اصل میں کھیلنے کو سارا دن جو پڑا رہتا ہے ۔
اگر علی الصبح کھیلو گی تو ٹائم کا مسئلہ تو ہو گا ۔
آخری وقت کے لیے تو حالی نے کہا ہے کہ ؎
آئے ہو وقت صبح رہے رات بھر کہاں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اصل میں کھیلنے کو سارا دن جو پڑا رہتا ہے ۔
اگر علی الصبح کھیلو گی تو ٹائم کا مسئلہ تو ہو گا ۔
آخری وقت کے لیے تو حالی نے کہا ہے کہ ؎
آئے ہو وقت صبح رہے رات بھر کہاں
فرصت ہی اس ٹائم ملی تھی دن بھر کی مصروفیات کے بعد۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
فرصت ہی اس ٹائم ملی تھی دن بھر کی مصروفیات کے بعد۔
دن بھر کی یا رات بھر کی ۔
نیند پوری کیا کرو بھئی ۔نیند بہت اہم چیز ہے صحت کے لیے ۔
دیکھو ہم نے بچپن میں یاد کیا تھا ۔ابھی تک یاد ہے اور مرتے دم تک رہے گا۔
راتیں دیں آرام کو تو نے
بخشے ہیں دن کام کو تو نے
 
دن بھر کی بھائی۔۔۔
سونے کے ٹائم تک ایک بج گیا۔
 
Top