ہارڈڈرائیوکےپارٹیشن کا لاک ہوجانا

میں نے ہارڈڈرائیو کےایک پارٹیشن پرپاسورڈ لگایا تھا ایک سوفٹ ویئر کے ذریعے مگر اب وہ ان لاک نہیں ہو رہی۔ ہارڈڈرائیو کےپارٹیشن کو اوپن کرنے پرAccess Denied کا ایررآرہا ہے۔ کوئی میر ی مدد کر سکتا ہے؟
 

بلال

محفلین
Tools پھرFolder Options میں جائیں وہاں سے View اور یہاں سب سے آخری آپشن Use Simple File Sharing کو ان چیک کر دیں۔ اب اپنی ڈرائیو پر رائیٹ کلک کر کے Security & Sharing پر جا کر اپنا یوزر نیم ایڈ کر لیں اور تمام سہولیات کو چیک کریں۔ اگر کسی عام سے سافٹ ویئر سے پاسورڈ لگایا تھا تو امید ہے کچھ کام بن جائے گا۔
 

فاتح

لائبریرین
لیکن اگر کسی ایسے سافٹویئر کے ذریعے پاسورڈ لگایا تھا جو انکرپشن بھی کرتا ہے تو کم از کم اس ڈیٹا کو تو بھول جائیں۔ ہاں اس پارٹیشن کو فارمیٹ کر کے دوبارہ استعمال ضرور کر سکتے ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
نہیں 99 فیصد ڈیتا ریکور ہو جاے گا
فارمیٹ کریں رولا مکاٰئیں

اگر ایسا ممکن ہے تو خدارا مجھے بھی بتائیے کہ میں نے TrueCrypt سے ایک والیم بنایا تھا 50 جی بی کا۔
تین انکرپشن الگورتھمز (اے ای ایس، توفش اور سیپرینٹ) کا ملغوبہ استعمال کیا تھا اور پاسورڈ ہیش کے لیے وہرل پول استعمال کیا تھا جب کہ پاسورڈ تھا تقریباً 30 کیریکٹرز کا جس میں چھوٹے بڑے انگریزی حروف اور اعداد کے ساتھ سپیشل کیریکٹرز بھی شامل تھے۔
اب ایک چھوٹا سا مسئلہ آن پڑا ہے کہ میں وہ پاسورڈ بھول گیا ہوں۔ مجھے بتائیں کیسے میں 99 فی صد ڈیٹا واپس حاصل کر سکتا ہوں۔
 

اظفر

محفلین
ھاھا دونوں میں کافی فرق ہے ۔ میں نے truecrypt.org پر خود تجربہ نہیں کیا کبھی ۔ اس پر خود تجربہ کرکے بتاتا ہوں

ڈسک فارمیٹ مت کرنا آپ ابھی۔
 
فرحان آپ اس سافٹ وئیر کا نام بتا سکتے ہیں ۔۔؟

اور کیا آپ نے پارٹیشن ریسائزر استعمال کر کے پارٹیشن کو معمولی سا ری سائز کرنے کی کوشش کی ہے ۔۔۔؟
 

اظفر

محفلین
جی فاتح
سوری میرے سمسٹرا یگزام کی وجہ سے لیٹ‌ جواب دے رھا ہوں ۔
مجھے آپ سے اس ڈٰیٹا کے بارے میں کچھ باتیں پوچھنا ہیں تاکہ ویسی ہی کنڈیشن میں خود ایک بار ٹیسٹ کرلوں‌۔ ابھی ربر کا کی بورڈ‌ھے لکھنا مشکل ھے ۔ صبح لکھون گا باقی باتیں۔
 

فاتح

لائبریرین
ضرور پوچھیے۔
میرا ڈیٹا مختلف النوع قسم کا تھا مثلاً ڈاکومنٹس، ایپلیکیشنز، تصاویر، ویڈیوز، آڈیوز، وغیرہ
پچاس میں سے پینتالیس جی بی پر ڈیٹا تھا۔
اور ہاں میں نے ریسکیو ڈسک نہیں بنائی تھی۔
 
Top