ہانگ کانگ میں ’نیند بس سروس‘ کا آغاز ہوگیا

کیا آپ ایسی بس میں سفر کرنا پسند کریں گے؟

  • کیوں نہیں

    Votes: 4 66.7%
  • ہرگز نہیں

    Votes: 1 16.7%
  • سوچتے ہیں۔

    Votes: 1 16.7%

  • Total voters
    6

محمداحمد

لائبریرین
ہانگ کانگ میں ’نیند بس سروس‘ کا آغاز ہوگیا

47 میل طویل سفر والی بس کہیں نہیں جاتی بلکہ وہ لوگوں کو سونے میں مدد فراہم کرتی ہے

ہانگ کانگ میں پانچ گھنٹے تک سفر کرنے والی بس سروس متعارف کرائی گئی ہے جس کا خاص مقصد مسافروں کی نیند پوری کرنا ہے۔ فوٹو: این پی آر

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ میں لوگوں کو سلانے والی بس سروس کا آغازہوا ہے جس میں لوگ بیٹھ کر 47 میل کا سفر کرسکتے ہیں لیکن یہ بس کہیں نہیں جاتی بلکہ گھوم پھر کر واپس آئے گی۔

اس ضمن میں ہانگ کانگ کی ایک کمپنی اولو ٹورز بس سروس کا اغاز کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق بعض افراد ایسے ہوتے ہیں جو شہری زندگی کی تیزرفتاری سے بہت پریشان رہتے ہیں اور رات کو بھی بے خوابی سے پریشان رہتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے لمبے سفروالی پرسکون بس سروس شروع کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق ان کے صارفین کہتے ہیں کہ انہیں بس کے طویل سفر میں نیند آجاتی ہے اور وہ اسی لیے بس کی نیند آزمانا چاہتے ہیں۔

ٹکٹ کی قیمت 15 سے 51 ڈالررکھی گئی ہے جس میں وہ اوپراورنیچے والے حصے میں بیٹھ سکتے ہیں۔ مسافر اپنا سامان لاسکتے ہیں جس میں شور کم کرنے کے لئے کانوں کے پلگ اورکپڑے کے چشمے بھی لاسکتے ہیں۔ بس پرسکون راہ پر پانچ گھنٹے تک چلتی رہتی ہے۔

گزشتہ ہفتے جب کمپنی نے اپنی سروس کا آغاز کیا تو اس کےتمام ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے تھے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز
 
سید عاطف علی

لائبریرین
زبانیں تو سب کی مختلف ہو سکتی ہیں۔
انہیں چاہیے کہ کہ بھیڑوں کی ویڈیو چلا دیں۔ :)
جیسے آکسیجن کم ہونے کی صورت میں ماسک لٹک پڑتے ہیں اسی طرح
جیسے آکسیجن کم ہونے کی صورت میں ماسک لٹک پڑتے ہیں ، بعینہ اسی طرح سبز رنگ کے ائیر فون ٹپک پڑیں گے اور اردو میں گائیں گے ۔۔۔
سوجا میرے لال تیرے جاگنے سے ہی کچھ نہیں ہوا تو سونے سے کیا ہوگا ؟
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ٹکٹ کی قیمت 15 سے 51 ڈالررکھی گئی ہے جس میں وہ اوپراورنیچے والے حصے میں بیٹھ سکتے ہیں۔ مسافر اپنا سامان لاسکتے ہیں جس میں شور کم کرنے کے لئے کانوں کے پلگ اورکپڑے کے چشمے بھی لاسکتے ہیں۔ بس پرسکون راہ پر پانچ گھنٹے تک چلتی رہتی ہے۔
ہم نے اسے دلچسپ خبر میں پوسٹ کیا ۔۔۔ہمیں تو جہاز کے لمبے سفر میں نیند نہیں آتی تو بھلا بس میں کیونکر ننید آئے گی ۔۔۔۔😊😊
 
علی وقار

محفلین
دلچسپ! امید ہے کہ ڈرائیور کو اس سہولت کے حصول سے زبردستی روک دیا گیا ہو گا۔ نیند کی بات چل رہی ہے نا، نہ کہ ابدی نیند کی۔ 💤:sleep::sleepinghalfmoon:
 
محمداحمد

لائبریرین
زبانیں تو سب کی مختلف ہو سکتی ہیں۔

جیسے آکسیجن کم ہونے کی صورت میں ماسک لٹک پڑتے ہیں اسی طرح
جیسے آکسیجن کم ہونے کی صورت میں ماسک لٹک پڑتے ہیں ، بعینہ اسی طرح سبز رنگ کے ائیر فون ٹپک پڑیں گے اور اردو میں گائیں گے ۔۔۔
سوجا میرے لال تیرے جاگنے سے ہی کچھ نہیں ہوا تو سونے سے کیا ہوگا ؟
:) :) :)
اردو محفل والے ہر چیز کا حل نکال دیتے ہیں۔ :)
 
Top